اہم خبر: بہار کے بھاگلپور سے 84 بدمعاش گرفتار

بھاگلپور سے 84 بدمعاش گرفتار
بھاگلپور: بہارکے بھاگلپور ضلع میں بدمعاشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت گذشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر پولیس نے کل 84 بدمعاشو ںکو گرفتار کیا ہے ۔
بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے آج یہاں بتایا کہ اس مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی معاملے میں فرار چل رہے 84 بدمعاشوں کو گرفتار کیاگیاہے، جن میں فرار چل رہے خونخوار کنہیا یادو بھی شامل ہے ۔ ان کے علاوہ چھ سے زائد غیر قانونی شراب فروخت کرنے اور پینے والوںکی بھی گرفتاری ہوئی ہے ۔ اور اس دوران کثیر مقدار میں شراب بھی برآمد کی گئی ہے ۔
سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ ضلع کے مختلف حصوںمیں غیر قانونی طور سے چل رہے 1285 گاڑیوں جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران بغیر کاغذات والے 150 گاڑیوں سے بطور جرمانہ کل 46600 روپے وصول کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سبھی تھانہ صدور کو اپنے ۔ اپنے علاقوں میں مجرمانہ واقعات اور غیر قانونی شراب کا دھندہ کرنے والوں پر پوری طرح سے لگام لگانے کی سخت ہدایت دی گئی ہیں۔ ایسا نہیں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
مایاوتی بجلی کا ننگا تار ہیں، انھیں جو چھوئے گا وہ مر جائے گا: گری راج سنگھ دھرمیش
اتر پردیش کی یوگی حکومت میں وزیر گری راج سنگھ دھرمیش نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ گری راج نے کہا کہ مایاوتی بجلی کا ننگا تار ہیں، جو بھی انھیں چھوئے گا وہ مر جائے گا۔ وزیر دھرمیش نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے انھیں تین بار وزیر اعلیٰ بنایا، جان بچائی، لیکن مایاوتی سے بدلے میں دھوکہ ہی ملا۔
ملک کے بیشتر ہوائی اڈوں سے ریڈ الرٹ ختم، جموں و کشمیر کے ہوائی اڈوں پر رہے گا جاری
شہری ہوابازی سیکورٹی بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جیوتی نارائن کے مطابق جموں و کشمیر کے ہوائی اڈوں کو چھوڑ کر بیشتر ہوائی اڈوں سے الرٹ ہٹا لیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر اور سرحد سے ملحق علاقوں کے ہوائی اڈوں پر الرٹ اب بھی جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کیا تجربہ
پاکستان نے جمعرات کو اپنے بیلسٹک میزائل غزنوی کا جمعرات کو کامیاب تجربہ کیا۔ سطح سے سطح پر 290 سے 320 کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے میں اہل غزنوی میزائل 700 کلو گرام دھماکہ خیز مادہ لے جانے میں اہل ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ’’پاکستان نے سطح سے سطح پر مار کرنے والی بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس کی ہدف صلاحیت 290 کلو میٹر تک ہے۔ یہ کئی طرح کے جنگی اشیاء کو لے جانے میں اہل ہے۔‘‘
یوگی کے حکم پر راتوں رات ہو جائے گا رام مندر تعمیر: یو پی وزیر
یو پی کے وزیر سنیل بھرالا نے رام مندر تعمیر سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔ بھرالا نے کہا کہ بھگوان رام کا مندر یقیناً بنے گا اور یہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دور میں ہی بنایا جائے گا۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ (یوگی آدتیہ ناتھ) ایک فیصلہ لینے والے شخص ہیں، اور وہ اپنے ہاتھوں مندر تعمیر ضرور کرانا چاہیں گے۔ ان میں بے پناہ طاقت ہے۔
پی ایم مودی نے لانچ کیا ’فٹ انڈیا‘ مہم
پی ایم نریندر مودی نے آج راجدھانی دہلی میں ’فٹ انڈیا مہم‘ کا آغاز کیا۔ یومِ کھیل کے موقع پر اس مہم کو لانچ کیا گیا ہے۔ مہم کی شروعات کرنے کے بعد پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں میجر دھیان چند کی شکل میں عظیم کھلاڑی ملے تھے، آج ملک ان کو سلام کر رہا ہے۔ ملک نے فٹ انڈیا موومنٹ کے ذریعہ صحت مند ہندوستان کی سمت میں قدم بڑھا دیا ہے۔
تلنگانہ ایکسپریس میں لگی آگ، دہلی-جھانسی روٹ کی سبھی ٹرینیں متاثر
تلنگانہ سے نئی دہلی آ رہی تلنگانہ ایکسپریس میں آگ لگ گئی۔ ٹرین کے نویں کوچ کے پہیوں میں سے نکلتی لپٹوں اور دھوئیں کو دیکھتے ہی حرکت میں آئی ریلوے نے ٹرین کو فوری طور پر روک دیا۔ آگ کی خبر سے ٹرین میں سوار مسافر بھی دہشت میں آ گئے۔ حالانکہ بلبھ گڑھ سے آساوٹی کے درمیان ٹرین کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی-جھانسی روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔ سبح پونے آٹھ بجے ہوئے اس واقعہ کے بعد سے موقع پر ریلوے کے سینئر عہدیدار پہنچ چکے ہیں۔ آگ بجھانے کے ساتھ ہی آگ لگنے کی وجہ کی بھی جانچ چل رہی ہے۔
سی پی ایم لیڈر سیتا رام یچوری آج کریں گے جموں و کشمیر کا دورہ
سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری آج جموں و کشمیر کے دورے پر جائیں گے۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے انھیں اس دورہ کی اجازت دے دی تھی۔ حالانکہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے یچوری کو اجازت دیتے ہوئے انھیں ہدایت بھی دی کہ وہ اپنے دورے کا استعمال سیاسی مقصد کے لیے نہ کریں۔ یچوری آج کشمیر دورہ پر جائیں گے اور اپنی پارٹی کے لیڈر اور سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی سے ملاقات کریں گے۔ تاریگامی کی طبیعت کچھ ناساز ہے اس لیے یچوری نے ان سے ملاقات کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ واضح رہے کہ تاریگامی ریاست سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی نظر بند ہیں۔
اس درمیان خبر موصول ہو رہی ہے کہ جموں و کشمیر کے 5 اضلاع میں موبائل خدمات بحال کر دی گئی ہے۔ یہ پانچ اضلاع جموں علاقہ کے ڈوڈا، کشتواڑ، رام بن، راجوری اور پونچھ ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔