اہم خبریں: بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کورونا وائرس سے متاثر

دلیپ گھوش، تصویر فیس بک
دلیپ گھوش، تصویر فیس بک
user

قومی آوازبیورو

17 Oct 2020, 4:38 PM

بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کورونا وائرس سے متاثر

مغربی بنگال بی جے پی کی صدر دلیپ گھوش کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کے ذرائع کے مطابق انہیں کچھ شہر ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق ان کی حالت ابھی بہتر ہ اور اکسیجن دیا جارہا ہے ۔

مدنی پور سے ممبر پارلیمنٹ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے گزشتہ مہینے یہ بیان دیا تھا کہ کورونا وائرس ختم ہوچکا ہے ۔ممتا بنرجی وائرس کے نام پر بی جے پی کو پروگرام کرنے سے روک رہی ہیں ۔اس بیان پر کافی تنازع ہوگیا تھا۔

17 Oct 2020, 2:05 PM

کنگنا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عدالتی حکم

بالی ووڈ کی اداکاری کنگنا رانوت کے خلاف ممبئی کی باندرا کورٹ نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ کنگنا پر سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے اور دو طبقات کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزامات ہیں۔ باندرا کی کی عدالت نے ممبئی پولیس کو کنگنا کے علاوہ ان کی بہن رنگولی کے خلاف بھی ایف آئی درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔

17 Oct 2020, 11:25 AM

غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت اپنے دوستوں کی جیبیں بھرنے میں مصروف، راہل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گلوبل ہنگر انڈیکس کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’بھارت کا غریب بھوکا ہے کیونکہ سرکار اپنے کچھ خاص ’دوستوں‘ کی جیبیں بھرنے میں لگی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ’دی کوئنٹ‘ کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق ہندوستان کا گلوبل ہنگر انڈیکس میں 94واں مقام ہے۔ جبکہ پاکستان (88)، بنگلہ دیش (75) اور نیپال (73) کی صورت حال ہندوستان سے بہتر ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 13 ممالک ایسے ہیں جو ہندوستان سے پیچھے ہیں اور ان میں روانڈا (97)، نائیجیریا (98) اور لیبیا (102) جیسے ملک شامل ہیں۔

17 Oct 2020, 8:08 AM

تنشک شو روم میں توڑ پھوڑ کی فرضی خبر، این ڈی ٹی وی کے خلاف معاملہ درج

ٹاٹا گروپ کے زیورات کے برانڈ تنشک کے حالیہ ایک اشتہار کے سلسلے میں گجرات کے ضلع کَچھ کے گاندھی دھام واقع اس کے ایک شو روم میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کیے جانے کی فرضی خبر دکھائے جانے پر پولیس نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

پولیس نے آج بتایا کہ مبینہ طور پر فیک نیوز دکھانے کے الزام میں نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے خلاف تعذیرات ہند سمیت دفعہ 153 اے (دو گروہ میں نفرت پھیلانے) اور 505 (افواہ پھیلانے) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے یہ فرضی خبر دکھائی تھی۔

اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات میں پتہ چلا کہ توڑپھوڑ جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔ گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے اس معاملے میں سخت کاروائی کی ہدایات دی تھیں۔

next