اہم خبر: افغانستان میں حکمراں نواز 15 لڑاکے ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبہ غور کے دولت یار ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں حکومت حامی 15 جنگجو ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

09 Jun 2019, 8:34 AM

افغانستان میں حکمراں نواز 15 لڑاکے ہلاک

فیروز کوہ: افغانستان کے مغربی صوبہ غور کے دولت یار ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں حکومت حامی 15 جنگجو ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی کونسل کے رکن حمید اللہ متحد نے ہفتے کو بتایا کہ طالبان نے جمعہ کی صبح دولت یار ضلع کے پشتانور علاقے پر بڑے پیمانے پر حملہ کرتے ہوئے حکومت حامی 15 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ مقامی طور پر عوامی بغاوتی دستہ طور پر جانے جانے والئے یہ لڑاکے حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

اس واقعہ میں تین دیگر حکومت حامی لڑاکے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالحئی خطیبی نے طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے اگرچہ اس کے بارے میں تفصیلی کوئی معلومات نہیں دی ہے۔ اس سلسلے میں، پولیس یا طالبان کے عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا ہے۔

08 Jun 2019, 6:10 PM

درگاہ اعلی حضرت کے سجادہ نشین کے خلاف مقدمہ

بریلی: اترپردیش کے بریلی میں واقع درگاہ اعلی حضرت کا اندرونی تنازعہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ درگاہ کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں کے چچا عثمان رضا خاں عرف انجم میاں نے جمعہ کی دیر رات کوتوالی میں سجادہ نشین سے جان کا خطرہ بتاتے ہوئے ان کے سمیت 250 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

اس سے پہلے سجادہ نشین احسن رضا خاں نے چچا عثمان رضا خاں عرف انجم میاں اور شيران رضا خاں پر مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ دونوں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ اور مارپیٹ کی۔ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

عثمان رضا خاں عرف انجم میاں نے کوتوالی پولس کو دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ احسن رضا خاں ان سگے بھتیجے ہیں۔ دو جون کو انہوں نے نازیبا زبان استعمال کرکے انہیں اور ان کے بیٹے شيران رضا خاں کو مسجد میں موجود تمام لوگوں کے سامنے ذلیل کیا تھا۔ بعد میں جھوٹا واقعہ دکھا کر ان کے بیٹے شيران رضا کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔ اس کے بعد سے ہی احسن رضا خاں اور ان کے ساتھی مسجد میں آتے جاتے وقت انہیں اور ان کے بیٹوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

سجادہ نشین کی تحریر پر کوتوالی پولس نے شيران اور ان کے والد عثمان رضا خاں عرف انجم میاں کے خلاف مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم، شيران کے والد نے واقعہ سے انکار کرتے ہوئے الزامات پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

(یو این آئی)

08 Jun 2019, 3:10 PM

جگن موہن حکومت میں 25وزرا نے حلف لیا

امرواتی: آندھراپردیش میں وائی ایس جگن موہن ریڈی کابینہ کے 25 وزرا نے سنیچر کو حلف لیا۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ویلگاپوڈی میں ریاستی سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں آج تین خواتین سمیت نئے وزرا کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

ریڈی نے اپنی کابینہ میں شامل ہونے والے 25 وزرا کے ساتھ پانچ کو نائب و زیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملک میں اپنی طرح کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔ ریڈی نے تمام طبقات کے نمائندوں کو برابری کا درجہ دینے کے لئے اپنی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پہلے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وائی ایس آر سی پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے دیگر اراکین اسمبلی کو بھی ڈھائی برس بعد موقع دیاجائے گا۔


08 Jun 2019, 1:39 PM

مانسون کیرالہ کے ساحل سے ٹکرایا

مانسون آج کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا گیا اور اس کی آمد کے بعد کئی علاقوں میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔ امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے آخر تک مانسون ملک بھر میں سرگرم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کیرالہ اور لکشدیپ میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

جنوب-مغربی بحریہ عرب، لکشدیپ، خطہ مالدیپ، جنوب مشرقی بحریہ عرب اور خلیج منار میں 35-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق موسم خراب ہونے کی وجہ سے ریاست کے ماہی گیروں کو 9، 10 اور 11 جون کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

کیرالہ آفات انتظامی اتھارٹی (کے ڈی ایم اے) کے مطابق جنوب-مغرب مانسوک کی آمد کے پیش نظر ریاست کے مختلف اضلاع میں 9 سے 11 تک ریڈ اور آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

08 Jun 2019, 1:10 PM

علی گڑھ بچی کا قتل، ملزمان کا مقدمہ نہیں لڑنے کا وکلا اعلان

علی گڑھ میں ڈھائی سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے معاملہ میں پولس نے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پکڑا گیا ملزم پہلے سے گرفتار زاہد کا بھائی مہندی ہے۔ اس پر بھی قتل میں شامل ہونے کا الزام عائد ہوا ہے۔

دریں اثنا، قتل کے معاملہ میں علی گڑھ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری انوپ کوشک نے کہا ہے کہ وہ بچی کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ملزمان کی طرف سے علی گڑھ کا کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ باہر اگر کوئی مقدمہ لڑنے کی کوشش کرے گا تو اسے بھی اجازت نہیں دیا جائے گی۔


08 Jun 2019, 12:10 PM

وائناڈ میں راہل گاندھی کا روڈ شو، جیتنے کے بعد پہلی بار پہنچے ہیں وائناڈ

کانگریس صدر راہل گاندھی کیرالہ کے وائناڈ میں كلیكٹریٹ دفتر میں وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد روڈ شو کر رہ ہیں، اس روڈ شو کے ذریعے وہ وائناڈ کے عوام کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، راہل گاندھی کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر موجود ہے۔

08 Jun 2019, 11:10 AM

نہانے ‌کے دوران خاتون کی خفیہ ویڈیو گرافی، ملزم‌ کو ہوئی جیل

حیدرآباد: نہانے کے دوران خاتون کی سیل فون کے ذریعے خفیہ طور پر فلم بندی کرنے والے شخص کو حیدرآباد کی عدالت میں سزا سنائی۔ چنتل علاقہ سے تعلق رکھنے والے اویناش نے اپریل 2014 میں اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کی اس وقت سیل فون کے ذریعے ویڈیو گرافی کی تھی جب وہ اپنے باتھ روم میں نہا رہی تھی۔ اس معاملے میں اس کے خلاف بالا نگر پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور معاملہ عدالت میں زیرغور تھا۔

کوکٹ پلی کے 11 ویں ایم ایم ‌عدالت نے ملزم کو ایک سال کی سزا سنائی اور دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔


08 Jun 2019, 9:58 AM

یمن کی مسجد میں مسلح افراد کے حملہ میں 5 افراد ہلاک

عدن: یمن کے سرکاری کنٹرول والے جنوبی صوبہ میں جمعہ کو ایک مسجد پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مانا جا رہا ہے کہ شدت پسند مسلح افراد کا ایک گروپ صوبے کے ضلع اذاريك میں ایک مسجد پر حملہ کیا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ حملے میں زخمی افراد میں ایک اہم سماجی شخصیت بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے نماز پڑھ کر ان لوگوں پر گولیاں چلائی اور فرار ہو گئے۔

حملہ آوروں نے حملے کے بعد مسجد کے اندر سے تین افراد کا اغوا بھی کر لیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

یمن کے سرکاری سیکورٹی فورسز اور حوثیوں کے درمیان مسلح تصادم گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔