اہم خبریں LIVE: مہاراشٹر کی شندے حکومت کے خلاف ’ایم وی اے‘ نے ناگپور میں واقع ریاستی اسمبلی کے سامنے کیا احتجاج

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

21 Dec 2022, 12:52 PM

مہاراشٹر کی شندے حکومت کے خلاف ’ایم وی اے‘ نے ناگپور میں واقع ریاستی اسمبلی کے سامنے کیا احتجاج

مہاراشٹر کی شندے حکومت کے خلاف ’ایم وی اے‘ نے ناگپور میں واقع ریاستی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔ کانگریس، شیو سینا اور این سی پی کے لیڈران اور کارکنان نے ریاست کے ساتھ امتیازی سلوک اور عظیم شخصیات کی توہین کے حوالہ سے بی جے پی اور شندے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے معافی کا مطالبہ کیا۔

21 Dec 2022, 10:48 AM

سرحد پر چینی تجاوزات، سونیا گاندھی کا اظہار تشویش، حکومت سے پوچھا سوال 

کانگریس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران سونیا گاندھی نے چینی تجاوزات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس پر کوئی بحث نہیں کر رہی۔ عوام اور ایوان حقیقی صورتحال کو جاننے سے قاصر ہیں۔ حکومت چینی تجاوزات کا جواب کیوں نہیں دے رہی؟‘‘

21 Dec 2022, 10:03 AM

پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد، اہم امور پر گفتگو

پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں آج کانگریس پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سرمائی اجلاس کے حوالہ سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اس اجلاس کی صدارت یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے کی جبکہ اس دوران پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */