اہم خبریں: سیماپوری تشدد معاملہ میں سبھی ملزمین کی ضمانت منظور

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

10 Jan 2020, 5:12 PM

سیماپوری تشدد معاملہ میں سبھی ملزمین کی ضمانت منظور

دہلی کی ایک عدالت نے سیماپور تشدد معاملے میں سبھی ملزمین کی ضمانت عرضی منظور کر لی ہے۔

10 Jan 2020, 4:27 PM

اتر پردیش: عدالت نے اجتماعی عصمت دری اور قتل کے قصورواروں کو سنائی سزائے موت

بریلی کی پاکسو عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور اس کے بعد قتل کے معاملے میں 2 قصورواروں کو موت کی سزا سنائی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کا یہ معاملہ جنوری 2016 میں نواب گنج علاقہ میں پیش آیا تھا جس کے لیے گرفتار دونوں افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انھیں موت کی سزا دیے جانے کی بات کہی۔

10 Jan 2020, 3:08 PM

جھارکھنڈ: سابق وزیر اعلیٰ رگھوبر داس کے خلاف انسداد بدعنوانی بیورو کو ملی شکایت

انسداد بدعنوانی بیورو کو جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رگھوبر داس کے خلاف شکایت ملی ہے۔ یہ شکایت جھارکھنڈ مومینٹم سمٹ میں گھوٹالے کے معاملے پر ہے۔ یہ کیس متعلقہ افسر کو منتقل کر دیا گیا ہے۔


10 Jan 2020, 2:11 PM

دہلی: نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد پر شہریت قانون کے خلاف زبردست مظاہرہ

دہلی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان کے ہاتھوں میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف بینر بھی تھے جن میں اس قانون کو جلد از جلد واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس مظاہرہ میں کئی غیر مسلم حضرات نے بھی شرکت کی ہے۔

10 Jan 2020, 1:01 PM

پرینکا گاندھی نے وارانسی میں لوگوں سے کی ملاقات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج وارانسی کے دورہ پر ہیں۔ اس دوران انھوں نے وارانسی کے کاشوی واقع راج گھاٹ پر سنت شرومنی روی داس مندر پر لوگوں سے ملاقات کی۔ یہاں انھوں نے کشتی رانی کا مزہ بھی لیا اور لوگوں سے ان کے احوال جانے۔ آج وارانسی دورہ کے دوران پرینکا گاندھی شہریت قانون تشدد کے الزام میں پولس بربریت کے شکار لوگوں سے کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی اور وہ بی ایچ یو طلبا سے ملاقات کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر اداروں کے ذمہ داران سے بھی ملیں گی۔


10 Jan 2020, 11:08 AM

کشمیر میں پابندیوں کو لے کر سپریم کورٹ نے مودی حکومت پر کیا سخت تبصرہ!

سپریم کورٹ میں آج جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں سے متعلق انتہائی اہم سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ ریاستی حکومت انٹرنیٹ پر پابندی، دفعہ 144 اور سیاحت پر لگی پابندی سے جڑے سبھی احکامات کو پبلش کرے اور اس کے ساتھ ہی 7 دن کے اندر ان فیصلوں کا ریویو کرے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جو فیصلے لیے جائیں گے اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی حکومت کے فیصلوں کا جائزہ لے گی اور سات دن کے اندر عدالت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ سپریم کورٹ نے ساتھ ہی کہا ہے کہ بینکنگ خدمات اور ضروری مقامات پر انٹرنیٹ خدمات کو فوری اثر سے بحال کیا جائے۔

10 Jan 2020, 10:11 AM

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دورہ کریں گی۔ اس دوران وہ بی ایچ یو کے ان طلبا اور سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقات بھی کریں گی جنھیں شہریت قانون سے متعلق ہوئے مظاہرہ کے دوران تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


10 Jan 2020, 8:18 AM

امریکہ اور کناڈا نے یوکرین طیارہ حادثہ کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا

امریکہ کے بعد کناڈا نے بھی گزشتہ دنوں حادثہ کے شکار یوکرین کے مسافر طیارہ کے تعلق سے بڑا بیان دیا ہے۔ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جس طرح کی خفیہ جانکاریاں حاصل ہو رہی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس اندوہناک حادثہ کے لیے ایران ذمہ دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی میزائل کی وجہ سے مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہوا۔ لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران سے شاید ایسا انجانے میں ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔