اہم خبریں: ہندوستان کی سنسنی خیز جیت، انگلینڈ کو دی 7 رنز سے شکست

تصویر ٹوئٹر @BCCI
تصویر ٹوئٹر @BCCI
user

قومی آوازبیورو

28 Mar 2021, 10:34 PM

ہندوستان کی سنسنی خیز جیت، انگلینڈ کو دی 7 رنز سے شکست

ہندوستان-انگلینڈ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔

28 Mar 2021, 7:32 PM

گاندھی نگر میں نہر سے خاتون سمیت دو لاشیں برآمد

گاندھی نگر: گجرات میں گاندھی نگر ضلع کے اڈالز علاقے میں اتوار کے روز نہر سے دو الگ الگ جگہوں سے ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر جمعیت پورہ گاؤں کے نزدیک نرمدا نہر سے صبح کے وقت تقریباً 25 برس کی نامعلوم خاتون کی لاش نکالی گئی۔ اس کے ہاتھ پلک کندہ تھا۔ اسی طرح امیا پور گاؤں کے نزدیک نرمدا نہر سے ایک نامعلوم شخص کی مسخ ہوچکی لاش آج دوپہر 12 بجے نکالی گئی۔ مرنے والے کی عمر تقریباً 23 برس ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں اور جانچ شروع کردی ہے۔

28 Mar 2021, 6:35 PM

مظفر نگر-شاملی روڈ پر غبارہ گیس سلنڈر میں دھماکہ، ایک نوجوان کی موت

مظفرنگر: اترپردیش میں مظفرنگر شہر کوتوالی علاقے میں شاملی روڈ پر واقع ڈلّو دیوتا مندر پر ہولی میلے میں آج صبح غبارہ میں گیس بھرنے والے سلنڈر کے پھٹنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) کلدیپ سنگھ نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکڑسدھا کے باشندے آشو صبح ہائیڈروجن گیس کے سلنڈر سے غبارے میں گیس بھر رہا تھا۔ اسی دوران اچانک سلنڈر پھٹ گیا، جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ حادثے میں آشوسمیت کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ تین زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں میرٹھ کے لئے ریفرکر دیا۔ تقریباً 20 سالہ آشو کی میرٹھ لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ اس درمیان حادثے کی اطلاع پر ریاست کے اسکل ڈیولپمنٹ وزیر (آزادچارج) کپل دیو اگروال ضلع اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اس حادثے میں مرنے والے شخص کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دلانے کا یقین دلایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔