اہم خبر: جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 275 پر آؤٹ، ہندوستان کو ملی 326 رنوں کی سبقت

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

12 Oct 2019, 5:06 PM

پونے ٹسٹ: ہندوستان کو پہلی اننگ میں 326 رنوں کی سبقت، جنوبی افریقہ 275 پر آل آؤٹ

پونے ٹسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 375 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی جانب سے سبھی گیندبازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خصوصی طور پر آخر کے جنوبی افریقی بلے بازوں کو روی چندرن اشون نے خوب پریشان کیا۔ انھوں نے 4 وکٹ لیے جب کہ امیش یادو نے 3، محمد شامی نے 2 اور رویندر جڈیجہ نے 1 وکٹ لیے۔ ہندوستانی گیندبازوں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان کو پہلی اننگ میں 326 رنوں کو بڑی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹ کے نقصان پر 601 رن بنائے تھے اور اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

12 Oct 2019, 4:10 PM

جموں و کشمیر: سری نگر میں جنگجوؤں کا گرینیڈ سے حملہ، 11 افراد زخمی

سری نگر میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود ہری سنگھ ہائٹ اسٹریٹ کے پاس جنگجوؤں نے گرینیڈ سے حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پہلے موصول خبروں میں بتایا گیا تھا کہ 5 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

12 Oct 2019, 3:10 PM

الکا لامبا کانگریس میں ہوئیں شامل

چاندنی چوک، دہلی کی رکن اسمبلی الکا لامبا آج باضابطہ کانگریس میں شامل ہو گئیں۔ انھوں نے کانگریس لیڈر پی سی چاکو اور دیگر کچھ پارٹی کارکنان و اپنے محبین کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔


12 Oct 2019, 2:09 PM

کشمیر ایشو پر پی ایم مودی اور جنپنگ میں نہیں ہوئی کوئی بات: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ پی ایم مودی اور چینی صدر جنپنگ کے تعلق سے ایک بیان دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری وجے گوکھلے نے بتایا کہ ان دونوں لیڈروں کے درمیان کشمیر ایشو پر کوئی بھی بات چیت نہیں ہوئی۔

12 Oct 2019, 1:10 PM

مودی حکومت کی غلط پالیسیوں سے برباد ہو رہے ہندوستانی کاروبار: کانگریس

کانگریس نے مودی حکومت میں برباد ہو رہے کاروبار اور معیشت پر پڑ رہے اس کے اثر پر حکومت کے خلاف حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’قرض کی شرح میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ لوگوں کا نہ تو سرمایہ میں بھروسہ رہا اور نہ ہی حکومت میں۔ جب ان کے کاروبار حکومت کی غلط پالیسیوں سے برباد ہونے ہی ہیں، تو وہ کاروبار کے لیے قرض کیوں لیں گے۔‘‘


12 Oct 2019, 12:07 PM

پونے ٹسٹ: ہندوستان کی گرفت مضبوط، 136 رن پر جنوبی افریقہ کے 6 وکٹ آؤٹ

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے ذریعہ بنائے گئے 601 رن کے جواب میں جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے لنچ تک اپنی پہلی اننگ میں 6 وکٹ کے نقصان پر 136 رن بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگ کی بنیاد پر اب بھی ہندوستان سے 465 رن پیچھے ہے۔

12 Oct 2019, 11:09 AM

اب ممبئی میں نظر نہیں آئے گی کالی-پیلی ٹیکسی

کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آ چکی کالی-پیلی ٹیکسی پریمیر پدمنی ٹیکسی کو ممبئی کی لائف لائن تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اب اس ٹیکسی کا سفر ختم ہونے والا ہے۔ جون 2020 سے اس کار کا سفر ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ ویسے یہ بات قابل ذکر ہے کہ پریمیر پدمنی ٹیکسی کا پروڈکشن 2000 میں ہی بند کر دیا گیا تھا۔


12 Oct 2019, 9:21 AM

آندھرا پردیش: وزیر اعلیٰ جگن موہن کا رویہ ’سائیکو‘ جیسا... چندرا بابو نائیڈو

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی وائی ایس آر سی پی حکومت کو عوام مخالف ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو نقصان پہنچانے والی پالیسیاں نافذ کر رہی ہے اور مخالف پارٹیوں کے لیڈروں پر غیر قانونی کیس درج کیے جا رہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی سائیکو کی طرح رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جو ریاست کے لیے ٹھیک نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */