اہم خبر: دِل کا دورہ پڑنے سے PMC بینک کے مزید ایک اکاؤنٹ ہولڈر کی موت

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 Oct 2019, 4:11 PM

مہاراشٹر: پی ایم سی بینک کے مزید ایک اکاؤنٹ ہولڈر کو پڑا دل کا دورہ، ہوئی موت

پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو یعنی پی ایم سی بینک گھوٹالہ کا اثر اب خطرناک حد تک بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ صبح سے ہی یہ خبر میڈیا میں گشت کر رہی تھی کہ اکاؤنٹ ہولڈر سنجے گلاٹی کی موت پیر کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ہو گئی، اور اب تازہ ترین خبروں کے مطابق ایک دیگر اکاؤنٹ ہولڈر پھٹو پنجابی کی موت بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہو گئی۔

15 Oct 2019, 3:18 PM

بابری مسجد-رام مندر کیس پر سپریم کورٹ میں آخری سماعت 16 اکتوبر کو

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ رام مندر بابری مسجد اراضی تنازعہ معاملہ کی سماعت کر رہی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ’’آج 39واں دن ہے۔ کل معاملے میں سماعت کا 40واں دن اور آخری دن ہے۔‘‘

15 Oct 2019, 1:51 PM

جموں و کشمیر: فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی حراست میں لی گئیں

جموں و کشمیر کے سری نگر میں دفعہ 370 ہٹانے کے خلاف مظاہرے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی بیٹی صفیہ کے ساتھ ساتھ ان کی بہن ثریا کو بھی مقامی انتظامیہ نے حراست میں لے لیا ہے۔


15 Oct 2019, 1:13 PM

کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے خلاف سری نگر میں مظاہرہ، عمر عبداللہ کی بہن حراست میں

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے خلاف آج سری نگر میں زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ سول سوسائٹی کی جانب سے کیے گئے اس مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے بھرپور کوشش کی۔ اس درمیان مظاہرہ میں شامل سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بہن صفیہ کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ لال چوک پر یہ مظاہرہ خواتین نے کیا جو دفعہ 370 ہٹانے کی پرزور مذمت کر رہی تھیں۔

15 Oct 2019, 12:21 PM

بہار: پٹنہ میں ڈینگو مریضوں کو دیکھنے پہنچے مرکزی وزیر اشونی چوبے پر پھینکی گئی سیاہی

مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر اشونی چوبے کو آج اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص نے ان کے کپڑوں پر سیاہی پھینک دی۔ دراصل وہ پٹنہ میڈیکل کالج و اسپتال میں ڈینگوں کے مریضوں کی عیادت کرنے پہنچے تھے لیکن مختلف مسائل سے ناراض کچھ لوگوں نے انھیں اپنی تکلیف بتانی شروع کر دی۔ اسی درمیان ایک شخص نے ان کے اوپر سیاہی پھینک دی۔ اس واقعہ کے بعد اشونی چوبے نے کہا کہ یہ سیاہی جمہوریت کے اوپر پھینکی گئی ہے اور جس نے یہ غلط کام کیا ہے وہ لوگ گندے ذہن کے مالک ہیں۔


15 Oct 2019, 11:11 AM

کشمیر میں ایس ایم ایس خدمات بند

این ڈی ٹی وی کے مطابق جموں و کشمیر میں ایس ایم ایس خدمات کو بند کر دیا گیا ہے۔ پیر کو 72 دن کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل نیٹورک سروس بحال کی گئی تھی۔ اس کے کچھ گھنٹے بعد ہی ایس ایم ایس خدمات بند کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ پیر کے بعد وادی کے تقریباً 40 لاکھ پوسٹ پیڈ موبائل فون نے کام کرنا شروع کر دیا۔ لیکن ابھی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا ہے۔

15 Oct 2019, 10:18 AM

مہاراشٹر: دل کا دورہ پڑنے سے PMC بینک اکاؤنٹ ہولڈر کی موت، جمع تھے 90 لاکھ روپے

پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو-آپریٹو بینک گھوٹالہ کے شکار اکاؤنٹ ہولڈروں میں سے ایک سنجے گلاٹی کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ سنجے کی فیملی کے 90 لاکھ روپے پی ایم سی بینک میں پھنسے ہیں۔ سنجے کی پہلے جیٹ ائیر ویز سے ملازمت چلی گئی تھی، اور اب سبھی جمع پونجی پھنس گئی تھی جس کا صدمہ برداشت نہیں کر پائے۔


15 Oct 2019, 9:08 AM

2019 کا بکر پرائز مشترکہ طور پر مارگریٹ ایٹووڈ اور برنرڈائن ایوارسٹو کے نام

اس سال مشہور بکر پرائز کے فاتحین کے نام کا اعلان کر دیا گی اہے۔ اس سال مارگریٹ ایٹووڈ اور برنرڈائن ایوارسٹو کو مشترکہ طور پر ادب کا یہ مقبول انعام دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً 30 سال میں پہلی بار یہ انعام مشترکہ طور پر دو لوگوں کو دیا گیا ہے۔ ایٹووڈ کو ان کے ناول ’دی ہینڈ میڈس ٹیل‘ اور ایوارسٹو کو ’گرل، وومن، اَدر‘ ناول کے لیے یہ انعام ملا۔ اس کے ساتھ ہی وہ بکر انعام جیتنے والی پہلی سیاہ فام خاتون اور پہلی سیاہ فام برطانوی مصنف بن گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔