اہم خبر: دہلی میں زبردست گرمی اور لو کا قہر

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

09 Jun 2019, 9:57 PM

دہلی میں زبردست گرمی اور لو کا قہر

نئی دہلی: دہلی میں اتوار کو شدید گرمی اور لو کا قہر جاری رہا اور یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری زیادہ 43.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن بھر آسمان صاف رہا اور زبردست گرم ہواوں نے دہلی والوں کو پریشان کیا۔ پالم میں سب سے زیادہ 46.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیر کو سخت دھوپ اور لو چلنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس دوران آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

09 Jun 2019, 9:10 PM

کیرالہ میں ایمبولنس اور لاری کی ٹکر میں آٹھ افراد ہلاک

پلكڑ: کیرالہ میں پلكڑ ضلع کے تھاننسري میں اتوار کو ایمبولینس اور لاری کی ٹکر میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اس ایمبولینس میں کچھ زخمی اور سات لوگ تھے اور یہ پلكڑ کے ضلع اسپتال میں علاج کے لئے آ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایمبولینس میں جن زخمیوں کو لایا جا رہا تھا وہ نليامپتھي میں ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے پہلے کے ایس آر ٹی سی کی بس سے نےنمارا کے اسپتال میں لایا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے وہاں سے پلكڑ 'ریفر' کر دیا ۔اس کے بعد زخمیوں کو لے کر کچھ رشتہ دار ایمبولنس میں پلكڑ روانہ ہوئے۔

اسی دوران تھانسیري میں ایمبولنس مچھلی سے لدی لاری سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ایمبولنس کے ڈرائیور سمیت آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت شبیر، نذیر، فواد، شفیع، عمر فاروق، سلیمان اور ایمبولینس ڈرائیور سدھیر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

09 Jun 2019, 6:10 PM

افغانستان کے فراہ صوبہ میں چھ طالبان ہلاک

فراہ: افغانستان کے فراہ صوبہ میں سنیچر دیر رات سلامتی دستوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے طالبان کے چھ شدت پسند وں کو ہلاک کردیا۔

فراہ صوبہ کے پولیس ترجمان محب اللہ نے بتایاکہ سلامتی دستوں نے انار درہ ضلع کے زیارت ابگرم گاؤں میں سنیچر دیررات شدت پسندوں کے خلاف مہم چھیڑی تھی جس میں چھ شدت پسند ہلاک اورع پانچ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے سلامتی دستوں کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن کہاکہ شدت پسندوں کے صفائے تک اس علاقہ میں یہ کارروائی جاری رہے گی ۔ واضح رہے کہ طالبان شدت پسند فراہ صوبہ میں سرگرم ہیں اور طالبان نے ابھی تک اس حملہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاہے۔


09 Jun 2019, 5:03 PM

علی گڑھ میں بچی کے قتل کی مخالفت میں مظاہرہ، 6 لوگوں حراست میں لئے گئے

علی گڑھ کے ٹپل میں ڈھائی سال کی بچی کو بے دردی سے قتل کر نے کے بعد علاقے کے ناراض لوگ آج سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں، پولس نے مظاہرہ کر رہے 6 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے، ٹپل میں آج بلائی گئی مہا پنچایت کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پولس نے متاثرہ خاندان اور ملزم کے گھر سے 200 میٹر پہلے ہی بیريكیڈنگ کر دی ہے، پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 6 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مظاہرہ میں شامل ہونے جارہی وشو ہندو پریشد کی رہنما سادھوی پراچی کو بھی علی گڑھ کی سرحد کے باہر ہی روک دیا گیا ہے۔

09 Jun 2019, 4:19 PM

ہندستان کی مودی کے دورے کے لئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی درخواست

نئی دہلی: ہندستان نے پاکستان سے وزیراعظم نریندرمودی کے شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے انکے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی 13اور14جون کو کرغستان کی راجدھانی بشکیک میں ہونے والی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے جانے والے ہیں اور اسی کےمدنظر ہندستان نے پاکستان سے یہ درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ بالاکوٹ میں ہندستان کے فضائی حملہ کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگادی ہے اور 11فضائی روٹوں میں صرف دوروٹوں سے ہندستانی طیاروں کی پرواز کی اجازت دی گئی ہے ۔پاکستان کی فضائی حدود سے بشکیک جانے پر تقریبا چارگھنٹے لگیں گے ،لیکن اس فضائی حدود کے بجائے دوسرے روٹ سے جانے پر وہاں پہنچنے میں آٹھ گھنٹے درکار ہونگے ۔اس لیے مسٹر مودی کے اس دورے کو دیکھتے ہوئے ہندستان نے پاکستان سے یہ درخواست کی ہے ۔ان دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو ایسی ہی رعایت گزشتہ ماہ دی گئی تھی۔


09 Jun 2019, 2:10 PM

جموں و کشمیر میں غلطی سے گولی چلنے سے پیرا کمانڈو کی موت

سرینگر: جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں اتوار کے روز غلطی سے چلی گولی کے لگنے سے فوج کے ایک پیرا کمانڈو کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع پولس ذرائع سے حاصل ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مانس بل علاقہ میں فوج کے سیکٹر ہیڈ کوارٹرز سے وابستہ 31 پیرا ریجیڈنٹ کے ترن کمار اس وقت شدید طور سے زخمی ہو گئے، جب وہ اپنی سروس رائفل کی صفائی کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمار کو سرینگر میں فوج کے بیس اسپتال لے جایا گیا لیکن انہوں نے دم توڑ دیا۔

09 Jun 2019, 1:10 PM

راہل گاندھی نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے عظیم مجاہد آزادی برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔

راہل گاندھی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ کرکے کہا ’’قبائلی سالمیت، خود مختاری اور ثقافت کے نوجوان عوامی لیڈر ’ویر برسا منڈا‘ کی برسی پر ان کو خرج عقیدت‘‘۔ راہل گاندھی نے اس کے ساتھ ہی ایک ڈاك ٹكٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں برسا منڈا اور قبائلی برادری کی تصویر ہے۔

برسا منڈا کی پیدائش 15 نومبر 1875 میں چھوٹا ناگپور میں منڈا خاندان میں ہوئی تھی۔ منڈا ایک قبائلی گروپ ہے جو چھوٹا ناگپور کےسطح مرتفع میں رہتا ہے۔ برسا منڈا کو 1895 میں قبائلی لوگو ں کو بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور انہیں دو سال کی سزا ہو گئی۔ ان کاانتقال 1900 میں ہوا۔


09 Jun 2019, 12:10 PM

یو پی میں بچیوں کا اغوا اور قتل، برہم مایاوتی کا کارروائی کا مطالبہ

علی گڑھ میں معصوم بچی کے اغوا اور قتل کے بعد سے کئی اور اسی طرح کی واردات منظر عام پر آنے کے بعد مایاوتی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یوپی حکومت کو آڑے ہاتھو لیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’یو پی کے علی گڑھ کے بعد ہمیر پور میں 5ویں کلاس کی معصوم بچی کو اغوا، آبرو ریزی کر کے قتل کا دردناک واقعہ نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ان واقعات پر حکومت اور سماج کو لگام لگانے کے لئے حسان ہونے کی ضروت ہے۔‘‘

09 Jun 2019, 10:47 AM

لیہہ میں سڑک حادثہ، راجستھان کے9 مزدوروں کی موت

لیہہ: جموں و کشمیر کے لداخ خطہ کے ضلع لیہہ میں ہفتہ کو ہو نے والے ایک خوفناک سڑک حادثے میں راجستھان کے 9 مزدوروں کی موت ہو گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیہہ سے سرینگر جا رہے سیمنٹ سے لدا ٹرک ہائی وے پر لمايورو کے پاس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹرک پر سوار تین نابالغ بچوں سمیت نو مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ تمام ہلاک شدگان راجستھان کے رہنے والے تھے۔

مرنے والے افراد مزدور دو خاندانوں کے ہیں اور سبھی راجستھان کے اجمیر شریف کے رہنے والے تھے، حادثے کے بعد فرار ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لئے پولس نے وسیع پیمانہ پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ مرنے والوں میں سے کچھ کی شناخت نندو اور اس کا بیٹا ونود، پپو اور ان کی بیوی پریمی، نندا اور پورن کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس نے اس سلسلہ میں رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */