اہم خبریں: مہنت نریندر گری کی موت معاملہ میں ملزم سندیپ تیواری بھی پویس گرفت میں

مہنت نریندر گری، تصویر آئی اے این ایس
مہنت نریندر گری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

22 Sep 2021, 8:49 PM

مہنت نریندر گری کی موت معاملہ میں ملزم سندیپ تیواری بھی گرفتار

اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت پر ان کے شاگرد آنند گری سے پوچھ تاچھ جاری ہے، اور اب مزید ایک مزلم سندیپ تیواری کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ پریاگ راج پولیس نے اس بات کی جانکاری میڈیا کو دی۔

22 Sep 2021, 7:32 PM

ملک کو گھُن لگا ہے اور مرکزی حکومت متروں کی گود میں سو رہی ہے: راہل گاندھی

گجرات کے مندرا بندرگاہ سے 21 ہزار کروڑ روپے کی ہیروئن پکڑے جانے پر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ملک کو گھُن لگا ہے اور مرکزی حکومت متروں کی گود میں سو رہی ہے۔ کیا اس زہر سے برباد ہو رہے سینکڑوں کنبہ کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی نہیں ہے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔