اہم خبر: حکمراں جماعت ہندو نظریہ کی جگہ ہندوستانی نظریہ اختیار کرے... اویسی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

24 Jun 2019, 9:40 PM

حکمران جماعت ہندوستانی نظریات پر چلے تو موب لنچنگ بند ہو جائے: اویسی

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ملک میں ہندو فرقہ واریت کو جمہوریت کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے پیر کو کہا کہ اگر حکمراں فریق ہندو نظریے کی بجائے ہندوستانی نظریے کی بنیاد پر چلے گا تو ملک میں نفرت اور بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے واقعات بند ہو جائیں گے۔

صدر رام ناتھ كووند کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر کے خطاب سے مایوسی ہوئی ہے۔ ملک کی دوسری بڑی آبادی کے ساتھ سلوک تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں بار بار 1947 ء اور اب تک 70 سال تک ذکر کیا گیا۔ کانگریس کے اختلاف ہونے کے باوجود وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ ترقی سب نے کی ہے۔ انہوں نےمسلمانوں پر پاکستان کے سلسلے میں تہمت لگائے جانے کے بارے میں کہا کہ تقسیم کے وقت انہیں پاکستان جانے کا حق تھا، لیکن انہوں نے ہندوستان کو اپنا وطن بنایااور ملک کو نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہوتے ہیں تو ہندو مسلمان ساتھ رہتے ہیں اور انہیں کوئی ڈر نہیں لگتا لیکن سیاست کے پلیٹ فارم پر ڈر لگتا ہے۔
مسٹر اویسی نے کہا کہ انہیں وندے ماترم کے ساتھ کوئی گریز نہیں ہے، لیکن زبردستی پڑھوانے کے لئے مجبور کرنے سے تکلیف ہے ۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ انتخابات کے دوران، پولیس اہلکاروں نے 77،000 گھروں کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپس کے رشتے کو سنبھالا نہیں جائے گا تو جمہوریت کیسے بچے گی ۔

24 Jun 2019, 9:06 PM

پاکستان: سابق وزیر خارجہ عبدالستار کا انتقال

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور ہندوستان میں ہائی کمشنر رہے عبدالستار کا انتقال ہو گیا۔ وہ 88 برس کے تھے۔ پاکستانی محکمہ خارجہ نے پیر کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ’’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے گہرا دکھ ہورہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ عبدالستار کا انتقال ہو گیا ہے۔‘‘

عبدالستار دو بار وزیر خارجہ رہے تھے۔ پہلی بار 1993 میں وہ وزیر خارجہ بنے اور پھر 1999 سے 2002 تک اس عہدے پر رہے۔تجربے کار سیاست داں مسٹر ستار 1986سے 1988 تک ملک کے خارجہ سکریٹری بھی رہے۔مسٹر ستار ہندوستان کے اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اور صدر پرویز مشرف کے درمیان سال 2001 کے آگرہ کانفرنس کے دوران پاکستانی وفد کے بھی رکن رہے تھے۔
محکمہ خارجہ نے مسٹر ستار کو بے جوڑ سفارت کار اور معروف مصنف بتاتے ہوئے ان کے گھروالوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کی روح کے سکون کےلئے اللہ سے دعا کی ہے۔

24 Jun 2019, 8:03 PM

کانگریس اور این سی پی امیدوار ضمنی انتخابات میں کامیاب

کولہاپور: کولہاپور میونسیپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے دو وارڈوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ایک ایک امیدوار الیکشن میں جیت گئے ہیں۔
سدھارتھ نگر سے کانگریس کے کونسلرافصل پیرزادے اور پدم راجے ادھان وارڈ سے این سی پی کے اجنکئے چوہان کو پارٹی نے مستقل کمیٹی کے الیکشن میں اپوزیشن امیدواروں کا ساتھ دینے کے لئے پارٹی سے نکال دیا تھا جس سے ان دونوں وارڈوں میں کل ضمنی انتخابات کرائے گئے۔ کانگریس کے جے کمار پٹکرے نے سدھارتھ نگر وارڈ سے 341 ووٹوں سے تارارانی اگھاڑی کے امیدوار نیپولین سونولے کو ہرایا۔این سی پی کے اجیت راؤت نے پدم راجے وارڈ سے شیو سینا کے پیوش چوہان کو 1063 ووٹوں سے ہرایا۔


24 Jun 2019, 6:55 PM

یوگی راج میں تھانہ سے 2 ملزم فرار، 2 پولس اہلکار معطل

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڈّوپور تھانہ سے چوری کا ملزم ہتھکڑی کے ساتھ پولیس کی گرفت سے فرار ہوگیا۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولس اجے سہانی نے ایک دیوان اور ہوم گارڈ کو ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے کے الزام میں پیر کو معطل کر دیا۔ پولس اطلاعات کے مطابق بڈوپور کے تھانیدار سمت شریواستو نے دفر پور باشندہ آزاد کو چوری کے سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیاتھا۔ اسے ہتھکڑی لگا کر تھانے میں قید رکھا گیا تھا۔ اتوار کی آدھی رات آزاد نے ہوم گارڈ رمکانت سے قضائے حاجت کے لئے جانے کو کہا تھا۔ رما کانت اسے بیت الخلاء کے لئے لے گیا اسی درمیان ملزم آزاد رماکانت کو چکما دے کر ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس فرار ملزم آزاد کو پوری مستعدی کے ساتھ تلاش کررہی ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ سہانی نے ڈیوٹی پر تعینات دیوان ااور ہوم گارڈ کو معطل کردیا ہے۔

24 Jun 2019, 6:10 PM

یوگانڈا: اسکول کی دیوار گرنے سے 6 بچوں کی موت

کمپالا: یوگانڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیر کو ایک اسکول کی دیوار گرنے سے چھ بچوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ پولیس ترجمان پیٹرک اونیانگو نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے لوہانا ہائی اسکول کی دیوار گرنےسے وہاں سونے والے چھ بچوں کی ملبے میں دب کر موت ہوگئی۔ اس حادثے میں زخمی دو بچوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔یہ بچے فٹ پاتھ پر رہ ر زندگی بسر کرتے تھے۔اسی طرح کے ایک حادثے میں کمپالا سے دس کلومیٹر دور ماکی دائی ڈیویژن کے شیگوکو گاؤں میں پچھلے ماہ شدید بارش کی وجہ سے ایک رہائشی کالونی کی دیوار گر گئی تھی اور اس حادثے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔


24 Jun 2019, 5:08 PM

شمالی عراق میں آئی ایس کے 14 دہشت گرد ہلاک

بغداد: بغداد کے شمالی کرکک صوبہ میں امریکی قیادت والی انسداد دہشت گرد دستے نے ایک فوجی مہم میں آئی ایس کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔ مشترکہ فوجی مہم کے میڈیا دفتر سے جاری ایک بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ یہ مہم کرکک کے جنوبی علاقے میں چلائی گئی اور اس میں آئی ایس کے 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

عراق میں سلامتی فورسوں نے 2017 کے آخر تک آئی ایس کا صفایا کردیا تھا اور اس کے بعد وہاں حالات کافی بہتر ہیں لیکن کچھ علاقے ابھی بھی ایسے ہیں جہاں آئی ایس سرگرم ہیں اور سلامتی فورسوں اور شہریوں پر گوریلا حملے کر رہے ہیں۔

24 Jun 2019, 4:07 PM

مغربی بنگال: بھاٹپارا تھانہ علاقہ میں 50 بم برآمد

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں بیرک پور کے ڈی سی زون 1 اجے ٹھاکر نے کہا کہ ’’بھاٹپارا پولس اسٹیشن کی سرحد کے تحت آنے والے کانکی نارا علاقہ سے تقریباً 50 بم برآمد کیے گئے ہیں۔ علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔‘‘ حالانکہ بم برآمد ہونے کی خبر سے علاقے میں خوف کا عالم ہے۔ لوگ یہ جان کر حیران ہیں کہ 50 بم ایک ساتھ برآمد ہوئی ہیں۔


24 Jun 2019, 3:08 PM

وِنگ کمانڈر ابھینندن کی مونچھوں کو ’قومی مونچھ‘ کا درجہ دیا جانا چاہیے: کانگریس لیڈر

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’وِنگ کمانڈر ابھینندن کو ان کی بہادری کے لیے اعزاز دیا جانا چاہیے اور ان کی مونچھوں کو ’قومی مونچھ‘ قرار دیا جانا چاہیے۔‘‘

24 Jun 2019, 1:57 PM

مرادآباد: آٹو رکشہ اور بس کے درمیان ہوئی دردناک ٹکر، 3 کی موت

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے رام گنگا پل کے نزدیک آٹو رکشا اور سرکاری بس میں ہوئی ٹکر میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات رامپور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ہی کنبے کے افراد آٹو رکشا پر سوار ہوکر کہیں جارہے تھے۔حادثے میں چھوٹی بیگم(48) ان کا بیٹا مکی(06) اور ایک دیگر شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کے شوہر شبیر احمد(50) بری طرح سے زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد آٹو ڈرائیور جائے وقوع سے فرا ر ہوگیا۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔


24 Jun 2019, 1:10 PM

مین پوری میں سلیپر بس پلٹنے سے ماں اور بیٹی کی موت، 35 زخمی

مین پوری: اترپردیش میں ضلع مین پوری کے كشنی علاقے میں ایک بس کے بے قابو ہو کر پلٹ جانے سے اس پر سوار ایک خاتون اور اس کی معصوم بچی کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 35 افراد زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ اوريہ کے بدھونا سے ایک پرائیوٹ سلیپر بس اتوار کی شام دہلی کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ رات تقریباً 11 بجے بس مین پوری-كشنی شاہراہ پر تیز رفتار بس کٹرا سمان گاؤں کے نزدیک ایک موڑ پر پلٹ گئی۔ بس پوری طرح مسافروں سے بھری تھی۔ پلٹتے ہی بس میں چیخ و پکار شروع گئی اور گردو نواح کے گاؤں کے لوگوں کی امداد سے بس میں پھنسے لوگوں کو کسی طرح باہر نکالا۔ اطلاع کے بعد كشنی تھانے کی پولس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں بسیت کی رہنے والی 35 سالہ جلیسہ بیگم اور اس کی ایک سال کی بچی کی موت ہو گئی۔ حادثے میں تقریبا 35 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

24 Jun 2019, 11:21 AM

راول پنڈی کے آرمی اسپتال میں دھماکہ، مسعود اظہر کے زخمی ہونے کی خبر

خبر ہے کہ اتوار کی شام کو راول پنڈی کے آرمی اسپتال میں دھماکہ ہوا ہے اور جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر اسی اسپتال میں زیر علاج ہے، خبر گشت کر رہی ہے کہ وہ اس دھماکہ میں زخمی ہو گیا ہے۔ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


24 Jun 2019, 12:10 PM

انڈونیشیا میں زلزلے کے زوردار جھٹکے

جکارتہ: انڈونیشیا میں ابے پورا سے 233 کلومیٹر مغرب میں پیر کی صبح الصبح زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 1 بجکر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 6.1 تھی۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے مراکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 21.99 کلومیٹر نیچے اور 2.8619 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 138.4921 ڈگری طول البلد میں واقع تھا۔

24 Jun 2019, 11:10 AM

ایران-امریکہ کے مابین جنگ سبھی کے لئے خطرناک

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران پر خلیجی علاقے کی صورتحال کو خراب کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی۔ عادل الجبیر نے کہا ’’ہر کوئی اس علاقے میں جنگ کو ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی۔ حالات ہمیشہ ایران کی جانب سے خراب ہوئے ہیں۔ ایران نے خلیج میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ تیل ٹینکروں پر حملہ کیا۔ ایران نے سعودی عرب کی تیل پائپ لائن اور ہوائی پر حوثی باغیوں کے ذریعے بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملہ کرایا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال امریکہ-ایران کے ساتھ ایک تاریخی نیو کلیائی معاہدے سے ہٹنے اور ایران پر پابندی عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ خلیج فارس میں جنگی جہاز بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر خلیج عمان میں تیل ٹینکروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا، لیکن ایران نے اس الزام کی تردید کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اور کشیدگی بڑھ گئی ہے۔


24 Jun 2019, 10:07 AM

سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حملہ، ایک کی موت، آٹھ زخمی

ریاض: جنوبی سعودی عرب میں واقع ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے میں اتوار کو کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

العربیہ ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے کے پارکنگ کے علاقے میں ڈرون سے کیے گئے حملے میں شام کے ایک شہری کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔