اہم خبر: مہاراشٹر میں اندوہناک سڑک حادثہ، 4 افراد ہلاک، 11 زخمی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Jul 2019, 5:09 PM

مہاراشٹر: سڑک حادثہ میں 4 لوگوں کی موت، 11 دیگر زخمی

کولہا پور: مہاراشٹر کے کولہا پور ضلع کے رادھا نگری تحصیل میں گھوٹواڑے کے نزدیک ہوئے سڑک حادثے میں بد کو چار افراد کی مو ت ہوگئی اور 11دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم آئی ڈی سی کے 15ملازمین کو کروزر لے کرآرہا تھا تبھی یہ حادثہ ہوا۔ملازمین قصبہ تارلے گاؤں میں واقع ایم آئی ڈی سی جارہے تھے۔ گھوٹواڑے گاؤں میں مہادیو مندر کے نزدیک رادھانگری روڈ پر ایک ڈمپر کا ٹائر پھٹ گیا جس سے دوسری طرف سے آنے والےکروزر کی ڈمپر سے ٹکر ہوگئی۔اس حادثے میں دوافراد کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی جبکہ دو افراد کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ زخمیوں کو چھترپتی پرمیلا راجے اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ہلاک شدگان میں کرشنا وٹھل گورو(28)ریشی کیش راجیندرپاٹل(23)،پرکاش ماروتی ایکاوڑے(45) اور ساتپا گورو(ڈرائیور)شامل ہیں۔پولیس نے معاملہ درج کرلیاہے۔

10 Jul 2019, 4:08 PM

بنگلورو: گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کر رہے غلام نبی آزاد سمیت کئی کانگریس لیڈر حراست میں

کرناٹک میں سیاسی بحران کے درمیان کانگریس لیڈران بنگلورو میں گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولس نے کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد سمیت کانگریس کے کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

10 Jul 2019, 3:10 PM

ممبئی: کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کو پولس نے حراسمت میں لیا

ممبئی میں کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ باغی اراکین اسمبلی سے ملنے کے لیے ڈی کے شیو کمار ممبئی کے ہوٹل پہنچے تھے۔ پولس نے علاقے میں دفعہ 144 لگا رکھا تھا۔


10 Jul 2019, 1:12 PM

اتراکھنڈ: بی جے پی رکن اسمبلی نے ہتھیار لہراتے ہوئے بالی ووڈ گانا پر کیا ڈانس

اتراکھنڈ کے خان پور سے بی جے پی رکن اسمبلی پرنب سنگھ چمپئن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی رکن اسمبلی ہتھیاروں کے ساتھ ’مجھ کو رانا جی معاف کرنا‘ گانے پر ٹھمکے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ گندی گندی گالی دیتے ہوئے اور شراب پیتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ وہی رکن اسمبلی ہیں جنھوں نے کچھ دن قبل ایک صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور اس کی پٹائی بھی کر دی تھی۔

10 Jul 2019, 11:57 AM

راجستھان: گہلوت حکومت کا بڑا فیصلہ، کسانوں کی فلاح کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان

راجستھان کی گہلوکت حکومت نے بدھ کے روز بجٹ پیش کیا جس میں کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ دراصل وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کسان فلاحی فنڈ بنائے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فنڈ کے لیے کانگریس حکومت نے 1000 کروڑ روپے کا بجٹ بھی الاٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر گرام پنچایت میں ’نندی گائے آشرے‘ کے قیام کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔


10 Jul 2019, 11:07 AM

کانگریس لیڈروں نے راہل گاندھی کا لکھنؤ ائیر پورٹ پر کیا زبردست استقبال

راہل گاندھی کے لکھنؤ ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد کانگریس لیڈروں نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ یہاں سے وہ امیٹھی کے لیے روانہ ہوں گے۔ امیٹھی میں وہ کانگریس کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

10 Jul 2019, 10:10 AM

مشرقی شام میں بارودی سرنگ دھماکہ، 7 معصوموں کی موت

دمشق: شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے شہر دابلان میں بارودی سرنگ میں دھماکے ہونے سے منگل کو کم از کم 7 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع عالمی میڈیا کے مختلف ذرائع نے دی ہے۔ یہ بارودی سرنگیں آئی ایس کے دہشت گردوں نے شہر پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لئے لگائی تھی۔ ان بارودی سرنگوں کو ہٹائے جانے کے دوران ان کی زد میں آکر بہت سے شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔


10 Jul 2019, 9:04 AM

بنگلورو میں زیر تعمیر عمارت گری، 1 ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

کرناٹک کے بنگلورو کے پولیکیشی نگر میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہو گئی۔ حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ اب تک 8 لوگوں کو عمارت کے ملبے سے باہر نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔