اسمبلی انتخابات: 5.30 بجے تک بنگال میں 78 اور آسام میں 79 فیصد پولنگ

آسام میں پولنگ / یو این آئی
آسام میں پولنگ / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

06 Apr 2021, 6:08 PM

5.30 بجے تک بنگال میں 78 اور آسام میں 79 فیصد پولنگ

چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں انتخابات کے تحت اچھی پولنگ درج کی گئی ہے۔ شام 5.30 بجے تک آسام میں 78.94 فیصد، کیرالہ میں 69.95 فیصد، پدوچیری میں 77.90 فیصد، تمل ناڈو میں 63.47 فیصد اور مغربی بنگال میں 77.68 فیصد پولنگ درج کئی گئی۔

06 Apr 2021, 2:32 PM

یوپی پولیس کی ٹیم پنجاب جیل سے مختار انصاری کو لے کر روانہ

یوپی پولیس کی ایک ٹیم پنجاب کی روپ نگر جیل سے مختار انصاری کو لے کر باندہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو حکم دیا تھا کہ بی ایس پی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کو مقدمہ کا سامنا کرنے کے لئے پنجاب سے یوپی کی جیل میں ٹرانسفر کر دیا جائے۔

06 Apr 2021, 1:01 PM

مغربی بنگال کے آرام باغ میں ٹی ایم سی امیدوار سوجاتا منڈل پر حملہ

مغربی بنگال کے آرام باغ میں ٹی ایم سی امیدوار سوجاتا منڈل پر حملہ ہوا ہے۔ ٹی ایم سی کا الزام ہے کہ ان پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ سوجاتا منڈل کا کہنا کہ کچھ افراد ماسک میں آئے اور مجھ پر حملہ کیا۔


06 Apr 2021, 11:18 AM

بنگال میں ترنمول کا بٹن دبانے پر ووٹ بی جے پی کو جا رہا ہے، ٹی ایم سی کا الزام

مغربی بنگال کے آرم باغ سے ٹی ایم سی امیدوار سوجتا منڈل کا کہنا ہے کہ "کئی مقامات پر صورتحال ٹھیک ہے، لیکن جہاں ہم مضبوط ہیں، وہاں ٹھیک نہیں ہے۔ بوتھ نمبر 45 پر لوگوں نے ٹی ایم سی کو ووٹ دیا، لیکن ووٹ بی جے پی کو جا رہا ہے۔ ہمارے کارکنوں کو ارنڈی- II میں مارا پیٹا گیا۔ مرکزی فورس بھی غیرجانبدار نہیں ہیں۔ وہ لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ "

06 Apr 2021, 10:04 AM

وزیر اعظم مودی نے کی 5 ریاستوں کے رائے دہندگان سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کو ریاست تمل ناڈو، کیرالہ، بنگال، آسام اور پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ریکارڈ تعداد میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ پی ایم مودی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’’آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ میں ان ریاستوں کے لوگوں خصوصاً نوجوان ووٹروں سے ریکارڈ ووٹ کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔ خیال رہے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح تمل ناڈو، مغربی بنگال، آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ شروع ہوچکی ہے۔


06 Apr 2021, 7:53 AM

بنگال، آسام،کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچری میں ووٹنگ شروع

آسام میں آخری مرحلہ ، مغربی بنگال میں تیسرے مرحلہ جبکہ تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچری میں پہلےاور آخری مرحلہ کے لئےلوگوں نےووٹ ڈالنےشروع کر دئے ہیں۔واضح رہے تمل ناڈو میں 234، کیرالہ میں 140 اورپڈو چری میں 30 سیٹوں کےلئےووٹنگ ہو رہی ہے۔ آسام میں پہلے دو مرحلوں کے لئے پولنگ ہو چکی ہےاور آ ج آخری مرحلہ کےلئےووٹنگ ہو رہی ہے۔کیرالہ کےکوزیکوڈعلاقہ میں لوگوں میں زبردست جوش دیکھا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔