اہم خبر: ذاکر نائیک کے خلاف ملائشیا میں جانچ شروع

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 Aug 2019, 8:10 PM

ملائشیا میں ذاکر نائیک کے خلاف جانچ شروع

کوالالمپور: ملائشیا میں پولس نے ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے اکسانے اور منی لانڈرنگ کے ملزم متنازعہ اسلامک اسکالر ذاکر نائیک کے خلاف 115 رپورٹیں درج ہونے کے بعد جانچ شروع کردی گئی ہے۔سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل دات الحجیر محمد نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

برنما نیوز ایجنسی کے مطابق دت الحجیر نے سیلانگور میں پولس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک کے خلاف تعزیرات کی آرٹیکل 504 کے تحت جانچ کی جارہی ہے۔ ان پر جان بوجھ کر امن خراب کرنے والے اقدام کرنے کا الزام ہے۔

ذاکر نائیک گزشتہ تین برسوں سے ملائشیا میں رہ رہے ہیں اور سابقہ حکومت نے اسے اپنے ملک کی مستقل شہریت دی تھی۔ اس نے حال ہی میں کوٹابھارو میں ایک متنازعہ بیان دیا کہ ملائشیا ممیں رہنے والے ہندو وزیراعظم مہاتیر محمد سے زیادہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے تئیں وفادار ہیں۔ مہاتیر محمد کے وزراء نے کابینہ کی میٹنگ میں کل کہا کہ ذاکر نائیک کو ملک سے باہر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔

مہاتیر محمد نے گزشتہ منگل کو مبینہ طور سے کہا تھا کہ قتل کیے جانے کے خوف سے ذاکر نائیک کو ہندوستان نہیں بھیجا جاسکتا۔ لیکن کوئی دیگر ملک ذاکر نائیک کو اپنے یہاں رکھنا چاہتا ہے تو اس پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم مہاتیر نے بدھ کو واضح لفظوں میں کہا تھا کہ متنازعہ مسلم مبلغ ذاکر نائیک کو اپنے ملک میں رکھنا نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی اور ملک اسے اپنے یہاں پناہ دینا چاہتا ہے تو ان کا خیر مقدم ہے۔

ذرائع کے مطابق ’’ذاکر نائیک نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ ملائشیا میں رہنے والے ہندو ملائشیائی وزیراعظم سے زیادہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے وفادار ہیں۔‘‘ ان کے اس بیان کے بعد سے حوالگی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

15 Aug 2019, 7:10 PM

اترپردیش کے اوریہ میں 132 پیٹی شراب برآمد، 3 گرفتار

اوریہ: اترپردیش کے اوریہ کے کرمپور علاقے سے پولس اور آبکاری محکمہ نے مشترکہ طور سے کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو ایک مقام پر چھاپہ مار کر 132 پیٹی شراب برآمد کی۔ جائے واقع سے تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس ترجمان نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع کے بعد آج پولس نے آبکاری انسپکٹر بھیم کمار تیواری کے ساتھ کرمپور میں دیشی شراب کے ٹھیکے پر چھاپہ مارا۔ جائے واقع سے 132 پیٹی غیرقانونی شراب برآمد کی۔ جس کی مالیت تقریباً 62000 روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہردوئی کے رہنے والے راکیش اور اوریہ کے رہنے والے ونیت مشرا عرف ابھیشیک ومل کو گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے پکڑے گئے لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

15 Aug 2019, 6:10 PM

بنگلہ دیش میں پکنک بس حادثہ کا شکار، آٹھ لوگوں کی موت

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ڈھاکہ۔چٹوگرام شاہراہ پر آج صبح سویرے ایک پکنک بس بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس سے 8 لوگوں کی موت اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔

حادثہ میں زخمی لوگوں کو علاج کے لئے نزدیکی فینی جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دس لوگوں کی حالت کافی نازک ہے۔ حادثہ میں مارے گئے دو لوگوں کی شناخت شہادت اور سجون میاں کے طورپر ہوئی ہے۔ دیگر مرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

فینی مہی پال قومی شاہراہ کے سینئر افسر محمد شاہ جہاں خان نے بتایا کہ آج صبح سویرے تقریباََ سات بجے ایک پکنک بس ڈھاکہ کی میر پور قومی شاہراہ سے کوکس بازار کی طرف جارہی تھی اسی دوران اچانک بس بے قابو ہوکر لیموا برج کے نزدیک ایک درخت سے ٹکرا گئی جس سے یہ حادثہ ہوگیا۔


15 Aug 2019, 4:09 PM

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو عالمی برادری ذمہ دار ہوگی: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو الزام لگایا کہ کشمیر مسئلہ پر عالمی برادری کچھ نہیں کررہی ہے اور اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو عالمی برادری اس کے لئے ذمہ دار ہوگی۔ مسٹر عمران خان نے مظفرآباد میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) اسمبلی کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی، کیونکہ کشمیر کی سنگین صورت حال کو جانتے ہوئے بھی کچھ نہیں کیا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مسٹر عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس مسئلہ کو سبھی بین الاقوامی فورموں میں اٹھایا ہے۔ انہوںنے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کو ایک سیاسی غلطی قراردیا ہے۔

15 Aug 2019, 3:10 PM

مشہور و معروف اداکارہ ودیا سنہا کا انتقال

چھوٹی سی بات، رجنی گندھا اور پتی، پتنی اور وہ جیسی فلموں سے اپنی اداکارانہ صلاحیت کا لوہا منوانے والی مشہور و معروف اداکارہ ودیا سنہا کا ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہی تھیں اور ان کا علاج جوہو کے ایک اسپتال میں چل رہا تھا۔


15 Aug 2019, 2:11 PM

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو اب تک نظر بند کیے جانے پر پی چدمبرم نے اٹھائے سوال

سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلی کو مسلسل حراست میں رکھے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔ مسٹر چدمبرم نے ٹوئٹ کیا’’چھ اگست سے حراست میں رکھے گئے تین وزرائے اعلی کو آزادی کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ دو سابق وزیر اعلی قید تنہائی اور ایک سابق وزیر اعلی نظر بند کیوں ہیں؟ علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہے سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو کیوں حراست میں رکھا جا رہا ہے؟‘‘ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے وقت سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو نظربند یا حراست میں رکھا گیا ہے۔

15 Aug 2019, 1:09 PM

مسافر طیارہ پرندوں کے جھُنڈ سے ٹکرایا، کرنی پڑی ایمرجنسی لینڈنگ

ایک مسافر طیارہ کو اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جب وہ پرندوں کے ایک جھُنڈ سے ٹکرا گیا۔ اس بات کی خبر روسی ذرائع سے ملی ہے اور افسران کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں کم و بیش 23 پرندے زخمی ہو گئے ہیں۔


15 Aug 2019, 12:06 PM

میکسیکو میں آیا 5.8 شدت کا زلزلہ

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نیشنل سيسمولوجیكل سروے کے مطابق بدھ کو آئے اس زلزلہ کی شدت 5.8 تھی اور اس کا مرکز باجا کیلی فورنیا سر ریاست کے شہر کابو سین لوکاس سے 275 کلومیٹر دورزمین کے اندر 10 کلومیٹر (6.1 میل) کی گہرائی میں تھا۔ تادم تحریر زلزلہ سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

15 Aug 2019, 8:55 AM

پی ایم مودی نے لال قلع سے لہرایا ترنگا، دفعہ 370 سے متعلق کہی بڑی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر آج لال قلع پر ہندوستانی پرچم لہرایا اور اس موقع پر انھوں نے کئی باتیں عوام کے سامنے رکھیں۔ اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے سے متعلق بھی کئی باتیں کہیں۔ انھوں نے ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم مسئلہ کو ٹالتے بھی نہیں ہیں اور مسئلہ کو پالتے بھی نہیں ہیں۔ جو کام 70 سالوں میں نہیں ہوا وہ ہماری حکومت نے 70 دنوں میں کر دیا۔“ انھوں نے مزید کہا کہ ”دونوں ایوانوں نے دو تہائی اکثریت سے اس پر فیصلہ لیا۔ جموں و کشمیر کو لے کر 70 سال میں ہر کسی نے کچھ نہ کچھ کیا ہے، لیکن نتیجہ نہیں ملا۔ وادی کے لوگوں کو کئی طرح کی سہولیات نہیں مل رہی تھیں، وہاں بدعنوانی اور علیحدگی پسندی نے اپنے پیر جما لیے تھے۔ لیکن اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔“

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */