حیرت انگیز! سپیرے کے ہاتھ سے سانپ چھین کر بھاگ گیا بندر

اتر پردیش کے متھرا میں بانکے بہاری نامی مندر کے پاس ایک سپیرا سانپ کا کھیل دکھا رہا تھا کہ تبھی ایک بندر چھت سے آیا اور اس کے ہاتھ سے سانپ لے کر بھاگ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے متھرا واقع ورندوان کے پاس بانکے بہاری مندر میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران و ششدر ہے۔ دراصل یہاں ایک بندر سپیرے کے ہاتھ سے سانپ چھین کر بھاگ گیا۔ جب بندر اس کے ہاتھ سے سانپ لے کر چھت پر چڑھ گیا تو کچھ دیر کے لیے سپیرا سمجھ ہی نہیں پایا کہ آخر ہوا کیا۔

اس واقعہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سپیرا اپنا کرتب دکھانے کے لیے سانپ کو جھولی سے نکالتا ہے۔ اتنے میں ایک بندر تیزی کے ساتھ چھت سے اترتا ہے اور سپیرا کے ہاتھوں سے سانپ چھین کر بھاگ جاتا ہے۔ وائرل ہو رہا ویڈیو بانکے بہاری مندر کے گیٹ نمبر 4 کا بتایا جا رہا ہے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہاں کافی بھیڑ جمع تھی، لیکن کوئی کچھ نہیں کر پایا۔ کچھ سیکنڈ تک تو سپیرا سوچتا رہا کہ وہ آخر کیا کرے۔ پھر سپیرے نے خود ہی چھت پر جانے کا فیصلہ کیا اور ایک دیوار کے سہارے چھت پر چڑھ گیا جو کہ شاید دکان کی چھت تھی۔

ایک ہندی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سپیرے کو چھت پر چڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا کیونکہ بندر سانپ کو مار ڈالا اور کھا لیا۔ اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ بندر پر سانپ کے زہر کا کوئی اثر ہوا یا نہیں۔ عموماً بندر سبزی خور ہوتے ہیں اس لیے بندر کے ذریعہ سانپ کھائے جانے کا واقعہ حیران کرنے والا ہے۔ حالانکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بندر نے سانپ کو کھایا نہ ہو اور مار کر کہیں گرا دیا ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Nov 2018, 9:09 PM