اہم خبریں: منگلورو پولیس فائرنگ کی جانچ مجسٹریٹ سے نہیں ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے، کانگریس

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

24 Dec 2019, 10:25 PM

منگلورو پولیس فائرنگ کی جانچ مجسٹریٹ سے نہیں ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے، کانگریس

منگلورو میں پولس کی فائرنگ کے واقعہ کی محکمہ کرائم برانچ (سی آئی ڈی) اور مجسٹریٹ جانچ کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو کانگریس نے مسترد کردیا اور اس کی ہائی کورٹ کے جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر یو ٹی کھادیر نے منگل کو نامہ نگاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے سی آئی ڈی جانچ کے فیصلے کو آنکھوں میں دھول جھونکنے والا قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشہ 19 دسمبر کو پولس کی فائرنگ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ کانگریس لیڈر نے کہا ہےکہ اگر پولس احتیاط سے کام لیتی تو یہ واقعہ ٹل سکتا تھا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولس فائرنگ بھاریہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی سازش ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کے ذریعہ بغیر کسی وجہ سے 20 ضلعوں میں دفعہ 144 لگانے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھائے۔

سابق وزیر نے کہا کہ منگلورو میں امن تھا اور یہاں کے لوگ محبت اور امن سے رہتے ہیں۔ مسٹر کھادیر نے ان پر منگلورو میں بھڑکاؤ تقریر کرنے کے الزام کو بھی سرے سے مسترد کردیا۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون مذہب کی بنیاد پر ملک کو بانٹتا ہے اور کانگریس اکلوتی ایسی پارٹی نہیں ہے جو اس کی مخالفت کررہی ہے۔

24 Dec 2019, 8:34 PM

نینی تال میں بھی سی اے اے کے خلاف آواز اٹھی

نینی تال: شہریت ترمیمی قانون کی سیاسی مخالفت آخر کار منگل کو پہاڑوں میں پہنچ گئی ہے۔ مظاہرین نے ملی تال سے تلی تال تک جلوس نکال کر اس کی مخالفت کی۔

انجمن اسلامیہ، سوک فورم اور نینی تال فورم کی قیادت میں احتجاجی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف تنظیموں کی قیادت میں مظاہرین ملی تال میں واقع پنت پارک میں جمع ہوئے۔ اس جلوس میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہاں مختصر اجلاس کے بعد جلوس مال روڈ ہوتے ہوئے تلی تال پہنچا۔ مظاہرین نے یہاں پر آئین کی تمہید پڑھی۔ ساتھ ہی آئین بچانے کی قسم کھائی۔

خاموش جلوس کی زبان تختیوں کے ذریعہ پڑھی جارہی تھی۔ مظاہرین کی طرف سے اس قانون کو واپس لینے کی مانگ کی گئی۔نینی تال پپلز فورم کے راجیو لوچن ساہ اسے کالا قانون بتایا اور کہا گیا کہ اس قانون کی مخالفت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قانون سماج مخالف ہے اور اندیشہ ظاہر کیا کہ ا س سے سماج میں بھائی چارہ ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی مخالفت نہیں کی گئی تو حکومت قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کو بھی پورے ملک کے شہریوں پر تھوپ دے گی۔

صبح سے ہی مال روڈ اور نینی تال شہر میں پولیس کے سیکروں جوان تعینات کئے گئے تھے۔ وجی لنس محکمہ کی ٹیمیں الرٹ پر تھیں۔ پولیس کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لئے تیارتھی۔

24 Dec 2019, 7:59 PM

امت شاہ نے مودی کے جھوٹ کو دوہرایا، ’این آر سی پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بحث نہیں ہوئی‘

این آر سی کے حوالہ سے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پورے ہندوستان میں این آر سی پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ابھی اس پر بات نہیں ہوئی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ٹھیک کہتے ہیں، اس پر نہ تو کابینہ میں اور نہ ہی پارلیمنٹ میں کوئی بات ہوئی ہے۔


24 Dec 2019, 4:48 PM

دہلی کے منڈی ہاؤس پر سی اے اے کے خلاف احتجاج

قومی راجدھانی دہلی میں حکم امتناعی کے باوجود منگل کے روز مظاہرین کی ایک بڑی تعداد منڈی ہاؤس میں جمع ہو گئی اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف نعرے بازی کی۔ سوراج ابھیان کے سربراہ یوگیندر یادو اور جے این یو ایس یو کے سابق رہنما عمر خالد نے منڈی ہاؤس سے شروع ہوکر جنتر منتر کی طرف جانے والے جلوس میں شرکت کی۔

مظاہرین کا احتجاج نعرے بازی کرنے کے علاوہ پر امن تھا۔ مظاہرین میں جے این یو، جامعہ اور دیگر اداروں کے طلبہ شامل ہیں۔ اس دوران دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار وہاں موجود تھے۔

24 Dec 2019, 2:58 PM

راہل اور پرینکا کو میرٹھ جاتے ہوئے پولیس نے روکا

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر ’ستیہ گرہ‘ کرنے کے ایک دن بعد آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتر پردیش کے میرٹھ میں اس کی مخالفت کے دوران جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ سے ملنے گئے لیکن پولیس نے انہیں شہر میں گھسنے سے پہلے ہی روک دیا۔

کانگریس ہیڈکوارٹر سے منگل کے روز موصولہ اطلاع کے مطابق راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کو میرٹھ سے چند کلومیٹر پہلے پرتا پور میں ہی پولیس نے روک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے پولیس افسران سے پوچھا کہ انہیں کیوں روکا جا رہا ہے! پولیس حکام نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ شہر میں کئی مقامات پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ تین لوگ ہی جا رہے ہیں اس کے باوجود بھی انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔


24 Dec 2019, 1:56 PM

یوگی کی پولیس نے راہل اور پرینکا گاندھی کو میرٹھ جانے سے روکا، دفعہ 144 کا دیا حوالہ

یوپی پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو میرٹھ جانے سے روک دیا ہے، اور دفعہ 144 کا حوالہ دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگے 3 لوگ ہی جا سکتے ہیں، بتا دیں کہ شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران مظاہرین کی گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی، اس تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ملنے پرینکا گاندھی اورراهل گاندھی میرٹھ پہنچے ہوئے ہیں۔

24 Dec 2019, 1:40 PM

وہ بنگال کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے: ممتا بنرجی


24 Dec 2019, 1:11 PM

دہلی میں احتجاج کی چلتے پارلیمنٹ اسٹریٹ بند ، ٹریفک پولیس نے جاری کیا الرٹ

24 Dec 2019, 12:35 PM

شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری، دہلی کے منڈی ہاؤس علاقے میں دفعہ 144 نافذ

شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر منڈی ہاؤس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی, حالات پر نظر رکھنے کے لئے پولیس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔


24 Dec 2019, 12:11 PM

سی اے اے پر مایاوتی کا مسلمانوں کو مشورہ

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کو لے کر مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور مرکزی حکومت کو بھی نصیحت دی کہ قانون کو لے کر مسلمانوں کے ذہن میں اگر شک ہے تو اسے دور کرے۔ مایاوتی نے منگل کو ٹوئٹ کیا اور کہا کہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت سی اے اے یا این آرسی کو لے کر مسلمانوں کے تمام خدشات کو فوری طور پر دور کرے۔ اتنا ہی نہیں ان کوپورے طور سے مطمئن بھی کرے۔ اس کے ساتھ ہی ان کو ہر طرح سے ہوشیار بھی کرے۔

24 Dec 2019, 10:49 AM

خواتین حفاظت کے معاملے پر بی جے پی حکومت خاموش کیوں... پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر بی جے پی حکومت پر حملہ بولا ہے، انہوں نے کہا، ’’یوپی کے حالات دیکھیے، سینکڑوں خوفناک واقعات ہونے کے بعد بھی خواتین حفاظت کے معاملے پر حکومت کی طرف سے کوئی ہلچل نہیں نظر آتی ہے، یوپی کے وزیر اعلی اور وزراء کو شرم آنی چاہیے، وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آپ خواتین شہریوں کو انصاف کا بھروسہ ہی نہیں دے پا رہے ہیں‘‘۔


24 Dec 2019, 10:07 AM

سات ماہ میں ہی عرش سے فرش پر بی جے پی، ہیمنت سورین کے سر تاج

رانچی: جھارکھنڈ میں سات ماہ پہلے لوک سبھا انتخابات میں 14 میں سے 11 سیٹیں جیتنے کے بعد رام مندر کی تعمیر، آرٹیکل 370، شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) اور قومی شہری رجسٹر (این آر سی) جیسے بڑے مسائل کی بدولت ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں رہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسمبلی انتخابات میں عرش سے فرش پر آ گئی، وہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)، کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے عظیم اتحاد کے واضح مینڈیٹ (47 سیٹ) کے ساتھ حکومت بننا طے ہو گیا ہے۔

وزیر اعلی رگھوور داس اور ان کی کابینہ کے دو ساتھی کے ساتھ ہی بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گلوا چكردھرپر اور اسمبلی کے صدر دنیش اوراؤں سیسئی اسمبلی حلقہ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ وزیر اعلی رگھوور داس کو ان کے ہی کابینہ میں اتحادی رہے بی جے پی کے باغی امیدوار سریو رائے نے تقریباً 15 ہزار کے ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ دمکا سے سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر لوئس مرانڈی اور مدھوپور سے وزیر محنت راج پالیوار الیکشن ہار گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔