اہم خبریں LIVE: سنجے راؤت کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

سنجے راؤت، تصویر یو این آئی
سنجے راؤت، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

27 Sep 2022, 1:19 PM

سنجے راؤت کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں آج سنجے راؤت کی درخواست ضمانت پر سماعت کی گئی۔ سنجے کے وکیل اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں۔ اب اگلی سماعت پر ای ڈی کی جانب سے بحث کی جائے گی۔ عدالت نے اس معاملہ پر سماعت کو 10 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

27 Sep 2022, 11:01 AM

عآپ کو جھٹکا! دہلی ہائی کورٹ نے ایل جی وی کے سکسینہ کے حق میں جاری کیا عبوری حکم متناعی

دہلی ہائی کورٹ نے دیوانی ہتک عزت کے مقدمہ میں ایل جی وی کے سکسینہ کے حق میں ایک عبوری حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈران کو سوشل میڈیا سے مبینہ ہتک آمیز ٹویٹس اور دیگر پوسٹوں کو ہٹانے کی ہدایت دی جائے۔

دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ وہ عآپ اور اس کے لیڈروں کو ہدایت دیں کہ وہ مستقبل میں ان کے اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگانے سے باز رہیں۔

27 Sep 2022, 10:00 AM

ہندوستان میں کورونا کے 3230 نئے کیسز کی تصدیق

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3230 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 4255 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42358 ہو گئی ہے جبکہ یومیہ پوزیٹوٹی کی شرح 1.18 تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔