اہم خبریں: راہل گاندھی نے ٹیم انڈیا کو جیت پر مبارکباد دی

تصویر ٹوئٹر
i
user

قومی آواز بیورو

23 Oct 2022, 8:49 PM

راہل گاندھی نے ٹیم انڈیا کو جیت پر مبارکباد دی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں ہندستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے دی۔ ایک ٹوئٹ میں ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ''پاکستان کے خلاف سنسنی خیز میچ دیکھنے کے قابل تھا۔ دباؤ میں یہ سب سے بڑی فتح تھی۔ ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی۔ آنے والے میچوں کے لیے نیک خواہشات۔"

23 Oct 2022, 5:26 PM

سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان نے پاکستان کو 4 وکٹ سے دی شکست، کوہلی نے بنائے نابعد 82 رن

ٹی 20 عالمی کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلہ کے دوران 4 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رن بنائے۔ جواب میں وراٹ کوہلی کے 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رن کی بدولت ہندوستان نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کیا۔

23 Oct 2022, 5:23 PM

آخری اوور میں ہندوستان کو لگا چھٹا جھٹکا، جیت کے لئے ایک گیند میں دو رن درکار

دنیش کارتک کے طور پر ہندوستان کو آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھٹا جھٹکا لگا ہے۔ دنیش کارتک ایک رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔


23 Oct 2022, 5:17 PM

ہندوستان کو 2 گیندوں میں 2 رن درکار، سنسنی خیز مقابلہ جاری

23 Oct 2022, 5:14 PM

ٹیم انڈیا کو لگا پانچواں جھٹکا، 5 گیندوں میں 16 رن درکار

ہندوستان کو ہاردک پانڈیا کے طور پر پانچواں جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے 40 رن بنائے اور بابر اعظم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کو اب جیت کے لئے 5 گیندوں میں 16 رن درکار ہیں۔


23 Oct 2022, 5:11 PM

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دل کی دھڑکن روک دینے والا مقابلہ، ٹیم انڈیا کو جیت کےلئے 6 گیندوں میں 16 درکار

وراٹ کوہلی نے 19 ویں اوور کی آخری دو گیندوں میں دو چھکے لگا کر ہندوستان کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ 19 ویں اوور میں ٹیم انڈیا نے 17 رن بنائے اور ہندوستان کا اسکور 144/4 ہو گیا ہے اور اب جیت کے لئے 6 گیندوں میں 16 رن درکر ہیں۔

23 Oct 2022, 5:04 PM

ہندوستان کو جیت کے لئے 12 گیندوں میں 31 رن درکار، سنسنی خیز ہوا مقابلہ

ٹی 20 عالمی کپ میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جا رہا مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا ہے۔ ہندوستان 160 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 129 رن بنا چکا ہے اور 6 وکٹ اس کے ہاتھ میں ہیں۔ فی الحال ٹیم انڈیا کو 12 گیندوں میں جیت کے لئے 31 رن درکار ہیں۔


23 Oct 2022, 5:03 PM

ہندوستان کو جیت کے لئے 17 گیندوں میں 43 رن درکار، وراٹ کوہلی نے بتائی نصف سنچری

ہندوستان کو اب جیت کے لئے 17 گیندوں میں 43 رن درکار ہیں۔ میدان پر وراٹ کوہلی 50 رن بنا کر جبکہ پنڈیا 37 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

23 Oct 2022, 4:29 PM

ہندوستان نے 10 اوور میں 4 وکٹ پر بنائے 45 رن

پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 159 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے 10 اوور میں 4 وکٹ پر 45 رن بنائے ہیں۔ ہندوستان نے دونوں سلامی بلے باز کے ایل راہل اور روہت شرما 4-4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ سوریہ کمار اور اکشر پٹیل نے بالترتیب 15 اور 2 رن اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ جبکہ اکشر پٹیل کو بابر اعظم نے رن آؤٹ کیا۔


23 Oct 2022, 4:15 PM

پاکستان کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشکل میں ہندوستان، 31 رن پر 4 کھلاڑی آؤٹ

ہندوستان نے پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ 160 رونوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 31 رن کے اسکور پر 4 وکٹ کھو دئے ہیں۔

23 Oct 2022, 4:15 PM

پاکستان نے ہندوستان کو دیا 160 رونوں کا ہدف


23 Oct 2022, 3:03 PM

ارشدیپ نے پاکستان کو دیا ساتواں جھٹکا، آصف علی دو رن بنا کر آؤٹ

ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کو 2 رن کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کر کے پاکستان کو ساتواں جھٹکا دے دیا ہے۔ پاکستان کا اسکول اب 16.4 اوور میں 7 وکٹ پر 120 ہے۔ ارشدیپ سنگھ نے اب تک 3 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں، ہارک پانڈیا نے بھی تین وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔

23 Oct 2022, 2:57 PM

پاکستان کا چھٹا کھلاڑی آؤٹ، محمد نواز 9 رن بنا کر آؤٹ

ہندوستان نے پاکستان کو چھٹا جھٹکا دے دیا ہے۔ ہارک پانڈیا نے محمد نواز کو 9 کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ فی الحال پاکستان کا اسکور 15.5 اوور میں 6 وکٹ پر 115 رن ہے۔


23 Oct 2022, 2:53 PM

پاکستان کے 98 رن پر 5 کھلاڑی آؤٹ، حیدر علی دو رن بنا کر آؤٹ

پاکستان کو پانچواں جھٹکا لگا ہے۔ حیدر علی دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ حیدر کو ہاردک پانڈیا نے سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ 13.6 اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 98 رنز ہے۔ شان مسعود 31 اور محمد نواز ایک رن پر ہیں۔

23 Oct 2022, 2:48 PM

پاکستان کو لگے 2 لگاتار جھٹکے، 100 رن کے اندر 4 کھلاڑی آؤٹ

پاکستان کو لگاتار دو جھٹکے لگے ہیں۔ پہلے محمد شامی نے افتخار احمد کو ایل بی ڈبلیو کرایا، اس کے بعد شاداب خان کو ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کا اسکور فی الحال 4 وکٹ پر 98 رن ہے۔


23 Oct 2022, 2:29 PM

پاکستان نے 10 اوورز میں 2 وکٹ پر بنائے 60 رن

ٹی 20 عالمی کپ کے میچ میں ہندوستان کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان نے 10 اوور میں 2 وکٹ پر 60 رن بنائے ہیں۔

23 Oct 2022, 2:14 PM

پاور پلے میں بیک فٹ پر پاکستان، ارشدپ نے بابر اور رضوان کو کیا آؤٹ

پاکستان کا سکور 6 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 32 رنز ہے۔ شان مسعود 19 اور افتخار احمد 7 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ مسعود نے اپنی اننگز میں دو چوکے لگائے۔ پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کے طور پر اب تک 2 وکٹ گرے ہیں اور دونوں ہی ارشدیپ سنگھ نے حاصل کئے ہیں۔


23 Oct 2022, 1:26 PM

ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا نے جیتا ٹاس، گیندبازی کا فیصلہ

پاکستان کے خلاف ٹی 20 عالمی کپ کے اہم مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

23 Oct 2022, 9:58 AM

شی جن پنگ نے رقم کی تاریخ، تیسری مرتبہ چین کے صدر مقرر ہوں گے

چین کے صدر شی جن پنگ نے اتوار کے روز تاریخی تیسری مدت اقتدار حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ وہ ایک مرتبہ پھر چین کے صدر مقرر ہونے جا رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ جن پنگ نے ملک کے بانی ماؤ زے تنگ کے بعد سے سب سے بااثر رہنما کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کر لیا۔


23 Oct 2022, 9:25 AM

وزیر اعظم آج ایودھیا میں ’دیپوتسو‘ میں کریں گے شرکت، حفاظت کے سخت انتظامات

وزیر اعظم نریندر مودی آج ایودھیا میں ہونے والے دیپوتسو میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر شہر میں حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم یہاں پہلے رام للا براجمان کا درشن کریں گے، اس کے بعد شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیترا کا دورہ کریں گے۔

23 Oct 2022, 9:11 AM

راجدھانی دہلی دھند کی لپیٹ میں، ہوا کا معیار 'خراب' زمرے میں

قومی راجدھانی دہلی میں سردی کے زیر اثر فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ آج صبح راجدھانی کو دھند کی چادر میں لپٹا ہوا پایا گیا۔ سفر انڈیا ایئر کوالٹی سروز کے مطابق دہلی کا آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 266 درج کیا گیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کے سبب اس کے مزید تشویش ناک ہونے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔