اہم خبر: حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور حملہ

خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے خمیس مشیط کی طرف آنے والے ڈرون کو مار گرایا، خمیس مشیط میں سعودی عرب کا اہم فضائی اڈہ بھی واقع ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

26 Jun 2019, 10:02 AM

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور حملہ

صنعا: یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے حملہ میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے خمیس مشیط کی طرف آنے والے ڈرون کو مار گرایا، خمیس مشیط میں سعودی عرب کا اہم فضائی اڈہ بھی واقع ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ابہا ایئر پورٹ پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک شامی شہری جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔