اہم خبر: کلبھوشن جادھو معاملہ میں پاکستان کو بین الاقوامی عدالت نے دیا جھٹکا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

31 Oct 2019, 4:55 PM

عالمی عدالت نے کلبھوشن معاملہ میں پاکستان کو دیا جھٹکا

کلبھوشن جادھو معاملہ میں بین الاقوامی عدالت سے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بین الاقوامی عدالت نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان کو ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو معاملہ میں ویانا معاہدہ کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔

31 Oct 2019, 4:10 PM

جو طے ہوا تھا وہی لیں گے، کم کا کوئی سوال نہیں: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر میں حکومت سازی سے پہلے بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان تلخی ختم ہی نہیں ہو رہی ہے۔ ایک بار پھر شیو سینا کی طرف سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ شیو سینا قانون ساز پارتی کی میٹنگ میں پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے نے اراکین اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سے ابھی کسی معاملے میں بات نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر 50-50 فارمولے پر وزیر اعلیٰ سچ بول رہے ہیں تو کیا میں جھوٹ بول رہا ہوں؟ اس دوران انھوں نے صاف کیا کہ جو طے ہوا تھا وہی لیں گے، اس سے کم بالکل نہیں۔

31 Oct 2019, 3:21 PM

دہلی: فضائی آلودگی کے سبب بنگلہ دیشی کھلاڑی ماسک پہن کر پریکٹس کرنے کے لیے مجبور

3 نومبر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی-20 میچ کھیلا جانا ہے لیکن یہاں بڑھی ہوئی فضائی آلودگی کے سبب کھلاڑی پریشان ہیں۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کیا ہے جس میں بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس ماسک پہن کر فیلڈنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


31 Oct 2019, 3:11 PM

ممبئی: ایکناتھ شندے شیو سینا قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

ممبئی میں شیو سینا کی میٹنگ کے بعد ایکناتھ شندے کو مہاراشٹر شیو سینا قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آدتیہ ٹھاکرے، ایکناتھ شندے، دیواکر راؤتے ارو سبھاش دیسائی سمیت شیو سینا کے لیڈر آج مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے دوپہر 3.30 بجے ملاقات کریں گے۔

31 Oct 2019, 1:32 PM

پریاگ راج: وکیل محمد ادریس کا گولی مار کر قتل

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے کریلی علاقے میں ایک وکیل کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔
پولس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ علاقے کے غوث نگر باشندہ وکیل محمد ادریس (32) ڈسٹرکٹ کورٹ میں پریکٹس کرتا تھا۔ دیر رات کچھ نامعلوم افراد نے انہیں گولی ماردی اور فرار ہوگئے۔ نازک حالت میں ادریس اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وہ مستقل طور سے بارا تھانہ علاقے کے سیہنگا گاؤں کے رہنے والے تھے اور غوث نگر منا مسجد کے نزدیک کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سلسلے میں پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔


31 Oct 2019, 12:53 PM

دہلی میں ہی ہوگا ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی-20 میچ: سورو گنگولی

بی سی سی آئی سربراہ سورو گنگولی نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کر دی کہ دہلی میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی-20 میچ کا انعقاد کرایا جائے گا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ فی الحال اسٹیڈیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

31 Oct 2019, 11:58 AM

جموں و کشمیر: ہلاک مزدوروں کا ذکر کرتے ہوئے ممتا نے پھر بنایا پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر ریاست کے مرشد آباد سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کے قتل کا ایشو اٹھایا ہے۔ انھوں نے ان پانچ مزدوروں کے کشمیر واقع کلگام میں قتل پر سوال اٹھاتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ ’’اس وقت پورے جموں و کشمیر کی انتظامیہ مرکزی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ جب یوروپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ نے کشمیر کا دورہ کیا تو سبھی طرح کے احتیاطی قدم اٹھائے گئے، پھر مزدوروں کا قتل کیسے ہوا؟‘‘


31 Oct 2019, 10:48 AM

پاکستان: دھماکہ کے بعد کراچی-راولپنڈی تیج گام ایکسپریس میں لگی زبردست آگ، 65 ہلاک 30 سے زائد زخمی

پاکستان مین جمعرات کی صبح کراچی-راولپنڈی تیج گام ایکسپریس ٹرین میں زبردست دھماکہ ہوا جس کے بعد پوری گاڑی میں آگ لگ گئی۔ حادثہ پنجاب علاقہ کے جنوب میں رحیم یار خان کے پاس ہوا۔ ریلوے افسران کے مطابق کھانا پکانے کے لیے استعمال کیے گئے گیس کنستر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد تین بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اب تک 65 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ خبروں کے مطابق 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ملتان کے بی وی ایچ بہاولپور اور پاکستان-اٹالین ماڈرن برن سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق اس حادثہ میں اب تک 28 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں جب کہ اس نے 40 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

31 Oct 2019, 9:46 AM

اتر پردیش: گائے کو زہر دینے کے الزام میں چچا-بھتیجا کے درمیان لڑائی، چچا کی موت

اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے وندھیاچل علاقہ میں ایک گائے کو مبینہ طور پر زہر دینے کے معاملے میں ایک قتل کی بات سامنے آئی ہے۔ پولس کے مطابق اس معاملہ میں دو فریق کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھتیجے نے چچا پر گائے کو زہر دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد دونوں میں کہا سنی ہو گئی تھی۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ بھتیجے نے چچا کا قتل کر دیا۔ اس سلسلے میں تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولس واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔


31 Oct 2019, 8:43 AM

البغدادی کی ہلاکت کا ویڈیو منظر عام، امریکہ نے کیا جاری

دنیا کے سب سے خونخوار دہشت گرد اور اائی ایس آئی ایس کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے مارے جانے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو امریکی کمانڈو کے آپریشن کا ہے۔ البغدادی کی ہلاکت کے لیے سیریا میں امریکی فوجیوں نے جو آپریشن چلایا تھا، اسی آپریشن کے کچھ حصے کا ویڈیو امریکہ نے جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں امریکی فوج سیریا کے اڈلب میں البغدادی کے ٹھکانے کی جانب بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔