اہم خبر: ایئر فورس کا اے این -32 طیارے لاپتہ

ہوائی جہاز کا منزل تک نہ پہنچنے پر فضائیہ نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ میں عملے کے آٹھ ارکان اور پانچ دیگر مسافر سوار تھے۔ طیارہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

04 Jun 2019, 4:16 AM

ایئر فورس کا اے این -32 طیارے لاپتہ

نئی دہلی: ایئر فورس کا ایک این -32 طیارہ پیر کو آسام جورہاٹ سے پرواز کرنے کے بعد پیر کے روز لاپتہ ہوگیا ۔اس میں پائلٹ عملہ سمیت مجموعی طور پر 13 افراد سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جہاز نے جورہاٹ سے دوپہر میں25۔12 بجے پرواز کیا تھا۔ وہ اروناچل پردیش کے مغربی سوانگ ضلع میں میں واقع میچوکا ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ جارہا تھا۔ راستے میں، دوپہر میں ایک گھنٹہ کے قریب متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد سے ہوائی جہاز سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا ہے۔

ہوائی جہاز کا منزل تک نہ پہنچنے پر فضائیہ نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ میں عملے کے آٹھ ارکان اور پانچ دیگر مسافر سوار تھے۔ طیارہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

03 Jun 2019, 6:09 PM

سڑک حادثے میں خاتون داروغہ کی موت

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے نگر کوتوالی علاقے میں پیر کو پیش آئے سڑک حادثے میں کار سوار خاتون پولس سب انسپکٹر(داروغہ) کی موت ہوگئی۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ بارہ بنکی میں کرائم برانچ میں تعینات خاتون داروغہ انیتا تیواری(47) اپنی کار سے لکھنؤ کی جانب جا رہی تھیں۔ کوتوالی نگر علاقے کے سفیدآباد کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے گیس سلنڈر سے لدے ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔

مقامی لوگوں نے انیتا کو نزدیکی میڈیکل کالج میں علاج کے لئے داخل کرایا جہاں علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انیتا تیواری ضلع اناؤ کی رہنے والی تھیں۔ پولس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

03 Jun 2019, 4:12 PM

فضائیہ کا ایک اے این 32 طیارہ جورہاٹ سے پرواز بھرنے کے بعد سے لاپتہ

ہندوستانی فضائیہ کا اے این -32 طیارے کو تلاش کرنے کے لئے مہم شروع ہو گئی ہے، ہندوستانی فضائیہ نے اے این -32 طیارے کا پتہ لگانے کے لئے سکھوئی -30 لڑاکا طیارے اور سی -130 خصوصی آپریشن طیارے کو مہم پر بھیجا ہے۔


03 Jun 2019, 3:11 PM

مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں ہر ہفتے پرگیہ ٹھاکر کو لگانی ہوگی حاضری، این آئی اے کورٹ کا حکم

این آئی اے کورٹ نے حکم دیا ہے کہ مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں ہر ہفتے بی جے پی رہنما اور بھوپال سے ممبر پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کو عدالت میں حاضری لگانی ہوگی، مالیگاؤں دھماکے کیس میں پرگیہ ٹھاکر اہم ملزم ہیں۔

03 Jun 2019, 2:10 PM

گاندربل میں سڑک حادثہ، ٹرک ڈرائیور کی موت

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پیر کے روز سری نگر۔ لیہہ قومی شاہراہ پر ہوئے سڑک حادثے میں ایک ٹپر ڈارئیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹپر پیر کے روز کنگن سے سونہ مرگ کی طرف جارہا تھا کہ ہاری گنون کے نزدیک پہنچ کر سڑک پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈارئیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ مہلوک ڈارئیور کی شناخت مشتاق احمد گنائی ساکن گنڈ کنگن کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


03 Jun 2019, 1:10 PM

میٹرو اور بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سوغات، کیجریوال کا باضابطہ اعلان

دہلی میں آدمی پارٹی نے خواتین کو سوغات دی ہے، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں سفر کرنے پر خواتین کو کوئی خرچ نہیں کرنا ہوگا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ایک پریس کانفرنس سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینے کے اندر یہ سہولیت دینی شروع کر دی جائے گی۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ خواتین کی سیکورٹی پر دو بڑے فیصلے لئے گئے ہیں۔ دہلی حکومت دہلی میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین کو کرایہ سے نجات دلانے کے لئے مفت سفر کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے انہیں عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کی طرف راغب کیا جا سکے گا۔ خواتین کو مفت سفر کی سوغات دینے میں ڈی ایم آر سی کو ہونے والے اس نقصان کو دہلی حکومت برداشت کرے گی۔

03 Jun 2019, 12:10 PM

شیلٹر ہوم معاملہ کی تفتیش 3 مہینے میں پوری کرے سی بی آئی، سپریم کورٹ

بہار کے مظفرپور شیلٹر ہوم معاملہ کی پیر کے روز سپریم میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو اگلے تین مہینے میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سی بی آئی نے جانچ کے لئے 6 مہینے کی مدت طلب کی تھی۔

اس زیر بحث شیلٹر ہوم معاملہ میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کے لئے وقت دیا تھا۔ کورٹ نے سی بی آئی سے کہا کہ اگلے دو ہفتوں کے اندر اسٹیٹس رپورٹ پیش کی جائے۔ واضح رہے، سی بی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل حلف نامہ سے کئی حیران کن انکشافات ہوئے تھے۔

سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں داخل اپنے حلف نامہ میں کہا تھا کہ مظفر پور شیلٹر ہوم سے لاپتہ ہونے والی 11 لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق کلیدی ملزم برجیش ٹھاکر نے اپنے معاونین کے ہمراہ اس قتل عام کو انجام دیا ہے۔ سی بی آئی نے ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد ان کے بتائے مقام سے ہڈیوں کی گٹھری بھی برآمد کی تھی۔


03 Jun 2019, 10:28 AM

متھرا میں جمنا ایکسپریس وے پر بس پلٹنے سے چار افرادکی موت

متھرا: اترپردیش میں ضلع متھراکے بلدیو علاقے میں جمنا ایکسپریس وے پر تیز رفتار ڈبل ڈیكر بس کے پلٹ جانے سے اس میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ 21 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ ستيارتھ انرودھ پنکج نے پیر کو یہاں یہ اطلا ع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے نندنگري سے ایک پرائیویٹ ڈبل ڈیكر بس آگرہ کی طرف آج رہی تھی۔ جمنا ایکسپریس وے پر بلدیو علاقے میں رات تقریبا 12 بجے گڑھ سولي کے نزدیک بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی۔

اس حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تقریبا 21 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو آگرہ کے یشونت اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے ۔حادثے کی وجہ سے کچھ دیر تک ٹریفک متاثر رہی۔ تباہ شدہ بس کو ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا۔

03 Jun 2019, 9:38 AM

شوپیاں شوٹ آوٹ میں دو مشتبہ ملی ٹینٹ ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے مولو چھترا گام میں گزشتہ رات دیر گئے جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان ہونے والے شوٹ آوٹ میں دو جنگجو مارے گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز نے شوپیاں کے مولو چھترا گام میں ایک ناکہ بٹھایا تھا۔ جب ناکے پر ایک نجی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس میں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معمول کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوئوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز شوپیاں منتقل کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹ آوٹ کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مولو چھترا گام میں مختصر تصادم کے بعد وہاں مقامی لوگ بالخصوص نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز پر پتھرائو کرنے لگے۔ فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع شوپیاں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔


03 Jun 2019, 9:08 AM

خواتین کو بس اور میٹرو میں مفت سفر کی سوغات، آج اعلان کریں گے کیجریوال

دہلی میں آئندہ سال کے اوائل میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی ایک اہم اعلان کرنے جا رہی ہے۔ دہلی حکومت خواتین کو میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا تحفہ دے گی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج دوپہر کو باضابطہ طور پر اس کا اعلان کریں گے۔

دہلی حکوومت دہلی میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین کو کرایہ سے نجات دلانے کے لئے مفت سفر کی سوغات دیگی جس سے انہیں عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کی طرف راغب کیا جا سکے۔ خواتین کو مفت سفر دینے میں ڈی ایم آر سی کو ہونے والے نقصان کو دہلی حکومت برداشت کرے گی۔

بسوں اور میٹروں میں کل 33 فیصد تک خواتین ہوتی ہیں اس کے مطابق میٹرو میں خواتین کے مفت سفر پر تقریباً ایک ہزار کروڑ کا سالانہ خرچ ہوگا جبکہ تقریباً 200 کروڑ روپے کا خرچ بسوں کے حوالہ سے حکومت پر ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق خواتین کے دہلی میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں اس منصوبے کو لاگو کرنے میں حکومت ہر 1200 کروڑ روپے سالانہ کا بوجھ پڑے گا۔

دہلی حکومت نے اس منصوبے کو لاگو کرنے سے قبل دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے پوچھا کہ اس منصوبہ کو کس طرح لاگو کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے مفت پاس یا پھر کوئی دیگر متبادل متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔