اہم خبریں LIVE: ایتھوپیا میں بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ، 90 سے زائد افراد ہلاک

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

24 Dec 2020, 6:46 PM

ایتھوپیا میں بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ، 90 سے زائد افراد ہلاک

عدیس ابابا: مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے مغربی صوبہ بینشانگول گوموز میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں 90 سے زائد افراد کی موت ہوگئی میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے بدھ کے روز بیکوزی کیبلے ، بولین وریڈا اور میٹیکل علاقوں میں اس وقت حملہ کیا جب لوگ اپنےگھروں میں سو رہے تھے۔

نیشنل عدیس اسٹینڈرڈ نیوز میگزین نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ "لوگوں کا قتل کیا گیا اور ان کے گھروں کو لوٹا گیا۔ ایک دیگر شاہدین نے بتایا کہ علاقے کے باشندوں نے پولیس کو حملے کی اطلاع دی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایتھوپیا کے مغربی علاقے میں متعدد قبائلی گروہ آباد ہیں۔ یہاں حملہ آور امہارا برادری کے لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ ایتھوپیا کے ہیومن رائٹس کمیشن نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔