اہم خبریں: ادے پور واقعہ، مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں، حیوانوں کو فوراً سزا دی جائے....راہل گاندھی

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

28 Jun 2022, 9:34 PM

ادے پور واقعہ، مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں، حیوانوں کو فوراً سزا دی جائے....راہل گاندھی

ادے پور واقعہ پر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس گھناؤنے قتل سے انتہائی صدمے میں ہوں۔ مذہب کے نام پر سفاکیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اس ظلم سے دہشت پھیلانے والوں کو فوری سزا دی جائے۔ ہم سب کو مل کر نفرت کو شکست دینا ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی امن اور بھائی چارہ برقرار رکھیں۔

28 Jun 2022, 8:49 PM

سوشل میڈیا پر نوپور شرما کی حمایت کرنے والے درزی کا قتل

ادے پور: ادے پور کی ایک گنجان سڑک پر ایک درزی کو دن دیہاڑے اس کی دکان کے اندر قتل کر دیا گیا۔ درزی نے سوشل میڈیا پر بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کی حمایت کی تھی۔ حملہ آور اس کی دکان میں داخل ہوئے اور اس پر خنجر سے کئی وار کیے اور اس کا گلا بھی کاٹ دیا۔ واقعے کی ویڈیو میں ملزمان نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

28 Jun 2022, 4:41 PM

بڑھتے کورونا معاملوں کے درمیان مرکز نے ریاستوں کو پانچ سطحی پالیسی اختیار کرنے کا دیا مشورہ

مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے ریاستوں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ آئندہ تہواری موسم کے مدنظر مختلف ریاستوں میں بھیڑ بھاڑ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اس لیے کووڈ-19 انفیکشن کو کم کرنے کے لیے پانچ سطحی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں ٹیسٹنگ، ٹریکنگ، علاج، ٹیکہ کاری اور کووڈ ضابطوں پر عمل شامل ہے۔


28 Jun 2022, 2:59 PM

مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ شام 5 بجے، وزیر اعلیٰ دفتر نے دی جانکاری

مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ آج دوپہر 2.30 بجے کیے جانے کی جانکاری وزیر اعلیٰ دفتر نے دی تھی، لیکن وزیر اعلیٰ دفتر کے ذریعہ جاری تازہ اطلاع کے مطابق یہ میٹنگ اب شام 5 بجے ہوگی۔

28 Jun 2022, 12:31 PM

کرلا حادثہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3 ہوئی، معاوضہ کا اعلان

ممبئی کے کرلا واقع نائک نگر میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کے حادثہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی ہے۔ ملبہ میں دبے درجن بھر لوگوں کو اب تک نکالا جا چکا ہے اور زخمیوں کو اسپتال مین علاج کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر حکومت نے مہلوکین کے کنبہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر سبھاش دیسائی نے کہا کہ مہلوکین کے کنبہ کو 5-5 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی اور زخمیوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ واقعہ کی جانچ کے بعد ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی بھی کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


28 Jun 2022, 10:47 AM

ملک میں 24 گھنٹے کے اندر کورونا کے 11793 نئے کیسز درج، 27 اموات

ہندوستان میں کورونا وائرس کا انفیکشن ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 11793 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 27 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سرگرم مریضوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 96700 پہنچ گئی ہے۔

28 Jun 2022, 9:30 AM

امریکہ میں سڑک پر ایک ٹرک میں 46 لاشیں برآمد ہونے سے کھلبلی

امریکہ میں ایک ٹرک میں 46 لوگوں کی لاشیں ملنے سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ یہ سبھی مہاجر لوگ بتائے جا رہے ہیں۔ واقعہ امریکہ کے ٹیکساس شہر کا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرک کے اندر 46 لوگوں کی لاشیں تھیں جب کہ 16 دیگر بیہوشی کی حالت میں تھے۔ انھیں اسپتال مین داخل کرایا گیا ہے۔ یہ ٹریکٹر-ٹریلر ٹیکساس کے جنوب مغرب میں واقع سین اینٹونیو کی ویران سڑک پر ملا۔


28 Jun 2022, 8:18 AM

ہندوستان میں پاکستان کے 4 سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو کیا گیا بند

ہندوستان میں پاکستان کے 4 سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق ان سفارت خانوں پر الزام ہے کہ یہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جھوٹی خبریں اور غلط تشہیر کیا کرتے تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے ابھی مزید کچھ دیگر سفارت خانوں پر اس طرح کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ہندوستان میں ٹوئٹر کے ذریعہ ایران، ترکی، مصر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارت خانوں کے اکاؤنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بند کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے گزارش کی ہے کہ ان اکاؤنٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔