نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو راولپنڈی کی سنٹرل جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ کیا گیا۔

نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے
نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے
user

ڈی. ڈبلیو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ لندن سے اتحاد ایئرویز کی پرواز کے ذریعے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے تھے۔ جہاں پاکستان کے قومی احستاب بیورو NAB کے حکام نے انہیں گرفتار کر لیا اور ان کے پاسپورٹس بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

لاہور ایئرپورٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی لے جایا گیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ جیل قوانین کے مطابق اڈیالہ جیل میں ان دونوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ طبی معائنے کے بعد انہیں سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کر دیا جائے گا جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

نیب کی ایک عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ 11 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسی ریفرنس میں مریم نواز کو مجموعی طور پر آٹھ برس قید کی سزا سنائی گئی۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو بھی ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ محمد صفدر اس وقت جیل میں ہیں۔

گزشتہ ہفتے جس وقت نیب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا اُس وقت نواز شریف اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود تھے۔ تاہم انہوں نے پاکستان واپس لوٹنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے خلاف دیگر مقدمات میں عدالتی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jul 2018, 7:09 AM