اہم خبریں: البغدادی کا نائب کمانڈر گرفتار!

البغدادی کا نائب کمانڈر گرفتار!
دمشق: عراقی سلامتی دستوں نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ہلاک کیے گئے سرغنہ ابو بکر البغدادی کےایک نائب کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس ذرائع کے حوالے سے میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔
پولس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص البغدادی کا نائب کمانڈر ہے اور وہ صلاح الدينصوبے کا ملیٹری کمانڈر بھی ہے۔ اسے حديثہ کے قریب كركوكصوبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ 27 اکتوبر کو شام میں امریکی کاروائی میں البغدادی کے مارے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔حالانکہ روس نے امریکہ کے اس دعوے کے سلسلے میں شبہ ظاہر کیا تھا کیونکہ سنہ 2014 سے کم سے کم چھ بار بغدادی کے مارےجانے کی خبریں میڈیا میں آئیں تھی۔
تلنگانہ: حیدر آباد اجتماعی عصمت دری معاملہ میں سماعت کے لیے خصوصی عدالت کی ہوگی تشکیل
تلنگانہ میں خاتون ویٹنری ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے کی سماعت کے لیے محبوب نگر ضلع عدالت میں ایک خصوصی عدالت تشکیل دی جائے گی۔
آسام اسمبلی میں زمین پر لیٹ کر تین اراکین اسمبلی نے این آر سی کے خلاف کیا احتجاج
گواہاٹی میں آسام کے رکن اسمبلی شیرمن علی احمد اور دو دیگر اراکین اسمبلی اراضی پالیسی اور این آر سی کے ایشو پر ریاستی اسمبلی میں زمین پر لیٹ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مجھے مکمل یقین ہے کہ چدمبرم بے گناہ ثابت ہوں گے: راہل گاندھی
آئی این ایکس میڈیا کیس میں پی چدمبرم کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پی چدمبرم کو 106 دن غلط جذبہ کے ساتھ 106 دن جیل میں رکھا گیا۔ اب انھیں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ غیر جانبدارانہ سماعت میں اپنی بے گناہی وہ ثابت کریں گے۔‘‘
جموں و کشمیر ریزرویشن بل کو واپس لینے کی مودی کابینہ نے دی منظوری
مرکزی کابینہ نے جموں و کشمیر ریزرویشن (دوسری ترمیم) بل، 2019 کو واپس لینے کے لیے منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے شہریت ترمیمی بل اور نجی ڈاٹا سیکورٹی بل 2019 کو بھی منظوری دی ہے۔ پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں بل کو پیش کیا جائے گا۔
پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈر کا روتے ہوئے ویڈیو آیا سامنے
مدھیہ پردیش کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے پی ایم سی بینک کے ایک اکاؤنٹ ہولڈر کا روتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’’اچھے دن جاری ہیں، زندگی پر بھاری ہیں۔ مودی جی، غریبوں کو کہتے ہو پیسہ بینک میں رکھو، بینک والوں کو کہتے ہو پیسہ مت لوٹاؤ۔ کیوں غریبوں کو روند رہے ہو مودی جی؟ یہ آنسوؤں کا سیلاب سب کچھ بہا لے جائے گا۔ مودی پردھان منتری والے پی ایم ہیں، یا ظلم مشین والے پی ایم؟‘‘
چھتیس گڑھ: آئی ٹی بی پی جوانوں کا آپس میں تصادم، 6 ہلاک، 2 زخمی
چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی آپس میں زبردست لڑائی ہو گئی۔ اس لڑائی میں 6 جوانوں کی موت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ تصادم میں 2 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑائی ختم کرانے کے لیے بیچ میں آئے جوانوں کو کافی گہرا زخم لگا ہے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا کیس میں ملی بڑی راحت، سپریم کورٹ نے دی ضمانت
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے انھیں 2 لاکھ کے ضمانتی بانڈ اور 2 لاکھ کے مچلکے پر آزادی کا پروانہ سنایا ہے۔ ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ پی چدمبرم ملک سے باہر کا دورہ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی اس کیس کے تعلق سے میڈیا میں کوئی خاص انٹرویو دیں گے۔
مہاراشٹر: ممبئی میں 6 سالہ لڑکی کی عصمت دری، ملزم گرفتار
ممبئی کے کرلا میں 6 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ عصمت دری واقعہ کے ملزم کو بھی پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
حیدر آباد اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملہ میں ملزمین کی آج عدالت میں پیشی
حیدر آباد اجتماعی عصمت دری کے بعد نذرِ آتش کی گئی خاتون ویٹنری ڈاکٹر پر فحش تبصرہ کرنے والے ایک 22 سالہ نوجوان کو پولس نے نظام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر کیا تھا جس پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف سائبر کرائم پولس نے کیس درج کیا تھا۔ اس کے بعد اس کا لوکیشن پتہ کر کے تلاشی مہم شروع کی گئی اور پھر گرفتاری عمل میں آئی۔
پولس کے ایک سینئر افسر کے مطابق مہلوک خاتون کی تصویر کو اَپ لوڈ کر کے بے حد شرمناک اور فحش پوسٹ اس 22 سالہ نوجوان نے بنایا تھا۔ جانچ کے دوران پولس نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔ اس درمیان سائبر آباد پولس نے کچھ میڈیا گروپ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ مہلوک کا نام، شناخت، تصویر اور دستاویز ظاہر نہ کریں۔ نہ ہی معاملے سے متعلق ویڈیو کلیپنگ چلائیں۔ اس کی وجہ سے تفتیش میں رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حیدر آباد میں 26 نومبر کو خاتون ویٹنری ڈاکٹر لاپتہ ہوئی تھی۔ اگلے دن یعنی 27 نومبر کو اس کی جلی ہوئی لاش ملی تھی۔ ملزمین نے اجتماعی عصمت دری کے بعد خاتون ویٹنری ڈاکٹر کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
