اہم خبریں: اتر پردیش کے رائے بریلی میں دردناک سڑک حادثہ، 4 افراد کی موت

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

29 Sep 2021, 6:31 PM

سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سرینی علاقے میں بدھ کو پیش آئے سڑک حادثے میں بائیک سوار بچی اور دو خواتین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے سرینی علاقے میں تیز رفتار اسکارپیو نے سامنے سے آرہی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں بائیک سوار فتح پور باشندہ پتان سونکر(28)، نیلم(15)، سوامتی(58) اور ننکی (45) کی موت ہوگئی۔ یہ لوگ لال گنج سے فتح پور کی جانب جا رہے تھے اور راج ڈھابے کے نزدیک یہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد اسکارپیو ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی تلاش میں ہے۔

29 Sep 2021, 5:31 PM

اس پچ پر 135 رن کافی نہیں تھے: لوکیش راہل

ابوظہبی: پنجاب کنگز کے کپتان لوکیش راہل نے منگل کو یہاں آئی پی ایل 14 کے 42 ویں مقابلے میں ہارنے کے بعد کہا کہ یہ ایک شاندارلڑائی تھی لیکن اس پچ پر 135 رنز کافی نہیں تھے ہمیں تقریباً 170 رنز بنانے چاہیے تھے کھلاڑیوں نے گیند کے ساتھ کافی جدوجہد کی، میچ کے بعد راہل نے کہا کہ ہم نے لگاتار دو میچ کھیلے ہیں۔ اگلے تین میچ ہمارے لیے دلچسپ ہوں گے کیونکہ ٹیبل دلچسپ دکھائی دے رہا ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ ہم دباؤ نہیں سنبھال سکے۔ اگر ہم ایک ٹیم کے طور پر ایک ساتھ اور زیادہ میچز کھیلیں گے تو ہم مزید سیکھیں گے۔ ہمیں مثبت رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس تین میچ ہیں، لہذا ہمیں ایک وقت میں ایک میچ کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں میچ کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہمارے تمام میچز بہت قریب رہے ہیں، امید ہے کہ ہم اچھے طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

29 Sep 2021, 4:51 PM

اس جمہویت کو صرف کانگریس ہی بچا سکتی ہے: کپل سبل

کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہا، ’’ملک کے ہر ایک کانگریسی کو یہ غور و فکر کرنی چاہیے کہ پارٹی کس طرح مضبوط ہو سکتی ہے۔ جو کانگریس چھوڑ کر چلے گئے ہیں انہیں بھی لوٹ آنا چاہیے کیونکہ کانگریس ہی ایسی پارٹی ہے جو اس جمہوریت کو بچا سکتی ہے۔‘‘


29 Sep 2021, 2:41 PM

وہ کہتے ہیں کہ انڈیا ایک خطہ ہے، ہم کہتے ہیں کہ لوگ اور تعلقات کا نام انڈیا ہے، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ ہندوستان ایک خطہ ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ لوگ اور تعلقات ہندوستان ہے، ہندو کے مسلمان سے تعلقات، ہندو، مسلم اور سکھوں کے تعلقات، تمل، ہندی، اردو اور بنگالی کے درمیان تعلقات۔ میرا وزیر اعظم سے مسئلہ ہے کہ وہ ان تعلقات کو ختم کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’اگر وہ ہندوستانیوں کے بیچ کے تعلقات کو توڑیں گے، تو وہ ہندوستان کے خیال کو توڑیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ اور اسی طرح وہ ہندوستان کے لوگوں کے تعلقات کو اگر توڑا جائے گا تو یہ میرا فرض اور میرا عزم ہے کہ میں ہندوستان کے لوگوں کے درمیان پل تعمیر کرنے کا کام کروں۔‘‘

29 Sep 2021, 1:20 PM

پورا ہندوستان کسانوں کے ساتھ، نریندر مودی کالے قانون واپس لو، پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کسان تحریک کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے ٹوئٹر کیا، ’’کھیت کسان کا، محنت کسان کی، فصل کسان کی۔ لیکن بی جے پی حکومت ان پر اپنے کھب پتی دوستوں کا قبضہ کرانے پر آمادہ ہیں۔ پورا ہندوستان کسانوں کے ساتھ ہے۔ نریندر مودی کالے قانون واپس لو۔


29 Sep 2021, 11:59 AM

فومیو کیشیدا جاپان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے

جاپان کے سابق وزیر خارجہ فومیو کیشیدا نے گورننگ پارٹی لیڈر شپ کا الیکشن جیت لیا ہے اور وہ اگلے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔کیشیدا نے پارٹی کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم یوشی سوگا کی جگہ لی ہے، جنہوں نے گذشتہ ستمبر میں عہدہ سنبھالا تھا اور صرف ایک سال خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں۔

29 Sep 2021, 9:59 AM

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد لگاتار دوسرے دن 20 ہزار سے کم 

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں لگاتار دوسرا دن ہے جب کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی۔ وزارت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18870 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 28178 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 378 افراد کی موت ہو گئی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔