اہم خبر: آسنسول میں بی جے پی کے جلوس پر لاٹھی چارج

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

05 Jul 2019, 6:12 PM

آسنسول میں بی جے پی کے جلوس پر لاٹھی چارج

کٹ منی کے خلاف آسنسول میں بی جے پی نے ریلی کا انعقاد کیا تھا مگر بعد میں یہ تشدد کی شکل اختیار کرلیا اور پولس کو بھیڑ منتشر کرنے کیلئے گیس اور لاٹھی چارج کرنے پڑے۔

پولس نے مغربی بردوان ضلع کے شہر میں بریگیڈ لگارکھے تھے۔صرف چند نمائندوں کو آگے جانے کی اجازت دی گئی تھی مگر جلوس کے شرکاء نے بریگیڈ کو توڑ د۹یا اور پتھر بازی کرنے لگے۔آسنسول درگا پور پولس کمشنر نے کہا کہ حالات خراب ہونے کے بعد ریف کو اتارا گیا اور مجمع کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جب حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا تو پھر آنسو گیس چھوڑے گئے۔ تاہم اس وقت حالات کنٹرول میں ہے۔

05 Jul 2019, 5:10 PM

بہار: گھریلو تنازعہ سے پریشان خاتو ن نے پھندا لگا کر کی خود کشی

دربھنگہ: بہار میں دربھنگہ ضلع کے نہرا معاون تھانہ علاقہ کے دھوبی ٹولہ میںایک خاتون نے گلے میں پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ دھوبی ٹولہ باشندہ امریندر کمار کی اہلیہ مینو کماری (25) نے کل دیر رات گھریلو تنازعہ سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ ذرائع نے بتایاکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔

05 Jul 2019, 1:10 PM

مدھیہ پردیش: تالاب میں نہانے گئے 3 بچوں کی موت

مدھیہ پردیش کے ضلع علی راج پورمیں ایک تالاب میں نہانے گئے تین بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔ ضلع کے سونڈوا بلاک کے گاؤں جاملي میں جمعرات دیر شام تالاب میں نہانے گئے تین بچے ڈوب گئے ۔ پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق گاؤں کے ہی دو لڑکے راہل (7)، اونيا (8) اور ایک لڑکی روینا (12) گزشتہ دیر شام تالاب میں نہانے گئے ۔ نہاتے وقت تینوں چکنی مٹی میں پھسل کر ڈوب گئے۔بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع پولیس کو ملنے پر غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی لاشیں باہر نکالی گئی ۔ بچوں کے ڈوب کر مرنے سے گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی۔


05 Jul 2019, 11:43 AM

تیونس میں کشتی غرقاب، 80 سے زائد سوار مسافر کے ہلاک ہونے کا خدشہ

جنیوا: تیونس کے سمندری خطے میں مہاجرین سے بھری ایک کشتی کے ڈوب جانے سے اس میں سوار 80 سے زائد افراد کے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ اس حادثے میں بچ گئے لوگوں کے حوالے سے یو این ایچ سی آرنے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی شب کو پیش آیا ۔ وہاں سے گزر رہے تیونس کے ماہی گیر وں نے چار مہاجرین کو بچا کر کنارے پر لائے جس میں سے ایک کی بعد میں موت ہو گئی ۔ تیونس کے جارجس میں دو مہاجرین کی امداد کی جا رہی ہے جبکہ ایک مہاجرین کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ یہ کشتی بحیرہ روم پار کر اٹلی کی طرف جا رہی تھی۔

05 Jul 2019, 10:51 AM

گجرات میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے پولنگ جاری

گجرات میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب صبح سے جاری ہے۔ پولنگ گاندھی نگر ریاستی اسمبلی میں ہو رہی ہے اور یہ شام 4 بجے تک چلے گی۔


05 Jul 2019, 9:07 AM

غازی آباد: ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کا قتل کرنے کے بعد کی خودکشی

اتر پردیش کے غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولس نے موقع سے خودکشی نوٹ برآمد کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اس کی بیوی نے اس پر شک کیا اس لیے اس نے واقعہ کو انجام دیا۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔