اہم خَبر: کملیش تیواری کے بیٹے نے کہا، گرفتار لوگوں کے خلاف ثبوت ہیں تو NIA کرے تحقیقات

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

19 Oct 2019, 6:12 PM

کملیش تیواری کے بیٹے نے کہا، گرفتار لوگوں کے خلاف ثبوت ہیں تو NIA کرے تحقیقات

مقتول کملیش تیواری کے بیٹے نے کہا ہے کہ ’مجھے اتر پردیش انتظامیہ پر کوئی یقین نہیں ہے‘۔ کملیش کے بیٹے ستیم تیواری نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم ہے کہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں، ان لوگوں نے ہمارے والد کو مارا ہے یا معصوم لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے، مقتول کے بیٹے نے کہا کہ اگر یہی لوگ اصلی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کوئی ویڈیو ثبوت ہے تو اس کی جانچ این آئی اے (NIA) کو کرنی چاہیے، ستیم نے مزید کہا کہ اگر ان کی تحقیقات میں یہ ثابت ہو جاتا ہے تبھی وہ لوگ مطمئن ہوں گے۔

19 Oct 2019, 8:03 PM

افغانستان میں آئی ایس کے 10 دہشت گرد ہلاک

جلال آباد: افغانستان کے مشرقی ننگرہار صوبہ میں سلامتی فورسوں کی جانب سے چلائی گئی مہم میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے 10 دہشت گرد مارے گئے۔ صوبائی حکومت نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار صوبہ کے اچن ضلع میں سلامتی فورسوں کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چلائی گئی مہم کے دوران آئی ایس کے 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سلامتی فورسوں نے گزشتہ کچھ دنوں میں دہشت گردوں کے تین کمان اور مراکز، آٹھ چوکیوں، دو سرنگوں اور ایک بنکر کو تباہ کردیا گیا ہے۔ راجدھانی کابل سے 120 کلومیٹر دور اس پہاڑی صوبہ میں وقتاً فوقتاً سلامتی فورسوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں دیہی لوگوں کو محفوظ مقام پر پناہ لینی پڑی ہے۔

اس سے پہلے ننگرہار صوبہ میں جمعہ کو نماز کے دوران ایک مسجد میں ہوئے زبردست بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی ہے اور تقریبا 60 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے اب تک اس پر کوئی رائے زنی نہیں کی گئی ہے۔

19 Oct 2019, 7:32 PM

بی جے پی لیڈر کے بگڑے بول،’دھن تیرس‘ پر خریدیں تلوار

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر گجراج رانا نے کہا کہ دھن تیرس کے دن ہندوسماج کے لوگ برتنوں کی خریداری کے بجائے تلوار خریدیں جس سے وہ اپنا تحفظ کرسکیں۔ رانا نے کہا کہ ہندو دیوی۔دیوتا ہی اپنے بازوؤں میں تلوار پکڑے ہوئے ہیں ایسے میں سیکورٹی کے پیش نظر ہم سبھی کے پاس تلوار کا ہونا ضروری ہے۔ متنازع بیان پر بی جے پی لیڈر فی الحال کچھ بولنے سے گریز کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے ضلع صدر برجیندر کشیپ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں دیوبند بی جے پی صدر گجراج رانا سے معلومات حاصل کریں گے اور اس کے بعد ہی کچھ تبصرہ کرسکیں گے۔ رانا اپنے متنازع بیانات کے لئے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔


19 Oct 2019, 5:09 PM

ہماچل پردیش: نیر چوک واقع گودام میں لگی آگ، کروڑوں کی ملکیت جل کر کاک

منڈی کے رتی روڈ واقع نیر چوک میں صبح ایک الیکٹرانکس شو روم میں آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔ آگ لگنے کی خبر فوراً فائر بریگیڈ اور پولس کو دی گئی۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس آگ میں کروڑوں کی ملکیت جل کر خاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

19 Oct 2019, 3:54 PM

ہریانہ: کیتھل سے بی ایس پی امیدوار مدن لال نے چھوڑی پارٹی، کانگریس میں شامل

ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کیتھل سے بی ایس پی امیدوار مدن لال گوجر کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ مدن لال کیتھل سے کانگریس کے امیدوار رندیپ سنگھ سرجے والا کی حمایت کر رہے ہیں۔ مدن لال رندیپ سرجے والا کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئے۔ کیتھل سے آئی این ایل ڈی کے ضلعی صدر دھرم ویر کیمسٹ نے بھی کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔


19 Oct 2019, 2:10 PM

رانچی ٹسٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف روہت شرما نے چھکّا مار کر مکمل کی سنچری

ہندوستان کے سلامی بلے بازی روہت شرما نے رانچی ٹسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کے خلاف چھکّا مار کر اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔ ان کے ساتھ اجنکیا رہانے کریز پر ہیں اور بہت اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ انھوں نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

19 Oct 2019, 12:36 PM

کملیش تیواری قتل معاملہ: حراست میں لیے گئے تینوں افراد نے جرم کا کیا اعتراف

ایسا لگ رہا ہے جیسے پولس نے کملیش تیواری قتل کا معمہ حل کر لیا ہے۔ جمعہ کے روز ہوئے اس قتل معاملہ میں تیزی دکھاتے ہوئے جانچ کی ذمہ داری ایس آئی ٹی کے سپرد کر دی گئی تھی اور پھر جائے وقوع پر موجود کچھ چیزوں سے پتہ چلا تھا کہ قتل کا تار گجرات سے جڑا ہوا ہے۔ بعد ازاں تفتیش کے بعد گجرات سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اب گجرات انٹی ٹیررزم اسکواڈ یعنی گجرات اے ٹی ایس کے ڈی آئی جی نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جن تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اور پوچھ تاچھ کی جا رہی تھی، انھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان تینوں کے نام مولانا محسن شیخ، فیضان اور خورشید احمد پٹھان ہیں۔


19 Oct 2019, 12:11 PM

ممبئی: پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈرس کا آر بی آئی دفتر کے سامنے مظاہرہ

پی ایم سی کو آپریٹو بینک اکاؤنٹ ہولڈرس کی ناراضگی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور ان کے ذریعہ بینک انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ بھی تیز ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج بڑی تعداد میں اکاؤنٹ ہولڈرس نے ممبئی واقع آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) دفتر پر پوسٹر و بینر کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان بینرس پر ان کے ذریعہ جمع پیسے انھیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

19 Oct 2019, 10:47 AM

کملیش تیواری کی ماں نے بی جے پی لیڈر پر لگایا قتل کا الزام

ہندو سماج پارٹی کے لیڈر کملیش تیواری قتل معاملے میں ایک نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔ اس قتل میں اب متاثرہ فیملی نے بی جے پی لیڈر پر سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ کملیش تیواری کی ماں نے محمود آباد واقع رام جانکی مندر کی مقدمے بازی کو بھی اس واقعہ کی وجہ بتایا ہے۔ کملیش تیواری کی ماں کا کہنا ہے کہ شیو کمار گپتا نام کے ایک مقامی بی جے پی لیڈر نے اس قتل کی سازش رچی ہے۔


19 Oct 2019, 10:14 AM

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ میں محض 16 رن پر گرے ہندوستان کے 2 وکٹ

رانچی ٹسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کے 2 بلے بازی محض 16 رن پر آؤٹ ہو گئے۔ رباڈا نے پہلے تو سلامی بلے مینک اگروال کو آؤٹ کیا اور پھر رباڈا نے ہی چیتیشور پجارا کو صفر پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔

19 Oct 2019, 9:26 AM

ہندوستان-جنوبی افریقہ ٹسٹ: ہندوستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا کیا فیصلہ

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں میں اسپنر شہباز ندیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شہباز ندیم کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے جب وہ خود کو ثابت کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سیریز میں ہندوستان 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر چکا ہے اور اس کا ارادہ 0-3 سے کلین سویپ کرنا ہے۔


19 Oct 2019, 8:44 AM

مہاراشٹر: سلمان خان کا باڈی گارڈ ’شیرا‘ شیوسینا میں شامل

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سرگرمیاں کافی تیز نظر آ رہی ہیں۔ حالانکہ دو دن بعد ہی ووٹنگ ہونے ہیں پھر بھی مختلف پارٹیوں سے لیڈروں کے نکلنے اور دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان مشہور و معروف اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے شیو سینا کی رکنیت اختیار کر لی ہے۔ انھوں نے پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے اور یوا سینا صدر آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں شیو سینا میں شمولیت اختیار کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔