اہم خبر: مودی راج میں رام مندر ضرور بنے گا... سنجے راؤت

تصویر سوشل میڈیا
i

مودی راج میں رام مندر ضرور بنے گا: سنجے راؤت

راجیہ سبھا میں شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے شکریہ کی تجویز پر مذاکرہ کے دوران کہا کہ ’’ملک کی عوام نے مودی جی کا راستہ چن لیا ہے اور ہمارا راستہ راشٹرواد، ہندوتوا کا ہے۔ یہ راستہ رام مندر تک پہنچے گا اور یہ قومی وقار کا ایشو ہے۔‘‘ راؤت نے مزید کہا کہ ’’سپریم کورٹ میں ایشو ضرور رکا ہے لیکن ملک کیع وام نے رام مندر کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔‘‘ شیو سینا رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر رام مندر نہیں بنا تو 350 جیسی زبردست اکصریت کا کوئی مطلب نہیں ہے اور ہم سبھی کارسیوا میں ایودھیا جائیں گے۔

مظفر پور: چمکی بخار سے بچوں کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 39 لوگوں پر کیس درج

بہار کے مظفر پور اور ہری ونش پور میں چمکی بخار سے بچوں کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 39 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ چمکی بخار سے مظفر پور میں 150 سے زائد بچوں کی موت ہو چکی ہے اور اسی سے ناراض لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

جموں و کشمیر: سینئر صحافی غلام جیلانی قادری گرفتار

سری نگر: جموں کشمیر پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے روزنامہ آفاق (اردو) کے پرنٹر اور پبلشر 62 سالہ غلام جیلانی قادری کو رات کے قریب ساڑھے گیارہ بجے سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ روزنامہ آفاق کے عملے کے ایک رکن نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ مسٹر جیلانی قادری کو ایک پرانے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا: ’یہ کیس 1992ء میں درج ہوا تھا‘۔


ممتا بنرجی کا پی ایم مودی پر حملہ، کہا ’5 سالوں میں سپر ایمرجنسی سے گزرا ملک‘

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں ملک ’سپر ایمرجنسی‘ سے گزرا ہے۔

خود ساختہ بھگوان رام پال کی ضمانت میں نہیں ہوگی توسیع، 26 جون کو جائیں گے جیل

سپریم کورٹ نے خود ساختہ بھگوان رام پال کی ضمانت کی مدت بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے رام پال سے کہا ہے کہ وہ 26 جون کو خودسپردگی کر دیں۔ واضح رہے کہ رام پال ابھی ضمانت پر ہیں اور انھوں نے اپنی خراب صحت کے پیش نظر ضمانت کی مدت کو بڑھانے کے لیے عرضی داخل کی تھی۔


بہار: مظفر پور میں ’چمکی بخار‘ سے مرنے والوں کی تعداد 131 پہنچی

چمکی بخار سے بہار میں لگاتار بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ صرف مظفر پور میں ہی مرنے والے بچوں کی تعداد 131 پہنچ گئی ہے۔ مظفر پور کے ایس کے ایم سی ایچ میں جہاں 111 معصوموں کی موت ہوئی ہے وہیں کیجریوال ہاسپیٹل میں مہلوک بچوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ ابھی بھی سینکڑوں بچے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔