اہم خبریں LIVE: فٹبال عالمی کپ میں جاپان نے بھی کیا الٹ پھیر، جرمنی کو دی 1-2 سے شکست

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

23 Nov 2022, 9:12 PM

فٹبال عالمی کپ میں جاپان نے بھی کیا الٹ پھیر، جرمنی کو دی 1-2 سے شکست

فیفا عالمی کپ 2022 کے گروپ ’ای‘ کے ایک دلچسپ مقابلے میں رواں عالمی کپ کا دوسرا بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا ہے۔ آج جاپان اور جرمنی کے درمیان ہوئے میچ میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جاپان نے 1-2 سے جیت حاصل کر سبھی کو حیران کر دیا، اور دوسری طرف جرمنی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ جاپان کے لیے ٹکوما اسانو اور رتسو دون نے گول داغے، جبکہ جرمنی کے لیے واحد گول الکے گوینڈوگن نے کیا۔ جاپان کے خلاف آج جرمنی کی شروعات اچھی رہی تھی اور پہلے ہاف میں ہی ایک گول کر لیا تھا، لیکن اس کے بعد ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی۔

23 Nov 2022, 6:45 PM

امریکہ: ورجینیا کے والمارٹ اسٹور میں شدید گولی باری، کم از کم 10 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک بار پھر گولی باری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ورجینیا کے والمارٹ اسٹور میں ہوئی گولی باری کے دوران کئی لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سمانے آ رہی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ورجینیا والمارٹ میں منگل کی شب ہوئی گولی باری میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق گولی باری میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

23 Nov 2022, 4:30 PM

شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور پرینکا چترویدی کی بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ملاقات 

شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے لیڈر اور پارٹی کی ایم پی پرینکا چترویدی نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ان کی پٹنہ میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔


23 Nov 2022, 3:10 PM

ستیندر جین کی عرضی کے سلسلہ میں دہلی کی عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی

دہلی کی عدالت نے ستیندر جین کی عرضی کے سلسلہ میں تہار جیل انتظامیہ سے ان کے کھانے میں غذا میں تبدیلی پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت اس معاملہ کی کل دوپہر دو بجے سماعت کرے گی۔

23 Nov 2022, 12:55 PM

مقبوضہ یروشلم میں بس اسٹیشنوں پر دو دھماکے، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ یروشلم میں بس اسٹیشنوں پر ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے پبلک سیکورٹی کے وزیر نے دھماکوں کو حملے قرار دیا ہے۔


23 Nov 2022, 11:04 AM

امریکہ کے ورجینیا کی سپر مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

امریکہ کے ورجینیا میں بدھ کی صبح اندھا دھند فائرنگ کے ایک واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ جب کہ دیگر افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ ورجینیا کے چیسا پیک میں واقع والمارٹ سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔

23 Nov 2022, 10:16 AM

ترکی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

مغربی ترکی میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 بتائی گئی ہے۔ ترکی کےمحکمہ آفات وایمرجنسی مینجمنٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سے تقریباً 210 کلومیٹر دورصوبہ دوجسہ کے شہر گولکایا میں تھا۔ آج سویرے 4.08 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ استنبول، دارالحکومت انقرہ اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آج صبح سے ہی 35 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */