ممتا بنرجی کی دبئی ایئرپورٹ پر سری لنکائی صدر سے ہوئی ملاقات، ’انڈیا اتحاد‘ پر سوال کا دیا دلچسپ جواب

بدھ کی صبح ممتا بنرجی اسپین کے لیے پرواز بھرنے کے مقصد سے دبئی ہوائی اڈے پر پہنچی تھیں، اسی دوران ان کی سری لنکائی صدر سے اچانک ملاقات ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی اور رانیل وکرماسنگھے</p></div>

ممتا بنرجی اور رانیل وکرماسنگھے

user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 13 ستمبر کو دبئی ہوائی اڈے پر سری لنکائی صدر رانیل وکرماسنگھے سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اچانک ہوئی اور دونوں ہی لیڈران ایک دوسرے کو ایئرپورٹ پر دیکھ کر حیران ہوئے۔ پھر دونوں کے درمیان کچھ دلچسپ باتیں ہوئیں۔ وکرماسنگھے نے ممتا بنرجی سے سوال کیا کہ کیا وہ انڈیا اتحاد کی قیادت کریں گی؟ اس پر ممتا نے جواب دیا ’’یہ تو عوام پر منحصر کرتا ہے۔‘‘

دراصل ممتا بنرجی دبئی اور اسپین کے 12 روزہ دورے پر ہیں۔ ممتا بنرجی منگل کی صبح دبئی اور اسپین کے دورے پر روانہ ہوئی تھیں۔ اس دوران وہ ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری اجلاس میں شریک ہوں گی۔ اس درمیان منگل کی شام وہ دبئی پہنچیں۔ بدھ کی صبح وہ اسپین کے لیے پرواز بھرنے کے مقصد سے دبئی ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ اسی دوران ان کی سری لنکائی صدر سے اچانک ملاقات ہو گئی۔


ممتا بنرجی نے اپنے ایکس ہینڈل پر اس ملاقات کے تعلق سے بتایا کہ ’’وکرماسنگھے نے مجھے ہوائی اڈے کے لاؤنج میں دیکھا۔ اس کے بعد انھوں نے مجھے کچھ بات چیت کے لیے بلایا۔ میں ان کے خیر مقدم سے حیران ہو گئی ہوں۔ میں نے انھیں کولکاتا میں بنگال گلوبل بزنس سمٹ 2023 کے لیے مدعو بھی کیا ہے۔‘‘ ممتا نے یہ بھی جانکاری دی کہ وکرماسنگھے نے انھیں سری لنکا دورہ کے لیے بھی مدعو کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔