اہم خبر: کشمیر میں خلا پیدا کرنے کی کوشش، راہل گاندھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

17 Sep 2019, 7:10 PM

کشمیر میں خلا پیدا کرنے کی کوشش، راہل گاندھی

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کو نظر بند کئے جانے کے فیصلہ کی راہل گاندھی نے سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’یہ واضح کہ حکومت جموں و کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کرنے کے لئے فاروق عبد اللہ جیسے قوم پرست لیڈروں کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے جو دہشت گردوں کی طرف پُر کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بقیہ ہندوستان کو تقسیم کاری کے لئے ایک سیاسی ذریعے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

17 Sep 2019, 6:10 PM

جلد ہندوستان کا حصہ ہوگا پی او کے، ترجمان وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان ایس جے شنکر نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے حوالہ سے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی او کے ہندوستان کا حصہ ہے اور امید ہے کہ جلد ہی وہ جغرافیائی طور پر بھی ہندوستان کا حصہ بن جائے گا۔ ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 ایک باہمی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

17 Sep 2019, 5:10 PM

جموں و کشمیر کا حال بیان کرتے ہوئے رو پڑے تاریگامی

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے معاملے پر سی پی آئی ایم لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے منگل کو دہلی میں پریس کانفرنس کیا۔ اس پریس کانفرنس میں مودی حکومت کو زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ یچوری نے کہا کہ کشمیر کے حالات معمول پر نہیں ہیں۔ کشمیر ایشو اب عدالت کے پاس ہے اور عدالت کو ہی اس پر فیصلہ سنانے کا حق ہے۔ اس پریس کانفرنس میں یوسف تاریگامی کی آنکھوں میں کشمیر کا حال سناتے ہوئے آنسو آ گئے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر دھیرے دھیرے موت کے قریب جا رہا ہے۔


17 Sep 2019, 4:09 PM

افغانستان: صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسہ کے دوران دھماکہ، 24 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ پروان میں منگل کے روز ہونے والے ایک دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے دوران ہوا۔ تمام جاں بحق افراد صدر کے حامی تھے۔ صوبائی گورنمنٹ ہسپتال کے ہیلتھ آفیسر عبد القاسم سانگین نے خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس حملے میں 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

17 Sep 2019, 2:59 PM

سنسیکس اور نفٹی دونوں میں گراوٹ کا دور جاری

گلوبل مارکیٹ میں گراوٹ اور روپے میں کمزوری کے درمیان ہندوستانی شیئر بازار ایک بار پھر بڑی گراوٹ کے دور سے گزر رہا ہے۔ دوپہر 2 بجے کے بعد سنسیکس 666.59 پوائنٹ سے زیادہ نیچے چلا گیا۔ فی الحال یہ 36500 کے آس پاس کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح نفٹی میں 150 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی۔


17 Sep 2019, 2:08 PM

کیا فاروق عبداللہ کے بارے میں امت شاہ نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تھا؟ کانگریس کا سوال

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرنے کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ فاروق عبداللہ کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ایس اے کے تحت گرفتار ہیں۔ کانگریس نے پوچھا کہ کیا وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا؟ کیا یہ خصوصی اختیارات کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

17 Sep 2019, 1:10 PM

کرناٹک: دلت بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو گاؤں کے مندر میں نہیں گھسنے دیا، لوگوں نے بتایا ’اچھوت‘

کرناٹک کے چتردرگ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اے نارائن سوامی کو ان کے ہی انتخابی حلقہ کے ایک گاؤں کے مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، کیونکہ ان کی ذات الگ تھی۔ نارائن سوامی ایک فارما کمپنی کے ڈاکٹروں اور افسروں کےا یک گروپ کے ساتھ علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔ نارائن سوامی کو گولا طبقہ کے ذریعہ اس وقت بے عزت کیا گیا تھا جب انھوں نے گروپ کےس اتھ گولرہٹی (ایک جگہ جہاں گولا طبقہ سے متعلق لوگ رہتے ہیں) میں داخل کرنے کی کوشش کی۔ انھیں اچھوت کہا گیا۔


17 Sep 2019, 12:09 PM

پی ایم مودی نے نہیں کیا ذاکر نائک کو ہندوستان بھیجنے کا مطالبہ: ملیشیائی پی ایم

ملیشیا کے وزیر اعظم مآثر محمد نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ذاکر نائک کو ہندوستان بھیجنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ملیشیائی پی ایم نے ذاکر نائک کو ہندوستان کو لوٹائے جانے کے امکانات کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’بیشتر ممالک اسے نہیں رکھنا چاہتے۔ میں (ہندوستان) کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا ہوں، انھوں نے بھی اس کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ یہ شخص ہندوستان کے لیے بھی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔‘‘ مآثر محمد نے مزید کہا کہ ’’ذاکر نائک اس (ملیشیا) ملک کا شہری نہیں ہے، اسے گزشتہ حکومت نے مستقل باشندہ کا شہری دیا تھا۔ مستقل باشندہ کو ملک کے سسٹم اور سیاست کے بارے میں تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، اس نے اس کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے اب اسے بولنے کی اجازت نہیں ہے۔‘‘

17 Sep 2019, 10:06 AM

راجستھان: بی ایس پی کو لگا جھٹکا، سبھی 6 اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل

راجستھان میں بی ایس پی کے سبھی 6 اراکین اسمبلی نے کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ یہ خبر بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے لیے زبردست جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔ کافی وقت سے اس طرح کی باتیں چل رہی تھیں کہ بی ایس پی اراکین اسمبلی کانگریس کا دامن تھامنا چاہتے ہیں، بالآخر منگل کی صبح سبھی 6 اراکین اسمبلی نے کانگریس میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔


17 Sep 2019, 9:01 AM

امریکی صدر جلد کریں گے نریندر مودی اور عمران خان سے ملاقات

امریکی صدر ڈونالنڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقات کریں گے۔ منگل کو وہائٹ ہاؤس میں صحٖافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہند-پاک کے درمیان کشیدگی کم ہوئی ہے۔ حالانکہ اپنے بیان میں ٹرمپ نے کشمیر کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ 22 ستمبر کو مودی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں لیڈر ہیوسٹن میں ہاؤڈی مودی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس دوران پہلی بار کوئی امریکی صدر ہندوستانی کمیونٹی کو خطاب کرے گا۔ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کب ملاقات کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔