عاشق نے معشوقہ کے بھائی پر چلائی گولی، گھر والوں نے پکڑ کر ایسی کی پٹائی کہ چلی گئی جان

عاشق سورج پال اپنی معشوقہ سے ملنے اس کے گھر گیا تھا جہاں اس کے بھائی نے انھیں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس عمل سے ناراض ہو کر عاشق نے گولی چلا دی جس میں بھائی زخمی ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اترپردیش میں گورکھپور کے چلواتال علاقے میں اتوار کی صبح ایک ہسٹری شيٹر سورج پال نے اپنی معشوقہ کے گھر میں گھس کر اس کے بھائی کو گولی مار دی۔ بعد میں لڑکی کے گھر والوں نے عاشق کو پکڑ کر اس قدر پٹائی کی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔

پولس ذرائع نے اس واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ چلواتال علاقے میں شیرپور چمراه کے ہسٹری شيٹر سورج پال گاؤں کی ہی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ سورج پال صبح کے وقت اپنی معشوقہ سے ملنے اس کے لیے اس کے گھر گیا تھا۔ اسی دوران لڑکی کے بھائی گوتم پال نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ مخالفت کرنے پر ہسٹری شيٹر سورج پال نے پستول سے لڑکی کے بھائی گوتم پال کو گولی مار دی۔


گھر والوں نے جب دیکھا کہ سورج پال کی گولی سے گوتم پال زخمی ہو گیا ہے، تو انھوں نے سورج پال کو پکڑ کر اسے پیٹنا شروع کردیا۔ اسی پٹائی کے دوران سورج پال کی موت واقع ہوگئی۔ بعد ازاں اس کی خبر پولس تک پہنچی اور پولس نے موقع سے ہسٹری شيٹر کی پستول اور کچھ زندہ اور خالی کارتوس برآمد کئے ہیں۔

پولس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی گوتم پال کو سنگین حالت میں اس کے والد اور بھائی لکھنؤ کے ٹراما سینٹر لے گئے ہیں جہاں اس کا علاج ہو رہا ہے۔ پولس اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول ہے اور لوگ اس بات سے بھی حیران ہیں کہ سورج پال نے اپنی معشوقہ کے بھائی پر گولی چلا دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Jun 2019, 12:10 PM