اہم خبریں: ٹاٹا سنس نے ایئر انڈیا کو سب سے زیاد 18 ہزار کروڑ کی بولی لگا کر خریدا

ایئر انڈیا، تصویر سوشل میڈیا
ایئر انڈیا، تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

08 Oct 2021, 4:50 PM

ٹاٹا سنس نے ایئر انڈیا کو سب سے زیاد 18 ہزار کروڑ کی بولی لگا کر خریدا

ٹاٹا سنس نے ایئر انڈیا کو خرید لیا ہے۔ کمپنی نے سرکاری ایئرلائنز کو خریدنے کے لئے سب سے زیادہ 18 ہزار کروڑ کی بولی لگائی۔ اسی کے ساتھ اب ٹاٹا سنس کے پاس ملک میں 3 ایئرلائنز ہو گئی ہیں۔

08 Oct 2021, 3:55 PM

لکھیم پور واقعہ، میرا بیٹا صحت کی خرابی کی وجہ سے پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو سکا، وزیر مملکت کا بیان

لکھیم پور کھیری تشدد کے معاملہ میں کلیدی ملزم آشیش مشرا کے والد اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار ٹینی نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے سمن کیا تھا، تاہم وہ خرابی صحت کی بنا پر پولیس کے ساسنے پیش ہونے سے قاصر رہا۔ اجے مشرا نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا آشیش مشرا کل پولیس کے سامنے پیش ہو جائے گا۔

08 Oct 2021, 3:13 PM

ہماچل پردیش ضمنی انتخابات کے لئے کانگریس کے ’اسٹار کیمپینروں‘ کی فہرست جاری

کانگریس پارٹی کی جانب سے ہمارچل پردیش میں ہونے جا رہے تمام ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی کے 20 اسٹار کیمپینروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ صوبہ میں 30 اکتوبر کو لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ کی جائے گی۔ پارٹی کے کیمپینروں کی فہرست میں بھوپیش بگھیل، چرجنیت سنگھ چنی، بھوپیندر سنگھ ہڈا، آنند شرما، راجیو شکلا، سچل پائلٹ، نوجوت سنگھ سدھو اور کنہیا کمار کے نام شامل ہیں۔


08 Oct 2021, 1:34 PM

لکھیم پور کھیری معاملہ پر سپریم کورٹ میں یوگی حکومت کو پھٹکار، ’کارروائی سے مطمئن نہیں‘

لکھیم پور کھیری معاملہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ اب تک کے حکومت کے اقدامات اور کارروائی سے مطمئن نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ یوپی حکومت اپنے ڈی جی پی سے یہ یقینی بنانے کو کہیں کہ جب تک کوئی دیگر ایجنسی تفتیش نہیں سنبھالتی تمام ثبوت محفوظ رہیں۔

سماعت کے دورران سپریم کورٹ نے پوچھا کہ آخر آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ 302 کے معاملہ میں پولیس عموماً کیا کرتی ہے؟ سیدھا گرفتاری کی جاتی ہے نا؟ ملزم کوئی بھی ہو قانون کو اپنا کام کرنا چاہیئے۔

دریں اثنا، یوپی حکومت کی طرف سوے پیش ہریش سالوے نے کسانوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی لگنے کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم عدالت میں یوپی حکومت نے یہ اطلاع دی کہ جائے وقوعہ پر دو خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ سالوے نے کہا کہ ملزم آشیش مشرا کو نوٹس بھیجا گیا ہے اور آج شام آنے والا ہے لیکن اس نے کل صبح تک کی مہلت مانگی ہے۔ ہم نے اسے کل 11 بجے تک کی مہلت دی ہے۔

08 Oct 2021, 11:14 AM

پٹرول، ڈیزل، اشیائے خورد و نوش اور ایل پی جی کی مہنگائی پر راہل کا مودی پر طنز

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بڑھتی مہنگائی کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’دام بڑھتا جا رہا ہے، پٹرول-ڈیزل، کھانے پینا کا سامان، ایل پی جی کا؛ تہوار کا موسم کر دیا پھیکا، دھنیہ واد ہے مودی جی کا۔‘‘


08 Oct 2021, 9:45 AM

ہندوستان میں کورونا کے 21257 نئے کیسز، فعال کیسز کی تعداد میں گراوٹ

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران فعال کیسز کی تعداد گر کر 2 لاکھ 40 ہزار 221 رہ گئی، یہ تعداد گزشتہ 205 دنوں کے دوران سب سے کم ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔