اہم خبر: مہاراشٹر انتخابات، کانگریس کے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری 

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

29 Sep 2019, 8:47 PM

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات، کانگریس نے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

مہاراشٹر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے آج اپنے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، پارٹی نے اشوک چوہان کو بوکارو سے، نتن راوت کو ناگپور شمال سے اور پرينیت شندے کو سولا پور سنٹرل سے امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ بسوجیت پتنگراؤ قدم کو پلس كڈگاوں سے اور امت ولاس راؤ دیشمکھ کو لاتور شہر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

امیدواروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
1. اکل کوا (محفوظ ) - کے سی پڈاوی۔
2۔شاہدا (محفوظ ) - پدمکر وجے سنگھ والوی۔
3. نواپور (محفوظ ) - شیریش سروپ سنگھ ایچ نائک۔
4. راویر - شیریش مدھوکر راؤ چودھری۔
5. بلڈھانہ - ہرش وردھن وسنت راؤ ساپکل۔
6.میہکر (محفوظ ) - اننت سکھارام وانکھیڈے۔
7. ریسود۔ امت سبھاش راؤ جانک۔
8. دھماگاؤں ریلوے۔ وریندر والمیکی راؤ جگتاپ۔
9. تیوسا۔ یشومتی چندرکانت ٹھاکر۔
10. آر وی - امر شرد کالے ۔
11. دیوؤلی۔ رنجیت پرتاپ کامبلے۔
12. ساونیر۔ سنیر چھترپال کیدار۔
13. ناگپور شمالی (محفوظ) - ڈاکٹر نتن راوت۔
14. برہماپوری۔ وجئے نام دیو راؤ ودے تیوار۔
15. چمور۔ ستیش منوہر ورجوراکر۔
16. وارورا - پرتبھا سریش دھارنیکر۔
17. یواتمل۔ انیل بالاصاحب منگرولکر۔
18. بھوکر۔ اشوک راؤ شنکراؤ چوہان۔
19. ناندیڈ شمال - ڈی پی ساونت۔
20. نیئگاؤں۔ وسنت راؤ بلونت راؤ چوہان۔
21. دیگلور (محفوظ ) - راؤصاحب جےونت اننت پورکر۔
22. کلام نوسی۔ سنتوش کوتیکا تارفے۔
23. پتھری ۔ سریش امباس داس وارپودکر۔
24. فولامبری۔ ڈاکٹر کلیان ویجنت راؤ کلے۔
25. مالیگاؤں وسطی ۔شیخ آصف شیخ رشید۔

26. امبر ناتھ (محفوظ) - روہت چندرکانت سالوے۔
27. میرا بھائندر - سید مظفر حسین۔
28. بھانڈوپ ویسٹ۔ سریش ہریش چندر کوپارکر۔
29. اندھیری مغرب - اشوک بھاؤ جادھو۔
30. چاندیولی ۔محمد عارف نسیم خان۔
31. چیمبور۔ چندرکانت دامودر ہینڈورے۔
32. واندرے ایسٹ - ذیشان ضیاءالدین صدیقی۔
33. دھاراوی (محفوظ) - ورشا ایکناتھ گائکواڈ۔
34. سیون کولیواڈا۔ گنیش کمار یادو۔
35. ممبادیوی - امین امیرالی پٹیل۔
36. قلابہ۔ اشوک ارجن راؤ جگتپ۔
37. مہاد۔ مانک موتی رام جگتپ۔
38. پورندار - سنجے چندرکانت جگتپ۔
39. بھور۔ سنگرام اننت راؤ تھوپتے ۔
40. پونے چھاؤنی (محفوظ) - رمیش آنندرا بگاوے۔
41. سنگم نیر۔ وجے بالاصاحب تھوراٹ۔
42. لاتور شہر۔ امت ولاس راؤ دیشمکھ۔
43. نیلنگا۔ اشوک شیواجی راؤ پاٹل نیلانگیکر۔
44. اوسا - باساوراج مادھو راؤ پاٹل۔
45. تلجا پور۔ مدھوکر راؤ دیو رام چوہان۔
46. ​​سولا پور سٹی سنٹرل - پرانیتی سوشیل کمار شنڈے۔
47. سولا پور جنوب - مولوی بشومیاں سید۔
48. کولہا پور جنوب - رتوراج سنجے پاٹل۔
49. کارویر۔ پی این پاٹل سدولیکر۔
50. پالوس - کادے گاؤں۔ ڈاکٹر وشواجیت پتنگ راؤکدم۔
51. جت - وکرم بالاصاحب ساونت۔

29 Sep 2019, 8:10 PM

کوئلے کی قلت سے این ٹی پی سی کہلگاﺅں کی ایک یونٹ بند

بھاگلپور: بہار میں بھاگلپور ضلع کے کہلگاﺅں واقع ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی لمٹیڈ کے 2340 میگا واٹ کی صلاحیت والے بجلی پلانٹ میں کوئلے کی زبردست کمی سے 210 میگاواٹ کی ایک اکائی آج بند ہوگئی۔

پلانٹ کے چیف جنرل منیجر ایس گوری شنکر نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے ایسٹرن کول فیلڈ (ای سی ایس) کے راج محل پروجیکٹ میں کانکنی متاثر ہونے کی وجہ سے وہاں سے کہلگاﺅں بجلی پلانٹ کو وافر مقدار میں کوئلے کی سپلائی نہیں ہو پارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کوئلے کی شدید قلت کی وجہ سے تین۔چار دنوں میں اس پلانٹ کی سبھی ساتوں اکائیوں کو کم لوڈ پر چلایا جا رہا ہے۔

گوری شنکر نے بتایا کہ دو دنوں سے راج محل پروجیکٹ سے کوئلے کی سپلائی نہیں ہونے کی وجہ سے پلانٹ کے اسٹاک میں محفوظ کوئلے کی کھپت سے وہاں کی صورتحال نازک بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کی مسلسل کمی سے 210 میگاواٹ والی تیسری اکائی کو آج بند کر دیا گیا ہے۔

29 Sep 2019, 5:10 PM

گجرات کے راج کوٹ میں جوا کھیل رہی چھ خواتین حراست میں

راج کوٹ: گجرات کے راج کوٹ علاقے میں جوا کھیل رہی چھ خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولس نے اتوار کے روز بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رسول پور شیری۔5 کے نزدیک حمید بھائی او کیڈا کے مکان پر سنیچر کی شب چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران وہاں جوا کھیل رہی چھ خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے نقدی اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہے۔ پولس نےمعاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔


29 Sep 2019, 2:10 PM

مراکش کی خاتون صحافی سے اظہار یکجہتی کے طور پر 7ہزار خواتین کا اعتراف زناکاری

رباط: شمالی افریقی ملک مراکش کی کم سے کم 7 ہزار خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ’زنا کاری‘ کی مرتکب ہوئیں اور انہوں نے مراکشی قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اسقاط حمل بھی کروایا۔ مذکورہ 7 ہزار مراکشی خواتین نے یہ اعتراف دراصل حکومت کی جانب سے گرفتار کی گئی ایک خاتون صحافی سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا ہے۔

ان خواتین نے گزشتہ ماہ 31 اگست کو گرفتار کی گئی خاتون صحافی ہجر الریسونی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے شادی کے بغیر مخالف جنس کے ساتھ جنسی تعلقات بھی استوار کیے اور انہوں نے اسقاط حمل بھی کروایا۔ مراکشی پولس نے خاتون صحافی ہجر الریسونی کو شادی کے بغیر سیکس اور اسقاط حمل کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اب ان کے خلاف مراکشی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

مراکش میں اسقاط حمل غیر قانونی ہے اور اس میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ مراکش میں اس وقت ہی اسقاط حمل کی اجازت دی جاتی ہے جب ماں کی زندگی یا پیٹ میں پلنے والے بچے کی صحت کے حوالہ سے کوئی پیچیدگی ہو۔ شمالی افریقہ کے ملک میں ریپ اور ناجائز جنسی تعلقات کے بعد ہونے والے حمل کو ضائع کروانا بھی غیر قانونی ہے اور اسقاط کرانے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

29 Sep 2019, 12:56 PM

دہلی میں بند بوری سے خاتون کی لاش برآمد

نئی دہلی: دہلی کے کراول نگر میں اتوار کی صبح ایک نالے میں بند پڑی بوری سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ فی الحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی عمر تقریباً 25 سال ہے۔ پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے، وہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔


29 Sep 2019, 1:10 PM

سونیا گاندھی نے شارديہ نوراترو ں اور درگا پوجا کی مبارکباد دی

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے شارديہ نوراتراور درگا پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سونیا گاندھی نے اتوار کو ایک پیغام میں کہا کہ آنے والے نو دنوں میں دیوی کی نو طرح کی پوجا کی جاتی ہے اور اس ’شکتی اپاسنا ‘کا تعلق سے سماج میں عورت کا اہم مقام بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عورتوں کے عزت و وقار اور حقوق کی حفاظت کے لئے ہمیں اورزیادہ کوشش کرنی ہوگی کانگریس صدر نے کہا ’’دیوی کے نو روپ- جرات، بہادری، خوشحالی، جلال، طاقت، عقل، علم،ذہانت اور مثبت قوتوں کی علامات ہیں اور امید ہے کہ عقیدت مند ورت اور پوجا سے اپنی قوت ارادی کو مضبوط اور کنٹرول کرتے ہوئے منفی طاقتوں کو شکست دیں گے‘‘۔ سونیا گاندھی نے درگا تہوارکے موقع پر پورے ملک میں بھائی چارہ، محبت، امن و استحکام کی دعا کی۔

29 Sep 2019, 12:02 PM

فلپائن میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

منیلا: فلپائن کے منڈاناؤ جزائر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ کی وجہ سے كسي طرح کی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہےیوروپین-مڈٹرینين سيسمولوجیكل سینٹر (ای ایم ایس سی ) نے اتوار کو بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.2 تھیزلزلہ گرين وچ وقت کے مطابق آج علی الصبح دو بجکر دو منٹ پر آیا اور اس کا مرکز پنڈاگوئٹن علاقے سے قریب 84 كلوميٹر دور زمین میں 89 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلہ کی وجہ سے کسی کے ہلاک ہونے یا کسی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ سونامی کا کوئی الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔


29 Sep 2019, 12:02 PM

انڈونیشیا میں زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ 30 ہوگئی

ادھر، انڈونیشیا کے صوبہ ملوکو میں زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے اور 156 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا میں تین دن پہلے جمعرات کو آئے 6.5 شدت کے زلزلہ میں 25،000 افراد بے گھر بھی ہو ئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ایگس وبووو کے مطابق، زلزلہ کے جھٹکوں میں 534 مکان، نو دفتری عمارات، چھ تعلیمی مراکز اور ایک ہیلتھ سینٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلہ کے اثرات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کی تعداد سب سے زیادہ ضلع ملوکو میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔