اہم خبریں: ہریانہ کے جھجر میں آیا زلزلہ

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ نئی دنیا
تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ نئی دنیا
user

قومی آوازبیورو

05 Nov 2021, 9:07 PM

ہریانہ کے جھجر میں آیا زلزلہ، ریکٹر پیمانہ پر شدت 3.3

ہریانہ کے جھجر میں ریکٹر پیمانے پر 3.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ زلزلہ 8.15 بجے آیا۔ اس دوران کسی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

05 Nov 2021, 8:45 PM

آرین خان کیس سے الگ کیے گئے این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے

کروز ڈرگس معاملے کی جانچ کر رہے تحقیقاتی افسر سمیر وانکھیڈے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی پر شائع ایک خبر کے مطابق آرین خان معاملے کی جانچ کر رہے این سی بی افسر وانکھیڈے اب اس معاملے کی جانچ نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی ایسی بھی اطلاع مل رہی ہے کہ انھی کچھ دیگر کیسز سے بھی الگ کیا گیا ہے۔ آرین خان معاملے کی جانچ اب این سی بی کی دہلی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

05 Nov 2021, 3:47 PM

آرین خان ڈرگس معاملہ کا گواہ کرن گوساوی 8 نومبر تک پولیس حراست میں بھیجا گیا

پونے سٹی پولیس کی جانب سے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار شدہ کرن گوساوی کو سٹی کورٹ نے 8 نومبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ گوساوی ڈرگ آن کروز کیس میں گواہ ہیں جس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کو ملزم بنایا گیا ہے۔


05 Nov 2021, 1:43 PM

آرین خان کی ای ڈی کے سامنے حاضری 

ڈرگس پارٹی معاملہ میں ضمانت پر رہا کئے گئے آرین خان آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سامنے پیش ہوئے۔ بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے منشیات کے معاملے میں ضمانت دیتے ہوئے ان پر یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ ہر ہفتہ ای ڈی کے سامنے حاضر ہوں گے۔ لہذا آرین خان جمعہ کے روز ای ڈی کے سامنے حاضری دینے کے لئے پہنچے۔

05 Nov 2021, 9:55 AM

وزیر اعظم نریندر کا اتراکھنڈ کا دورہ، کیدارناتھ مندر میں پوجا کی

وزیر اعظم نریندر مودی آج اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے کیدارناتھ مندر پہنچ کر پوجا کی اور یہاں پر ہونے والی مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے آدی شنکراچاریہ کے 12 فٹ کے مجسمہ کی رونمائی کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔