اہم خبر: مودی حکومت کا کئی بینکوں کو آپس میں ضم کرنے کا اعلان

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

یونائٹیڈ بینک اور اورینٹل بینک کا پی این میں ہوا انضمام، وزیر مالیات نے کیا اعلان

پنجاب نیشنل بینک میں دو بینکوں کے انضمام کا مودی حکومت نے اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی بینکوں کو آپس میں ضم کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ بینک اور اورینغل بینک آف کامرس کا پی این میں انضمام کیا جائے گا۔ کینرا اور سنڈیکیٹ بینک کو بھی آپس میں ضم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یونین بینک آف انڈیا، آندھرا بینک اور کارپوریشن بینک کا بھی آپس میں انضمام کیا گیا ہے۔ انڈین بینک اور الٰہ آباد بینک کا بھی آپس میں ضم کرنے کا اعلان ہوا۔ حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی ملک میں سرکاری بینکوں کی تعداد 18 سے گھٹ کر 12 ہو گئی ہے۔

2 ستمبر تک بڑھائی گئی پی چدمبرم کی سی بی آئی ریمانڈ

دہلی کے روز ایونیو عدالت میں پی چدمبرم کو سی بی آئی نے پیش کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے چدمبرم کو 2 ستمبر تک سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی نے چدمبرم کی 5 دن کی سی بی آئی ریمانڈ مانگی تھی۔

کرتار پور کوریڈور معاملہ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چل رہی میٹنگ

کرتار پور کوریڈور معاملہ پر اس وقت زیرو پوائنٹ پر ہندوستان اور پاکستان کے افسران کی انتہائی اہم میٹنگ جاری ہے۔


مودی حکومت کی جموں و کشمیر میں کارروائی سے ہندوستان کا جمہوری اعتقاد بدنام ہوا: کانگریس

جموں و کشمیر مسئلہ پر کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ جموں و کشمیر میں کی جا رہی غیر قانونی کارروائی کی وجہ سے غیر ضروری بین الاقوامی مداخلت کو فروغ ملے گا۔ کانگریس نے کہا کہ پی ایم مودی اور ان کی کابینہ نے پوری دنیا میں ہندوستان کے جمہوری اعتقاد کو بدنام کیا ہے۔

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹ گیا، اب رام مندر بھی جلد بن جائے گا: پرگیہ ٹھاکر

بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ ابھی بابری مسجد اور رام مندر کا معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اور پرگیہ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بہت جلد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہوگی۔ پرگیہ ٹھاکر ٹی ٹی نگر علاقہ میں ماں ویشنو دھام آدرش نو درگا مندر میں چل رہی رام کتھا کو سننے کے لیے پہنچی تھیں اور اس دوران ایک تقریب میں انھوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد اب رام مندر بھی جلد ہی بن جائے گا۔‘‘


چنمیانند کیس سے جڑی غائب لڑکی راجستھان سے برآمد

بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی لڑکی جو اتر پردیش کے شاہجہاں پور سے غائب ہو گئی تھی، اسے برآمد کر لیا گیا ہے۔ لاء کی اس طالبہ کو پولس نے راجستھان سے برآمد کیا ہے اور وہ اسے لے کر اتر پردیش آ رہی ہے۔ اس سے قبل طالبہ کے غائب ہونے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا اور آج ہی اس معاملے پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کچھ خاتون وکلاء نے عدالت کو واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کوئی قدم اٹھانے کی گزارش کی تھی۔

بہار سکریٹریٹ کے ملازمین کے جینس اور ٹی شرٹ پہنننے پر لگی پابندی

بہار حکومت نے ریاستی سکریٹریٹ میں ملازمین کے جینس اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ حکم سکریٹریٹ میں ہر سطح کے ملازم پر نافذ ہوگا، جس کے تحت جینس اور ٹی شرٹ پہن کر دفتر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


نوئیڈا اتھارٹی نے جی آئی پی اور لاجکس مال کا پانی کنکشن کاٹا، بقایہ نہیں دینے پر ہوئی کارروائی

نوئیڈا اتھارٹی نے جمعرات کو 8 بڑے بقایہ داروں کا پانی اور سیور کنکشن کاٹ دیا۔ واٹر ریونیو کے 46 لاکھ روپے کے بقایہ کی وجہ سے سیکٹر 32 کے لاجکس سٹی سنٹرل مال کا کنکشن کاٹا گیا۔ جمعرات کو ہی سیکٹر 38 اے واقع جی آئی پی مال کا پانی و سیور کنکشن بھی کاٹا گیا۔ جی آئی پی مال پر اتھارٹی کا واٹر ریونیو کا 14.35 کروڑ روپے کا بقایہ ہے۔ اس کے علاوہ اتھارٹی نے سیکٹر 30 واقع این ایم سی ہاسپیٹل کا بھی پانی اور سیور کنکشن کاٹ دیا۔ اسپتال پر اتھارٹی کا 46 لاکھ روپے واٹر ریونیو کا بقایہ ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔