اہم خبریں LIVE: ہندوستانی کرکٹر رابن اتھپا نے کرکٹ کے سبھی فارمٹ کو کہا الوداع

رابن اتھپا
رابن اتھپا
user

قومی آوازبیورو

14 Sep 2022, 7:46 PM

ہندوستانی کرکٹر رابن اتھپا نے کرکٹ کے سبھی فارمٹ کو کہا الوداع

ہندوستانی بلے باز رابن اتھپا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے سبھی فارمیٹ کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’ہر اچھی چیز کا اختتام ہوتا ہے، اور دل میں شکریہ کے جذبات کے ساتھ میں نے ہندوستانی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

14 Sep 2022, 3:04 PM

ملکہ الزبتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لندن جائیں گی صدر مرمو

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو ملک برطانیہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لندن جائیں گی اور ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گی۔ مرمو 17 ستمبر سے 19 ستمبر تک لندن میں رہیں گی اور حکومت ہند کی جانب سے ملکہ کو خراج تحسین پیش کریں گی۔ خیال رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

14 Sep 2022, 1:55 PM

ممبئی انڈینز نے ظہیر خان اور مہیلا جے وردھنے کو دیں نئی ذمہ داریاں

ممبئی انڈینز (ایم آئی) کا کہنا ہے کہ اس نے ظہیر خان اور مہیلا جے وردھنے کو عالمی کرکٹ کے حوالہ سے نئی ذمہ داری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم آئی انتظامیہ کے مطابق ظہیر خان کو ’گلوبل ہیڈ آف کرکٹ ڈویلپمنٹ‘ جبکہ مہیلا جے وردھنے کو گلوبل ہیڈ آف پرفارمنس، مقرر کیا گیا ہے۔


14 Sep 2022, 12:28 PM

ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے وای کشتی ضبط، 200 کروڑ کی نشیلی اشیا برآمد، 6 افراد گرفتار

ہندوستانی بحریہ اور اے ٹی ایس گجرات نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے والی ایک کشتی کو قبضہ میں لیا ہے۔ اس پر سوار چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کشتی سے 200 کروڑ مالیت کی 40 کلو نشیلی اشیا برآمد کی گئی ہے۔

14 Sep 2022, 10:15 AM

ہندوستان میں کورونا کے 5108 نئے معاملے، 5675 شفایاب

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5108 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 5675 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کورونا کیسز کی تعدادد 45749 رہ گئی ہے جبکہ یومیہ پازیٹوٹی شرح 1.44 فیصد ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔