اہم خبریں: کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ میں محبوبہ مفتی کی شرکت

محبوبہ مفتی / ٹوئٹر
محبوبہ مفتی / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

17 Nov 2021, 2:50 PM

کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ میں محبوبہ مفتی کی شرکت

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا، ’’میں اس لئے احتجاج کر رہی ہوں کیونکہ یہ حکومت ملی ٹنسی کے نام پر لوگوں کو مار رہی ہے۔ یہ تو کسی کو بھی معلوم نہیں ہے ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں لیکن حال ہی میں تین شہریوں کی ہلاکت ضرور ہوئی ہے۔ حکومت نے مطالبہ کے حوالہ سے خط لکھنے کے باوجود حکومت نے لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔‘‘

17 Nov 2021, 1:24 PM

ایک عورت سمیت تین افراد کی راشٹرپتی بھون میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، تینوں گرفتار

راشٹر پتی بھون میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں ایک عورت میں شامل ہے۔ تینوں نشہ کی حالت میں تھے۔ پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

17 Nov 2021, 11:24 AM

’سلمان خان جیسے اداکار مسلمانوں میں ٹیکہ کاری کے تئیں بیداری لا سکتے ہیں!‘

ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کا کہنا ہے کہ مسلمانوں میں مذہبی تحفظات پائے جانے کی وجہ سے ٹیکہ کاری میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سلمان خان جیسے اداکار اگر مسلمانوں میں ویکسین کے تئیں بیداری پیدا کریں تو امید ہے کہ وہ ٹیکہ لگوا لیں گے۔‘‘


17 Nov 2021, 9:49 AM

ہندوستان میں کورونا کے 10197 نئے کیسز، 301 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 301 افراد نے جان دے دی، جبکہ 12134 افراد نے شفایابی حاصل کرلی۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 128555 تک گر گئی ہے، یہ تعداد 527 دنوں میں سب سے کم ہے۔

کورونا کی یومیہ مثبت پائے جانے کی شرح (0.82 فیصدد) ہے جوکہ گزشتہ 44 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے۔ ہفتہ واری پازیٹیوٹی کی شرح 0.96 فیصد ہے اور یہ گزشتہ 54 دنوں ےس 2 فیصد سے کم چل رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔