اہم خبریں: پہلے وَنڈے میں ہندوستان کی شاندار فتح، انگلینڈ 66 رنوں سے ہارا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

23 Mar 2021, 10:05 PM

پہلے وَنڈے میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 66 رنوں سے ہرایا

سلامی بلے باز جانی بیرسٹو اور جیسن رائے کی سنچری شراکت داری کے باوجود انگلینڈ کی پاری آخر میں پوری طرح لڑکھڑا گئی اور ایک وقت جیت کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آنے والی انگلینڈ ٹیم کو ہندوستان سے 66 رنوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹ پر 317 رن بنایا تھا اور اس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 42.1 اوور میں 251 رن پر آؤٹ ہو گئی۔

23 Mar 2021, 9:04 PM

جوانوں سے بھری بس کو نکسلیوں نے دھماکہ سے اڑایا، 4 جوان شہید، 10 زخمی

نارائن پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں نکسلیوں نے جوانوں سے بھری بس کو آئی ای ڈی بلاسٹ کرکے اڑا دیا ۔ اس حملے میں چار جوان شہید ہوگئے، جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ بستر آئی جی سندر راج پی کے مطابق بس میں 24 ڈی آر جی کے جوان سوار تھے۔ سبھی ڈی آر جی کے جوان بس میں سوار ہوکر دھوڑائی تھانہ علاقے کے کڈینار سے مندوڑا جارہے تھے۔ تبھی گھات لگائے بیٹھے نکسلیوں نے بس پر آئی ای ڈی بلاسٹ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ نکسلی حملے میں ایک گاڑی ڈرائیور سمیت چار جوان شہید ہوگئے ہیں۔ حملے میں دیگر دو جوان شدید طورپر زخمی ہیں اور12 دیگر جوانوں کو معمولی چوٹ آئی ہے، جنہیں ابتدائی علاج کے بعد فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سے رائے پور بھیجا جارہا ہے۔

23 Mar 2021, 6:29 PM

دہلی میں نریلا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دو افراد کی ملیں لاشیں

دہلی میں نریلا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ خبر ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


23 Mar 2021, 5:26 PM

عصمت دری و تبدیلی مذہب کی کوشش کے الزام میں 4 افراد گرفتار

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں خاتون کے ساتھ عصمت دری کے بعد جبرا تبدیلی مذہب کے الزام میں پولیس نے آج چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیہات کوتوالی علاقے کے شیکھپورا قدیم علاقے میں ایک دلت خاتون کو کچھ افراد نے اپنی سازش کا حصہ بنایا اور اس کے ساتھ عصمت دری کے بعد تبدیلی مذہب کی کوشش کی۔ متاثرہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی تحریر کے بعد آج اسی گاؤں کے رہنے والے احمد، ریاض، اشرف اور موتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کے مطابق خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ اس خاتون کے احمد سے تعلقات تھے۔ احمد نے اسے شہر کے ذاکر ہوٹل میں اس کے ساتھ منھ کالا کیا اور اس کا ویڈیو بھی بنا لیا اور اپنے دوستوں کو دکھایا۔ الزام یہ بھی ہے کہ احمد نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر خاتون کو تبدیلی مذہب کی بھی کوشش کی۔ خاتون نے اس معاملے میں دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔