اہم خبریں: اقتدار میں آئے تو یوپی میں دو وزرائے اعلیٰ اور تین نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کریں گے، اویسی کا اعلان

اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

22 Jan 2022, 4:04 PM

اقتدار میں آئے تو یوپی میں دو وزرائے اعلیٰ اور تین نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کریں گے، اویسی کا اعلان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آج یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اگر اتحاد اقتدار میں آیا تو یوپی میں دو وزرائے اعلیٰ ہوں گے، ایک او بی سے طبقہ سے ہوگا اور دوسرا دلت طبقہ سے۔ اس کے علاوہ تین نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کئے جائیں گے، جن میں سے ایک مسلم طبقہ سے ہوگا۔‘‘

22 Jan 2022, 2:26 PM

مایاوتی نے یوپی اسمبلی کے دوسرے مرحلہ کے لئے بی ایس پی کی 51 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کی

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے لئے پارٹی کی کے 50 سے زیادہ امیدواروں پر مشتمل فہرست کو جاری کیا۔ بی ایس پی نے دوسرے مرحلہ کی کل 55 سیٹوں میں سے 51 سیٹوں پر پارٹی کے امیدواروں کو طے کر دیا ہے۔ اس دوران مایاوتی نے ’ہر پولنگ بوتھ کو جیتنا ہے، بی ایس پی کو ستا میں لانا ہے‘ کا نعرہ دیا۔ مایاوتی نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو بی ایس پی کو 2007 کی طرز پر اقتدار میں لانے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔

22 Jan 2022, 11:52 AM

بی جے پی اور سماجوادی پارٹی ایک ہی طرح کی سیاست کر رہی ہیں، پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہی طرح کی سیاست میں مصروف ہیں انہوں نے کہا، ’’سماجوادی پارٹی اور بی جے پی ایک ہی طرح کی سیاست کر رہی ہیں کیونکہ ان دنوں کو اس طرح کی سیاست سے فائدہ ہوتا ہے۔ جو پارٹیاں ذات پات اور فرقہ پرستی کی سیاست کرتی ہے ہیں ان کا ایک ہی ایجنڈا ہوتا ہے۔ وہ ایک دوسرے کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔‘‘

دریں اثنا، پرینکا گاندھی نے بعد از انتخابات بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کے اتحاد کو خارج الامکان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے دیگر جماعتوں کے لئے تو کھلے ہیں لیکن بی جے پی کے لئے بند ہیں۔


22 Jan 2022, 9:53 AM

ہندوستان میں ایک دن میں پھر کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 488 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے، یہ تعداد گزشتہ روز سے 9550 کم ہے۔ اس دوران 488 افراد کی جان چلی گئی اور 2 لاکھ 42 ہزار 676 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی شرح 17.22 فیصد ہے۔

دریں اثنا، ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملے بھی 10 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ روز اومیکرون کے کیسز 3.69 فیصد بڑھ کر 10050 ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔