اہم خبر: دہلی اسمبلی اسپیکر کو عدالت نے سنائی 6 مہینہ جیل کی سزا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

18 Oct 2019, 6:05 PM

دہلی اسمبلی اسپیکر رام نواس گویل کو 6 مہینہ جیل کی سزا

دہلی کی ایک عدالت نے راجدھانی دہلی کے اسمبلی اسپیکر رامنواس گویل کو قصوروار قرار دیتے وہئے 6 مہینے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے انھیں بی جے پی لیڈر منیش گھئی کے گھر میں جبراً گھسنے کے کیس میں یہ سزا سنائی۔

18 Oct 2019, 5:10 PM

افغانستان: ننگرہار کی مسجد میں دھماکہ، 18 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

افغانستان کے ننگرہار علاقہ میں ایک مسجد میں نماز کے دوران زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ مقامی افسروں کے مطابق مسجد کے اندر دو دھماکے ہوئے جس میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

18 Oct 2019, 3:10 PM

ہندو مہاسبھا کے سابق صدر کملیش تیواری کا لکھنؤ میں برسرعام قتل

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ناقہ علاقے میں ہندو مہاسبھا کے سابق صدر رہے کملیش تیواری کا قتل ہو گیا ہے۔ پہلے ان کو گولی مارے جانے کی بات سامنے آ رہی تھی لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کملیش تیواری کا کسی تیز اسلحہ سے گلا کاٹا گیا تھا۔ دوسری طرف پولس نے موقع سے ایک ریوالور بھی برآمد کی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ اس قتل کو کملیش تیواری کے ہی کسی جاننے والے نے انجام دیا ہے۔ واردات کو انجام دے کر ملزم فرار ہو گیا ہے۔


18 Oct 2019, 2:50 PM

FATF نے پاکستان کے خلاف اختیار کیا سخت رویہ، دہشت گردانہ سرگرمیوں پر لگام لگانے کا حکم

ایف اے ٹی ایف نے دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کے خلاف سخت رویہ اختیار کر لیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ فروری 2020 تک دہشت گردانہ سرگرمیوں پر پوری طرح سے لگام لگائے ورنہ اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں ایف اے ٹی ایف نے اپنے رکن ممالک سے پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کے تجارتی اور معاشی لین دین پر خصوصی احتیاط برتنے کی صلاح بھی دی ہے۔

18 Oct 2019, 1:55 PM

اتر پردیش: ہندو یوا واہنی کے ضلع وزیرنے کی خودکشی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں شہر کوتوالی علاقے میں جمعہ کو ہندو یوا واہنی کے ضلع وزیر نے جمعہ کو مبینہ طورپر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ یہ اطلاع پولس نے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کوتوالی علاقے کی مردان پور کالونی کے جیتا پٹی علاقے کے رہنے والے اوم کار جائسوال کے بیٹے پرنس جائسوال (24) نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ پرنس ہندو یوا واہنی کے ضلع وزیر تھے۔ اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد بھنڈاری پولس آؤٹ پوسٹ کے ان چارج راج جنم یادو جائے وقوع پر پہنچے اور لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ انتہائی قدم اٹھانے کے پیچھے کیا وجہ تھی ابھی اس کا انکشاف نہیں ہو پایا ہے۔


18 Oct 2019, 12:29 PM

مہاراشٹر: اشتعال انگیز بیان دینے کے ملزم ممبئی بی جے پی صدر کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے بی جے پی ممبئی کے صدر منگت پربھات لوڑھا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ لوڑھا پر 16 اکتوبر کو ایک ریلی کے دوران اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام ہے۔ انتخابی کمیشن نے لوڑھا سے بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔

18 Oct 2019, 11:32 AM

اتر پردیش: سڑک ھادثہ میں 12 گایوں کی موت، لوگوں نے کی ہنگامہ آرائی

اتر پردیش کےباندا-ٹانڈا شاہراہ پر ایک ٹرک کی زد میں آنے سے کم از کم 12 گایوں کی موت ہو گئی۔ تندواری کے ایس ایچ او نیرج سنگھ نے کہا کہ جمعرات کی شام کو سڑک پر مویشیوں کے قافلے کو تیز رفتار سے آ رہی ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے سبھی گایوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔

واقعہ کے بعد ناراض لوگوں نے شاہراہ کو جام کر دیا اور علاقے میں گایوں کے لیے فوری طور پر گئوشالہ بنانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ شاہراہ پر لگے جام کی وجہ سے تقریباً پانچ گھنٹے تک ٹریفک کو نکلنے میں پریشانی ہوئی۔ ضلع افسران کے ذریعہ علاقے میں ایک گئوشالہ کی تعمیر جلد کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد ہی گاؤں والوں نے جام ختم کیا۔ ساتھ ہی مویشیوں کی لاشوں کو شاہراہ سے ہٹا کر ایک گڈھے میں دفن کر دیا گیا ہے۔


18 Oct 2019, 10:37 AM

اتر پردیش: مہاراج گنج کے آنند نگر میں ایچ ڈی ایف سی بینک برانچ سے 13 لاکھ روپے کی لوٹ

مہاراج گنج کے آنند نگر میں ایک ایچ ڈی ایف سی بینک برانچ سے 4 اسلحہ بند لوگوں نے 13 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ مہاراج گنج کے ایس پی روہت سنگھ نے کہا کہ ’’چار جرائم پیشوں نے واردات کو انجام دیا ہے۔ حادثہ کیمرے میں قید ہو چکا ہے۔ جرائم پیشوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور جلد ہی انھیں گرفتار کیا جائے گا۔‘‘

18 Oct 2019, 10:11 AM

اتر پردیش: مختار انصاری کے بیٹے عباس کے گھر چھاپہ ماری، کثیر مقدار میں کارتوس و اسلحہ برآمد

جیل میں بند مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کے دہلی واقع وسنت کنج رہائش گاہ پر لکھنو پولس نےچھاپہ ماری کی ہے۔ چھاپہ ماری میں پولس نے چھ اسلحےاور چار ہزار سے زیادہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ برآمد اسلحوں کی قیمت لاکھوں میں بتائیجا رہی ہے۔ لکھنو کرائم برانچ اور دہلی پولس نے جمعرات کو عباس انصاری کے وسنت کنج واقع بنگلے سے یہ برآمدگی کی ہے۔


18 Oct 2019, 9:11 AM

FATF میں پاکستان سے متعلق فیصلہ آج، ہو سکتا ہے بلیک لسٹ

دہشت گردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارہ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) آج پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ لے سکتا ہے۔ فی الحال پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے 39 اراکین ممالک کریں گے۔ اس سال جون میں چین، ترکی اور ملیشیا نے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کی مخالفت کی تھی۔ اتنا ہی نہیں، گزشتہ مہینے اقوام متحدل جنرل اسمبلی میں بھی ان تینوں ممالک نے پاکستان کی حمایت کی تھی۔ ایسے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تینوں ممالک ایک بار پھر سے پاکتان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔