اہم خبریں: آپ کو اکھلیش کا ’نظام‘ چاہئے یا پھر مودی-یوگی کا ترقی والا نظام؟ امت شاہ کا عوام سے سوال

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

30 Dec 2021, 2:17 PM

آپ کو اکھلیش کا ’نظام‘ چاہئے یا پھر مودی-یوگی کا ترقی والا نظام؟ امت شاہ کا عوام سے سوال 

بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مراد آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو پر نشانہ لگایا۔ امت شاہ نے کہا کہ اکھلیش یادو کی حکومت کے دوران 700 فسادات ہوئے لیکن یوگی حکومت کے دوران فسادی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ پاتے۔

امت شاہ نے مزید کہا، نظام کا مطلب حکمرانی ہوتا ہے لیکن اکھلیش یادو کے لئے اس کا مطلب این سے ‘نسیم الدین‘، آئی سے ’عمران مسعود‘، زیڈ اے سے ’اعظم خان‘ اور ایم سے ’مختار انصاری‘ ہے۔میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو اکھلیش یادو کا ’نظام‘ چاہئے یا پھر یوگی-مودی کا ترقی والا نظام؟

30 Dec 2021, 12:17 PM

تمام سیاسی جماعتیں وقت پر انتخابات کرانے کی خواہاں، چیف لیکشن کمشنر

یوپی میں آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں لکھنؤ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ منعقدہ جائزہ میٹنگ کے بعد چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ تمام جماعتیں چاہتی ہیں کہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے وقت پر ہی انتخابات کرائے جائیں۔

30 Dec 2021, 9:52 AM

ہندوستان میں کورونا کیسز میں زبردست اضافہ، 13 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، اومیکرون کے 961 کیسز 

ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے 13154 نئے معاملے درج کئے گئے۔ اس دوران اومیکرون کے معاملوں کی تعداد 961 ہو گئی، جن میں سے دہلی میں 263 اور ممبئی میں 252 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔