اہم خبریں: راجستھان کے الور میں 45.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، محکمہ موسمیات

دہلی: گرمی سے بچنے کی کوشش کرتیں خواتین / Getty Images
دہلی: گرمی سے بچنے کی کوشش کرتیں خواتین / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

08 Apr 2022, 7:25 PM

راجستھان کے الور میں 45.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، محکمہ موسمیات

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق راجستھان کے الور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ دیگر ریاستوں گجرات، مہاراشٹر، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور دہلی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیا گیا ہے۔

08 Apr 2022, 6:05 PM

جماعت الدعوہ کے سرغنہ حافظ سعید کو دہشت گردی کے معاملہ میں 31 سال قید کی سزا

پاکستان کی ایک عدالت نے دہشت گردی سے متعلق ایک کیس میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے سرغنہ حافظ سعید کو سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے حافظ سعید کو مجموعی طور پر دو مقدمات میں 31 سال قید کی سزا سنائی ہے اور مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ حافظ سعید کو اس سے قبل بھی دہشت گری عدالت سے سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

08 Apr 2022, 4:14 PM

’مہنگائی کی لہر‘ اس گرمی میں ’لو کی لہر‘ سے آگے نکل جائے گی: کانگریس

کانگریس نے جمعہ کو ایل پی جی، پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر ضروری سامانوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی بڑھتی قیمتوں کو لے کرمرکز پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ’مہنگائی کی لہر‘ اس گرمی کے موسم میں لو کی لہر سے آگے نکل جائے گی۔


08 Apr 2022, 2:12 PM

ہندوستان پہلے ’ایک ملک‘ ہوا کرتا تھا، اب اس میں الگ الگ ملک بنا دیے گئے ہیں: راہل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہندوستان کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان پہلے ایک ملک ہوا کرتا تھا۔ اب اس میں الگ الگ ملک بنا دیے گئے ہیں اور سب کو ایک دوسرے سے لڑایا جا رہا ہے۔ جب یہ درد آئے گا تو تشدد کے واقعات سامنے آئیں گے۔ ابھی مت مانو میری بات، دو تین سال رک جاؤ، پھر دیکھ لینا۔‘‘

08 Apr 2022, 12:30 PM

’نئے بھارت کی حکومت سچ سے ڈرتی ہے‘، مدھیہ پردیش واقعہ پر راہل گاندھی کا بیان

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف خبر لکھنے پر لاک اَپ میں صحافیوں کے کپڑے اتروائے جانے سے متعلق راہل گاندھی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’لاک اَپ میں جمہوریت کے چوتھے ستون کا چیر ہرن! یا تو حکومت کی گود میں بیٹھ کر ان کی تعریفیں کرو، یا جیل کے چکر کاٹو۔ ’نئے بھارت‘ کی حکومت سچ سے ڈرتی ہے۔‘‘


08 Apr 2022, 11:30 AM

یوپی میں آسارام کے آشرم سے لاپتہ نابالغ لڑکی کی لاش برآمد، لوگ حیران

جیل میں بند آسارام کے اتر پردیش واقع گونڈا آشرم سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آسارام کے آشرم میں نابالغ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لڑکی کی عمر تقریباً 13 سال بتائی جا رہی ہے۔ یہ بچی تین دنوں سے لاپتہ تھی۔ لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور اس خبر سے لوگ حیران ہیں۔ لاش برآمد ہونے کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

08 Apr 2022, 10:28 AM

شدید گرمی سے طلبا پریشان، یوپی میں اسکولوں کا بدلا گیا وقت

اتر پردیش میں شدید گرمی کی وجہ سے سبھی اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلی سے آٹھویں درجہ تک کے اسکول اب صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12.00 بجے تک چلیں گے۔ الگ الگ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے اس سلسلے میں حکم جاری کیا جا رہا ہے۔ حکم کی تعمیل نہیں کرنے والے اسکولوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */