اہم خبریں LIVE: لکھنؤ آتشزدگی معاملہ میں گرفتار ہوٹل لیوانہ کے مالکان اور جنرل منیجر کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

لیوانہ ہوٹل، تصویر آئی اے این ایس
لیوانہ ہوٹل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

06 Sep 2022, 3:53 PM

لکھنؤ آتشزدگی معاملہ میں گرفتار ہوٹل لیوانہ کے مالکان اور جنرل منیجر کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

لکھنؤ کے ہوٹل لیوانہ میں آتشزدگی اور 4 افراد کے ہلاک ہونے کے معاملہ میں گرفتار ہوٹل مالکان راہل اگروال اور روہت اگروال کے علاوہ جنرل منیجر کو بھی 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت نے ہوٹل میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے پیش نظر اسے منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔

06 Sep 2022, 2:57 PM

لکھیم پور تشدد، آشیش مشرا کی عرضی پر یوپی حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس 

مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی اس عرضی سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

06 Sep 2022, 1:16 PM

سریش رینا کا کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہندوستانی کرکٹر سریش رینا نے کرکٹ کی تمام اقسام سے رئٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’میرے لئے باعث فخر ہے کہ میں نے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندی کی۔ میں بی سی سی آئی، یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگ، راجیو شکلا اور اپنے تمام مداحوں کا ان کی حمایت میری قابلیت پر یقین کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘


06 Sep 2022, 11:15 AM

سائرس مستری کی آخری رسومات کی پارسی روایت کے مطابق ممبئی میں ادائیگی

کار حادثہ میں ہلاک ہونے والے ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی آخری رسومات ممبئی کے ورلی قبرستان میں پارسی روایات کے مطابق ادا کی جا ری ہیں۔ این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور آکاش امبانی سمیت متعدد اہم شخصیات رسومات میں شامل ہیں۔

06 Sep 2022, 10:22 AM

ہندوستان میں کورونا کے 4417 نئے معاملے درج

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4417 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دران 6032 مریضوں نے شفایابی حاصل کی۔ ملک بھر میں فی الحال کورنا کے 52336 کیسز فعال ہیں اور یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 1.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔