اہم خبر: کانگریس کا امت شاہ پر حملہ، کہا ’’ملک کو زبانوں سے نہیں آپ کے نظریات سے خطرہ‘‘

امت شاہ کی فائل تصویر
امت شاہ کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

14 Sep 2019, 4:59 PM

کانگریس نے امت شاہ کو بنایا نشانہ، کہا ’’ہندوستان کو زبانوں سے نہیں، آپ کے نظریات سے خطرہ‘

کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’امت شاہ جی، زبان کا تنوع ہمارے عظیم ملک کی سب سے بڑی طاقت رہی ہے۔ خود ہندی نے بھی اپنی رواداری اور تنوع کے سبب ہی دیگر زبانوں کے الفاظ قبول کیے ہیں اور خود کو خوشحال بنایا ہے۔ ہندوستان تو اتحاد کے مالا میں بندھا ہوا ہے۔ آپ کے نظریات سے ہی اسے خطرہ ہے، زبانوں سے نہیں۔‘‘

14 Sep 2019, 4:10 PM

مڈل انکم ہاؤسنگ کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے فنڈ کا اعلان

ایفورڈیبل، مڈل انکم ہاؤسنگ کے لیے حکومت نے 10 ہزار کروڑ کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر مالیات سیتارمن نے یہ اعلان کیا اور کہا کہ اس کے لیے خصوصی وِنڈو بنایا جائے گا۔

14 Sep 2019, 3:10 PM

ملک میں مہنگائی قابو میں ہے: نرملا سیتارمن

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن اس وقت میڈیا سے براہ راست مخاطب ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مہنگائی قابو میں ہے اور اس سے صاف ظاہر ہے کہ انڈسٹریل پروڈکشن ایک بار پھر بہتری کی راہ پر ہموار ہوگا۔


14 Sep 2019, 2:10 PM

ہم نے ایک سال میں جتنا کیا اتنا منتخب حکومت بھی نہیں کر پاتی، ستیہ پال

جموں و کشمیر کے گونر ستیہ پال ملک نے کٹھوعہ میں کہا کہ ملک کی نظر میں گونر ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو گولف کھیلتا ہے، عوام کے لئے کچھ نہیں کرتا اور اپنی مدت کار کے دوران صرف آرام کرتا ہے یا کرتی ہے لیکن جتنا کام ہم نے گزشتہ ایک سال میں کیا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اتنا کوئی منتخب حکومت بھی کر پاتی۔‘‘

14 Sep 2019, 1:03 PM

سرحد پر پاکستان کی جانب سے فائرنگ، جوابی کارروائی میں دو فوجی ہلاک

پاکستان سرحد پر لگاتار گولی باری کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے حاجی پور سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے زبردست گولی باری کی گئی۔ اس گولی باری کا ہندوستانی فوج نے منھ توڑ جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں دو پاکستانی فوجی مارے گئے۔ اس کے بعد اپنے فوجیوں کی لاش کو لے جانے کے لیے پاکستانی فوجیوں کو سفید جھنڈا دکھانا پڑا۔


14 Sep 2019, 12:00 PM

مہاتما گاندھی کی مورتی توڑنے والوں کو پرینکا گاندھی نے کہا ’بزدل‘

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 13 ستمبر کی رات جالون میں مہاتما گاندھی کی مورتی توڑے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ایسا کرنے والا کو بزدل ٹھہرایا۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کچھ دنوں پہلے اتر پردیش میں بابا صاحب امبیڈکر جی کی مورتی کو غیر سماجی عناصر نے توڑا۔ اب جالون میں مہاتما گاندھی جی کی مورتی کو توڑا گیا۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’مورتی توڑنے والے بزدلوں، زندگی میں یہی تمہاری حصولیابی ہے کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر تم ملک کی عظیم ہستیوں کی بے عزتی کرنے کی کوشش کرتے ہو؟ مورتیوں پر حملہ کر کے ان عظیم ہستیوں کی عظمت کا ایک ذرہ بھی تم ہلا-ڈلا نہیں سکتے۔‘‘

14 Sep 2019, 11:08 AM

ہندو سینا کارکنان نے بنگالی مارکیٹ واقع بابر روڈ سائن بورڈ پر سیاہی لگائی

سنٹرل دہلی کے منڈی ہاؤس علاقے میں بابر روڈ کا ایک سائن بورڈ لگا ہے جس پر سیاہی لگا دینے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس حرکت کا الزام ہندوتوا ذہنیت رکھنے والی تنظیم ’ہندو سینا‘ پر عائد کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تنظیم سے جڑے لوگوں نے ہی سیاہی لگائی ہے۔ واضح رہے کہ منڈی ہاؤس سے بنگالی مارکیٹ کو جوڑنے والی سڑک کو بابر روڈ کے نام سے جانا جاتا رہا ہے۔


14 Sep 2019, 10:09 AM

پاکستان اگر جنگ سے بچنا چاہتا ہے تو مقبوضہ کشمیر ہندوستان کے حوالے کرے: اٹھاولے

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے جمعہ کے روز پاک مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایک بیان دیا ہے جس سے پاکستان میں شور برپا ہونا لازمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے قبضے والا کشمیر ہندوستان کے حوالے کر دے، کیونکہ کئی خبروں میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہاں کے لوگ پاکستان سے ناخوش ہیں اور وہ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

14 Sep 2019, 9:06 AM

اتر پردیش: جالون میں توڑا گیا مہاتما گاندھی کا مجسمہ، ایف آئی آر درج

اتر پردیش کے جالون میں انٹر کالج واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے کو کچھ شر پسند عناصر نے توڑ دیا ہے۔ واقعہ 13 ستمبر کا ہے اور پولس نے ایف آئی آر درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی اودھیش سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’مجسمہ دوبارہ نصب کیا جائے گا۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور جلد ہی قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔