اہم خبریں: بلی بائی معاملہ کے ملزمان شویتا سنگھ اور مینک 14 دن کی عدالتی تحویل میں

بلی بائی سازش کے ملزمان کو گرفتار کر کے لے جاتے پولیس اہلکار / یو این آئی
بلی بائی سازش کے ملزمان کو گرفتار کر کے لے جاتے پولیس اہلکار / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

14 Jan 2022, 3:49 PM

بلی بائی معاملہ کے ملزمان شویتا سنگھ اور مینک 14 دن کی عدالتی تحویل میں

بلی بائی ایپ بنا کر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے کے ملزمان شویتا سنگھ اور مینک ممبئی کی عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ شویتا سنگھ عدالت میں پیش ہوئی تھی لیکن مینک کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔ شویتا اور مینک کی پولیس تحویل کی مدت آج ہی ختم ہوئی ہے۔

14 Jan 2022, 2:21 PM

بی جے پی کا خاتمہ کر کے عوام کو ظلم و ستم سے نجات دلائیں گے، سوامی پرساد موریہ

بی جے پی کو خیرباد کہنے والے یوگی حکومت میں وزیر محنت رہے سوامی پرساد موریہ نے آج باضابطہ طور پر سماجوادی پارٹی کی شمولیت اختیار کر لی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر زبردست حملہ بولا۔ سوامی پرساد نے کہا، ’’آج بی جے پی کے خاتمہ کا بگل بج گیا ہے۔ بی جے پی نے ملک اور ریاست کے عوام کو گمراہ کر ان کی آنکھوں میں دھول چھونکی ہے اور عوام کا استحصال کیا ہے۔ اب بی جے پی کو ختم کر کے اتر پردیش کو بی جے پی کے استحصال سے نجات دلانی ہے۔‘‘

14 Jan 2022, 12:21 PM

بی جے پی چھوڑ کر جانے والوں نے پانچ سال تک ملائی کھائی! یوپی کے وزیر سدھارتھ ناتھ 

یوپی میں مختلف وزرا اور ارکان اسمبلی کے بی جے پی کو خیرباد کہنے پر یوپی کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ آج بی جے پی چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ وہی ہیں جنہوں نے پانچ سال تک ملائی کھائی ہے۔ دریں اثنا، انہوں نے سماجوادی پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ پسماندہ طبقات اور دلتوں کی نہیں بلکہ یادوں اور مسلمانوں کی حمایت کرنے والی پارٹی ہے۔


14 Jan 2022, 11:14 AM

دہلی میں 13000 سے زیادہ بیڈ مریضوں کے لئے دستیاب، ستیندر جین

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی میں گزشتہ روز 28867 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ آج 25 ہزار سے کم کیسز کی تصدیق ہنے کا امکان ہے۔ انوہں نے بتایا کہ جن لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے ان میں سے 75 فیصد نے کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوایا تھا۔ نیز دہلی میں 13 ہزار سے زیادہ یعنی کہ 88 فیصد بیڈ ایسے ہیں جو مریضوں کے لئے دستیاب ہیں اور صرف 12 فیصد بیڈس پر ہی مریض زیر علاج ہیں۔

14 Jan 2022, 10:27 AM

معروف صحافی کمال خان کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

معرف صحافی کمال خان کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا ہے۔ کمال خان نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے وابستہ تھے اور اتر پردیش پر باکمال رپورٹنگ کرتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علی الصبح انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ کمال خان اپنے مخصوص انداز اور نرم لہجہ میں رپورٹنگ کے لئے بہت پسند کئے جاتے تھے۔ کمال خان کا انتقال دنائے صحافت کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے۔


14 Jan 2022, 9:48 AM

ہندوستان میں کورونا کے 2.64 لاکھ اور اومیکرون کے 5753 نئے کیسز، 315 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 64 ہزار 202 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز سے 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران 315 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ ایک لاکھ 09 ہزار 345 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔