دہلی میں بے قابو ٹرک نے ڈیوائیڈر پر سو رہے لوگوں کو روندا، 4 افراد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

21 Sep 2022, 9:32 AM

دہلی میں بے قابو ٹرک نے ڈیوائیڈر پر سو رہے افراد کو روندا، 4 ہلاک

دہلی میں دیر رات گئے ایک تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے ڈیوائیڈر پر سو رہے کچھ افراد کو روند دیا۔ سیما پوری علاقہ میں پیش آنے والے اس واقعہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار افراد کو سیما پوری کے ایم پی وی نے فوری طور پر جی ٹی بی اسپتال منتقل کیا۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ منتقل کیے گئے چار زخمیوں میں سے ایک کو ابتدائی علاج کے دوران مردہ قرار دے دیا گیا، بعد میں دوسرا بھی دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 52 سالہ کریم، 25 سالہ چھوٹے خان، 38 سالہ شاہ عالم اور 45 سالہ راہل شامل ہیں۔ زخمیوں میں 16 سالہ منیش اور 30 ​​سالہ پردیپ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ملزم ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی متعدد ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔