مدھیہ پردیش: وعدہ خلافی کرنے والے بی جے پی رکن اسمبلی کو عوام نے گاوں سے بھگایا

مدھیہ پردیش کے ستنا میں لوگ کافی دنوں سے ایک بجلی کے کھمبے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور بی جے پی رکن اسمبلی شنکر لال تیواری نے مطالبہ پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ستنا: بی جے پی سے عوام کی ناراضگی کوئی نئی بات نہیں ہے اور اکثر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ بی جے پی لیڈران کو بھی اس ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ تازہ معاملہ مدھیہ پردیش کے ستنا اسمبلی حلقہ کا ہے جہاں بی جے پی رکن اسمبلی کو عوام نے علاقے سے اس لیے واپس بھیج دیا کیونکہ اس نے وعدہ خلافی کی۔ دراصل مدھیہ پردیش کے ستنا اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی شنكرلال تیواری عوام سے رابطہ قائم کرنے کے مقصد سے یہاں پہنچے تھے۔ لیکن ستنا شہر کے وارڈ نمبر 4 بگہا میں ہفتہ کو مشتعل لوگوں نے انھیں علاقے سے نکال دیا۔

مقامی لوگوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ شنکر لال تیواری وعدہ تو کرتے ہیں لیکن اسے پورا نہیں کرتے۔ انھوں نے بتایا کہ علاقے میں کافی وقت سے ایک عدد بجلی کے کھمبے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اس مطالبہ کو پورا کرنے کا وعدہ رکن اسمبلی نے کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناراض عوام نے ممبر اسمبلی شنکر لال تواری کو لوگوں سے رابطہ قائم نہیں کرنے دیا۔ عوام کے غصہ کو دیکھ کرممبر اسمبلی کو علاقے سے مجبوراً واپس لوٹنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Nov 2018, 2:09 PM