اہم خبریں: ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی

پارلیمنٹ ہاؤس / تصویر بشکریہ راجیہ سبھا ٹی وی
پارلیمنٹ ہاؤس / تصویر بشکریہ راجیہ سبھا ٹی وی
user

قومی آوازبیورو

14 Dec 2021, 1:11 PM

ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی

نئی دہلی: اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے منگل کو راجیہ سبھا میں اپنے 12 اراکین کی معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ صبح وقفہ صفر، کانگریس، شیو سینا، راشٹریہ جنتا دل اور ڈی ایم کے کے اراکین نے ایوان کے وسط میں نعرے بازی شروع کر دی اور اپوزیشن اراکین کی معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تقریباً 50 منٹ کے شور شرابے کے بعد اپوزیشن اراکین دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس دوران حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے اراکین کے مابین شدید جم کر نوک چھونک ہوئی جس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

14 Dec 2021, 11:39 AM

بحث اور اختلاف رائے پر مودی حکومت کو ٹیوشن کی ضرورت، راہل گاندھی

کانگریس کے سابق راہل گاندھی نے مودی حکومت پر بحث اور اختلاف رائے کی اہمت کو نا سمجھنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’جمہوریت میں بحث اور اختلاف رائے کی اہمت ہے اور اس موضوع پر مودی حکومت کو ٹیوشن (درس) کی ضرورت ہے۔‘‘

14 Dec 2021, 9:58 AM

ہندوستان میں کورونا کے محض 5784 نئے کیسز، 252 اموا

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے 5784 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس ددوران 7995 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 252 لقمہ اجل بن گئے۔

ملک میں فی الحال 88993 کورونا کیسز فعال ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 41 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ افراد شفایاب ہو چکے ہیں اور 4 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ کی جان چلی گئی ہے۔ ملک بھر میں 133 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا کی ایک یا دونوں خوراکیں لگوا چکی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔